واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی بدامنی، مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ 19 ماہ سے وزیراعظم کی توجہ کی منتظر (چونکا دینے والی رپورٹ)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-09-11, 05:18 AM   #1
کراچی بدامنی، مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ 19 ماہ سے وزیراعظم کی توجہ کی منتظر (چونکا دینے والی رپورٹ)
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 08-09-11, 05:18 AM

اسلام آباد (عمر چیمہ) قانون نافذ کرنے والی سات ایجنسیوں کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی کراچی میں قتل و غارت کے اسباب اور اس قتل و غارت میں ملوث کرداروں کے بارے میں رپورٹ 19 ماہ سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی توجہ کی منتظر ہے یہ پہلی سرکاری رپورٹ ہے جس میں متحدہ قومی موومنٹ پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ تشدد سے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرتی ہے اور 90ءکی دہائی کے وسط میں متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف آپریشن کرنے والے 83 پولیس افسر ایک ایک کر کے ٹارگٹ کلنگ میں مار دیئے گئے اس طرح ان کو اپنے زندہ ساتھیوں کے لئے خوفناک مثال بنا دیا گیا۔ رپورٹ میں کراچی میں پولیس کو غیرسیاسی اور ہتھیاروں سے پاک کرنے کی سفارش کی گئی یہ رپورٹ فروری 2010ءمیں جمع کرائی گئی اور اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا جس سے حکومت کی اہم قومی معاملے کو حل کرنے میں غیرسنجیدگی نظر آتی ہے۔ اس تحقیقاتی رپورٹ کا حکم وزیرداخلہ رحمان ملک نے دیا اور رپورٹ عوام میں لانے کی بجائے کراچی میں قتل و غارت کا ذمہ دار انہوں نے بیویوں اور گرل فرینڈز کو ٹھہرایا۔ اگرچہ اس میں سیاسی پارٹیوں پر الزام لگایا گیا لیکن نام صرف ایم کیو ایم کا لیا گیا کہ اس کا ایک عسکری ونگ ہے جو سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے قتل و غارت کرتا ہے۔ ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی جس کی سربراہی وزارت داخلہ کی ایڈیشنل سیکرٹری نے کی اس کمیٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی، رینجرز، سندھ پولیس، سپیشل برانچ اور نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل کے نمائندے شامل تھے۔ پہلی مرتبہ سکیورٹی ایجنسیوں نے مل کر مسائل کی نشاندہی کی اور تسلیم کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف آپریشن کرنے والے 83 پولیس افسروں کو ٹارگٹ کلنگ میں ختم کردیا گیا جس سے پولیس کا مورال بری طرح متاثر ہوا۔ جب ماضی میں رپورٹ کے متعلق فاروق ستار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے پارٹی کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔ پولیس افسروں کے قتل کے بارے میں جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو الگ سے پرکھنے کی ضرورت ہے اور آپریشن کے دوران پارٹی کے لوگوں کی ہونے والی اموات اور بعد میں پولیس افسروں کے قتل کا موازنہ کیا جانا چاہئے۔ رپورٹ کا دوبارہ تیار کردہ مسودہ سفارشات کے ساتھ درج ذیل ہے۔

موضوع: کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پر رپورٹ:
(1 وزیر داخلہ نے ایڈیشنل سیکرٹری کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی۔ اس کمیٹی میں سندھ پولیس، سپیشل برانچ، آئی بی، آئی ایس آئی اور رینجرز کے ارکان شامل تھے۔ کمیٹی کا مقصد پچھلے چھ ماہ میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کا پتہ چلانے اور اس معاملے کا حل تلاش کرنا تھا۔
کمیٹی نے ٹارگٹ کلنگ سے متاثرہ افراد کو بلایا۔ بیسیوں متاثرین این جی اوز اور دلچسپی رکھنے والے گروپس کے انٹرویو لئے۔
سیاسی ٹارگٹ کلنگ 90ءکی دہائی میں اس وقت ہوئی جب ایم کیو ایم حقیقی اور ایم کیو ایم الطاف الگ الگ ہوئیں اور آج تک کراچی میں یہ قتل و غارت جاری ہے۔ سیاسی پارٹیوں خاص طور پر ایم کیو ایم کا عسکری ونگ ہے جو سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے امن و امان کی صورتحال کو بگاڑ دیتے ہیں۔
کراچی کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے کمیٹی کی طرف سے مندرجہ ذیل تجاویز تشکیل دی گئی ہیں۔
کراچی کے تمام فریقوں کی کانفرنس بلائی جائے اور باہمی طور پر مل کر رہنے کے لئے ضابطہ اخلاق بنایا جائے۔
متعلقہ علاقے میں خراب صورتحال والی جگہوں کی نشاندہی کے لئے صوبائی اور علاقائی سطح پر سینئر افسروں کی سربراہی میں امن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں
میرٹ پر پولیس میں بھرتیاں کی جائیں
ٹارگٹ کلنگ سے متاثرہ خاندانوں کو نمایاں کرنے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لئے میڈیا کو بھی ملوث کیا جاسکتا ہے۔
رہائشی مقاصد کے لئے دوسروں کی زمین پر ناجائز قبضہ ختم کرکے خوشگوار تعلقات میں بدلا جائے۔
اجنبیوں کی رجسٹریشن کی جائے۔
کراچی کو اسلحہ سے پاک کیا جائے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,554
2,981 مراسلہ میں 8,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 161
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-09-11), نیلم خان (08-09-11), احمد نذیر (08-09-11), حیدر (08-09-11)
پرانا 08-09-11, 06:13 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,138
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

رپورٹ تو آ گئ اب کیا ہو گا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (08-09-11)
پرانا 08-09-11, 12:43 PM   #3
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,667
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

رپورٹ اب نہیں 19 ماہ پہلے کی آئی ہوئی ہے کچھ ہوا نہیں ابھی مفاہمت ہو جانے دیں‌ کسی ردی کے ٹوکری میں پھنک دیں گے
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (08-09-11)
پرانا 08-09-11, 01:21 PM   #4
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,979
کمائي: 48,968
شکریہ: 7,292
5,961 مراسلہ میں 15,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کچھ تو ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمدخلیل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (08-09-11), حیدر (08-09-11)
پرانا 08-09-11, 02:04 PM   #5
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,667
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ بات تو ہے کم سے کم حکومت یہ تو کہہ سکے گی کہ ہم نے رپورٹ پہ ایکشن لیا ہے
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (08-09-11)
جواب

Tags
کلنگ, کراچی, پولیس, پاک, وزیراعظم, نظر, مسائل, آپریشن, آج, ایم کیو ایم, الزام, اسلام, اعلیٰ, تلاش, حکم, حل, خلاف, عوام, علاقے, علاقائی, عناصر, عسکری, صوبائی, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
رقاصہ کا کردار ادا کرنے کی خواہش پوری ہوگئی، میرا عبدالقدوس فلمی دنیا 1 18-01-11 12:36 PM
یہ نگاہ شرم جھکی جھکی، یہ جبینِ ناز دھواں دھواں عبدالقدوس اقبال عظیم 16 11-12-10 07:00 AM
خیر پور ،جتوئی اور کورائی قبائل کے درمیان فائرنگ , دس افراد زخمی عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 08:23 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger