واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی: ایک دن وقفے کے بعد پھر خونریزی، مزید 11 افراد ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-08-11, 03:20 AM   #1
کراچی: ایک دن وقفے کے بعد پھر خونریزی، مزید 11 افراد ہلاک
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 22-08-11, 03:20 AM

کراچی (نمائندہ جنگ) کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاﺅن، سائٹ، پرانا گولیمار اور کورنگی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ مختلف مقامات سے 5 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں اغوا کے بعد فائرنگ اور تشدد کرکے ہلاک کیا گیا۔ اغوا کاروں نے ایک مغوی کی والدہ سے فون پر گفتگو بھی کی۔ مگر ان کی درخواست کے باوجود ان کے بیٹے کو زندہ نہیں چھوڑا، مرنے والوں میں سے ایک لاش کا سر اور ایک پاﺅں غائب تھا۔ ہلاک شدگان میں سے 6 افراد صرف اورنگی ٹاﺅن میں مارے گئے جس کے باعث اورنگی کے بعض علاقوں میں دکانیں وغیرہ بند کرادی گئیں۔ 6 ہلاکتوں کے بعد اورنگی ٹاﺅن، قصبہ کالونی اور ملحقہ علاقوں میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا تھا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو تھانہ اورنگی ٹاﺅن کی حدود اورنگی ٹاﺅن سیکٹر نمبر 13 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان شعیب ملک ولد انیس ملک ہلاک جبکہ کاشف ولد سلیم اور حنیف زخمی ہوگئے، تینوں بنگلہ بازار اورنگی ٹاﺅن کے رہائشی تھے۔ فائرنگ کے بعد علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے سخت احتجاج کیا تاہم موقع پر موجود ایس ڈی پی او پاکستان بازار طارق ملک نے مظاہرین کو سمجھا بجھا کر منتشر کردیا البتہ واقعے کے بعد علاقے کی تمام دکانیں اور بازار بند ہوگئے۔ اسی تھانے کی حدود اورنگی ٹاﺅن نمبر 7 میں فائرنگ سے 27 سالہ عدیل ولد عابد شدید زخمی ہوگیا، اسے فور ی طور پر قطر اسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسا۔ سیکٹر نمبر 7 میں ہی فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 22 سالہ موچی گوہر زمان ولد لال جان ہلاک ہوگیا، متوفی اورنگی ٹاﺅن میں کچھ عرصے قبل ہونے والے ہنگاموں کے بعد اپنے گاﺅں واقعہ باجوڑ ایجنسی چلا گیا تھا جہاں سے ہفتے کو واپس آیا اور اتوار کو اس نے دوبارہ ٹھیہ لگایا تھا، اسی تھانے کی حدود اورنگی ٹاﺅن، ایم پی آر کالونی سے 2 نوجوانوں 23 سالہ فیصل شہزاد ولد عبدالقدیر اور 25 سالہ ذیشان ولد عبدالستار کی ہاتھ پاﺅں بندھی تشدد زدہ لاشیں ملیں۔ جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا، متوفی ذیشان قصبہ کالونی اے ایریا جبکہ فیصل شہزاد لانڈھی 89 شاہ کالد کالونی کا رہائشی تھا جو ہفتے کو ذیشان سے ملنے آیا تھا۔ تاہم دونوں نوجوانوں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا جس کے بعد ان کی لاشیں ملیں۔ مقتول فیصل کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی ، تھانہ اورنگی ٹاﺅن کی ہی حدود اورنگی ٹاﺅن سیکٹر نمبر 9-E ابراہیم علی بھائی اسکول کے قریب سے ایک 25 سالہ نوجوان کی بوری بند لاش ملی جسے تشدد کے بعد پھندا لگاکر ہلاک کیا گیا۔ متوفی کی دفوری شناخت نہیں ہوسکی۔ تھانہ پاک کالونی کی حدود پرانا گولیمار، بسم اللہ ہوٹل کے قریب کھڑے رکشہ نمبر D-51553 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور 48 سالہ محمد رستم ولد فقیر محمد ہلاک ہوگیا، اس کے سر پر ایک گولی ماری گئی، متوفی چاکیواڑہ تغلق لائن کا رہائشی تھا۔ اسی تھانے کی حدود لولین برج ریکسر لائن، لیاری ندی کے پاس سے 21 سالہ رضوان ولد عبدالغفار کی لاش ملی جسے تشدد کے بعد گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا۔ متوفی سولجر بازار، البیلا چوک، جام بیلا اپارٹمنٹ کا رہائشی تھا جسے ہفتے کی صبح ساڑھے 7 بجے نامعلوم افردا نے اغوا کرلیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے مغوی کا موبائل فون کھلا رکھا اور اسی فون سے مغوی کی والدہ سے کم از کم تین مرتبہ رابطہ کیا، اس دوران ایک بار رضوان سے اس کی والدہ کی بات بھی کرائی گئی۔ اغوا کنندگان نے مغوی کی والدہ سے 15 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا۔ مغوی کی والدہ نے ان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے درخواست کی کہ رضوان کو کوئی گزند نہ پہنچائی جائے مگر اغوا کنندگان نے واضح کیا کہ چونکہ رضوان اردو اسپیکنگ ہے لہٰذا اس کا مرنا طے ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ رضوان کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ سولجر بازار میں درج کرادی گئی تھی۔ جبکہ اس کے اہل خانہ اعلیٰ پولیس حکام سے مسلسل رابطے میں تھے، اس کے باوجود دہشت گردوں نے رضوان کو زندہ نہیں چھوڑا، تھانہ سائٹ اے سیکشن کی حدود سائٹ ، ملنگ ہوٹل کے قریب ہفتے کی شب نہ معلوم افراد نے روٹ نمبر 1-D کی بس سے اتار کر ایک مسافر ندیم ولد ہارون کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جسے عباسی اسپتال پہنچایا گیا جہاں رات گئے زخموں کی تاب نہ لاکر وہ چل بسا، متوفی اورنگی ٹاﺅن سیکٹر 1-C کے مکان نمبر 473 کا رہائشی تھا، تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود کورنگی، بلال کالونی، بنگالی مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ سعید عالم ولد حاجی شمشیر احمد ہلاک ہوگیا ۔ تھانہ ڈاکس کی حدود مچھر کالونی ، لیاری ندی سے ایک شخص کی 12روز پرانی لاش ملی جس کا سر اور ایک پاﺅں غائب تھا، متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوئی۔ تھانہ اورنگی ٹاﺅن کی حدود اورنگی ٹاﺅن، سیکٹر نمبر ایک قذافی چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ مختیار ولد محمود زخمی ہوگیا تمام لاشوں اور زخمیوں کو کے کے ایف، ایدھی اور چھیپا ایمبولینسز کے ذریعے عباسی ، سول اور جناح اسپتال پہنچایا گیا ۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,554
2,981 مراسلہ میں 8,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 120
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (22-08-11)
پرانا 22-08-11, 03:26 AM   #2
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
کمائي: 94,288
شکریہ: 1,554
2,981 مراسلہ میں 8,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default امن قائم رکھنے کی ذمہ داری بخوبی نبھارہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ امن قائم رکھنا جمہوری حکومت کی ذمہ داری ہے ہم اپنی ذمہ داری بخوبی نبھارہے ہیں، صدرمملکت اور پیپلزپارٹی کی حکمت عملی سے کراچی میں جلدامن قائم ہوجا ئے گا، فوج بلانے کی ضرورت نہیں، ایم کیو ایم کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے، ایم کیو ایم کی واپسی کب ہوگی انہی سے پوچھا جائے، اے این پی والے کچھ ناراض ہیں مگر انہیں بھی منا لیں گے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو پیپلز ڈاکٹر فورم کے تحت مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پیپلز ڈاکٹر فورم کے صدر کریم خواجہ، پیپلز پارٹی سندھ کے جنر ل سیکریٹری تاج حیدر، نجمی عالم، سعید غنی، ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ صابر میمن اور خالد شیخ بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کی جو حکمت عملی ہے اس سے جلد کراچی میں امن قائم ہوجائےگا، کراچی میں امن ضروری ہے ا س مقصد کے لئے ہر پارٹی سے ملیں گے اور تعاون کریں گے شہر میں فوج بلانے کی ضرورت نہیں فوج ایک منظم ادارہ ہے جس پر پہلے ہی بہت ذمہ داری ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
گلاب خان آن لائن ہے   Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (22-08-11)
پرانا 22-08-11, 03:33 AM   #3
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,138
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ پاک اپنا فضل فرمائے اور یہ ظالم خون کی ہولی کھیلنا بند کر دیں
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-08-11, 04:11 AM   #4
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,495
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ پاک اپنا فضل فرمائے اٰمین
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورنگی, کراچی, پولیس, پاکستان, موقع, موبائل, اللہ, احتجاج, اردو, اعلیٰ, اغوا, بھائی, جام, درخواست, رات, شہزاد, شناخت, شخص, علی, عالم, عبدالقدیر, عبدالستار, غائب, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تیونس، پولیس افسر کی خاتون سے بدتمیزی، تھانہ نذرآتش 2 جاں بحق گلاب خان خبریں 0 07-02-11 07:04 AM
مہنگائی، پھر مہنگائی اور مزید مہنگائی گلاب خان خبریں 1 04-11-10 09:15 AM
صدی سے زیادہ پرانی انوکھی گھوڑا ٹرین پھر بند جاویداسد خبریں 3 23-10-10 07:25 PM
جنگ گروپ پھر زیر عتاب؟ حیدر خبریں 3 29-11-09 09:13 PM
زیارت کے زلزلہ زدگان آج رات پھر کھلے اسمان تلے yousafdummar گپ شپ 6 30-10-08 10:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:16 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger