واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی: بارش سے تباہی، تیرہ ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-08-07, 09:05 AM   #1
کراچی: بارش سے تباہی، تیرہ ہلاک
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 11-08-07, 09:05 AM

کراچی سمیت سندھ کے زیریں علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری ہے اور صوبائی دارالحکومت میں چھتیں گرنے، کرنٹ لگنے اور پانی میں ڈوبنے سےتیرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکومت سندھ کے محکمۂ صحت کے وزیر سید سردار احمد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تازہ ترین واقعے میں دو افراد پیرآباد کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے ہلاکتیں صرف کراچی میں ہوئی ہیں اور اندرون سندھ سے ایسی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

سماجی تنظیم ایدھی کے ترجمان انور کاظمی نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے سات کرنٹ لگنے، ایک برساتی نالے میں ڈوب کر اور پانچ چھتیں گرنے سے ہلاک ہوئے۔ ان کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک بچہ اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقے مسرور بیس اور اس کے اطراف گزشتہ 20 گھنٹوں میں 142 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اندرون سندھ کے علاقے بدین میں 57.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

بارش سے شہر کے سات بڑے برساتی نالے اُبل گئے اور پانی قریب کی آبادیوں میں داخل ہوگیا جس سے لیاقت آباد، گلبہار، پاک کالونی، لیاری، ملیر کے علاقے متاثر ہوئے اور متعدد کچے مکانات بہہ گئے۔ مقامی انتظامیہ نے ان آبادیوں سے ایک سو اسی افراد کو عارضی کیمپوں میں منتقل کیا جو ہنگامی بنیادوں پر سرکاری عمارات میں قائم کیے گئے ہیں۔


کراچی کے بیشتر علاقوں میں جمعرات کو بارش کے بعد معطل ہونے والی بجلی جمعہ کو بھی بحال نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ ڈیفنس، کلفٹن، کوئنز روڈ، گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، نیو کراچی، نارتھ کراچی، بفرزون، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلبہار، ملیر اور اولڈ سٹی ایریا کے بعض علاقےگزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہیں۔



شہری حکومت کے ناظم اعلیٰ مصطفیٰ کمال نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ لیاری ندی، ملیر ندی، گجر نالہ، اورنگی نالہ، چکور نالہ اور محمود آباد نالہ سمیت کل سات نالوں کے ذریعے شہر کا گندا پانی سمندر میں پھینکا جاتا ہے مگر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہونے والی بارش سے ان تمام نالوں کی سطح اس حد تک بڑھ گئی کہ پانی سمندر میں گرنے کے بجائے واپس آ گیا جس کی بناء پر زیادہ متاثر وہ مکانات ہوئے جو ان برساتی نالوں میں تجاوز کر کے بنائے گئے تھے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ریکارڈ بارش کے باوجود شہری زندگی مفلوج نہیں ہوئی اور شہر کی کوئی بڑی شاہراہ ایسی نہیں جو ٹریفک کے لئے بند ہو۔ تاہم شہری حکومت کے دعوؤں کے برعکس کراچی کے بعض علاقے ایسے بھی ہیں جہاں گھٹنوں گھٹنوں پانی موجود ہے اور جا بجا گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

بارش کا پانی جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوگیا جس سے مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ جناح ہسپتال کی انتظامیہ نے ایمرجنسی وارڈ کو عارضی طور پر دوسرے وارڈ میں منتقل کر دیا۔ ہسپتال کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ اسپتال کی نکاسی آب کا نظام نیچے ہے جس کی وجہ سے بارشوں کے دوراں پورا اسپتال زیرِ آب آ جاتا ہے۔

کراچی کے بیشتر علاقوں میں جمعرات کو بارش کے بعد معطل ہونے والی بجلی جمعہ کو بھی بحال نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ ڈیفنس، کلفٹن، کوئنز روڈ، گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، نیو کراچی، نارتھ کراچی، بفرزون، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلبہار، ملیر اور اولڈ سٹی ایریا کے بعض علاقےگزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہیں۔


نشیبی علاقوں میں برساتی نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا

کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے ترجماں کے مطابق اس وقت شہر کا پچیس فیصد حصہ بجلی سے محروم ہے اور ان تمام علاقوں میں بارش کے دوراں نقائص پیدا ہوئے جن کی مرمت کا کام جاری ہے۔ جمعہ کو کراچی کے 120 سے زائد فیڈر ٹرپ ہوئے جس سے تقریباً تیس فیصد شہر بجلی سے محروم ہوگیا۔

کے ای ایس سی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسلسل ہونے والی کے باعث مرمت کا کام جاری رکھنا ممکن نہیں اور جونہی بارش رکتی ہے مرمت کا کام شروع کر دیا جاتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں سندھ کے زیریں علاقوں کراچی، میر پور خاص، ٹھٹہ، مٹھی، عمر کوٹ اور نوابشاہ سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والی بارشیں بھارتی گجرات میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔

__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 554
Reply With Quote
جواب

Tags
کمال, کراچی, ٹریفک, پوسٹ, پاک, ڈاٹ, وزیر, منتقل, ممکن, انتظامیہ, اردو, اعلیٰ, خواتین, زندگی, سردار, شہر, صوبائی, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اپنی رسوائی، تیرے نام کا چرچا دیکھوں وسیم پروین شاکر 5 04-12-11 02:04 PM
سعودی عرب کے اقتدار و اختیار میں تبدیلی، شاہ عبداللہ امریکہ چلے گئے جاویداسد خبریں 1 26-11-10 01:36 PM
تیراکی، سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور جدید سائنس ابو عمار اسلام اور عصر حاضر 1 25-06-09 03:30 AM
اپنی رسوائی، تیرے نام کا چرچا دیکھوں میاں شاہد پروین شاکر 8 05-01-09 09:02 AM
ہلیری، باراک اوبامہ کی حمایت پر تیار محمدعدنان خبریں 1 05-06-08 10:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger