واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی بدامنی:حکومتیں ناکام رہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-10-11, 12:08 AM   #1
کراچی بدامنی:حکومتیں ناکام رہیں
ارشد کمبوہ ارشد کمبوہ آف لائن ہے 08-10-11, 12:08 AM

سپریم کورٹ نے کراچی میں امن وامان کی صورت حال سے متعلق از خود نوٹس کا فیصلہ سُناتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں امن وامان بحال کرنے کی بابت اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بنیادی انسانی حقوق سے متعلق آئین کے آرٹیکل نو، چودہ، پندرہ، اٹھارہ اور چوبیس نافذ کرنے میں ناکام رہی ہیں اور وہاں کی عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی نہیں بنایا گیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی نگرانی کے لیے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی نگرانی میں ایک کمیٹی بنائی جائے۔

اس کے علاوہ صوبائی حکومت سے کہا کہ کراچی میں جن افراد کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے اس کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی حکومت ایک کمیٹی تشکیل دے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے فیصلہ سُناتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ پولیس کے محکمے کو سیاست سے پاک کیا جائے اس کے علاوہ استغاثہ کے محکمے میں بھی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر تقرریاں کی جائیں تاکہ بہتر استغاثہ کی وجہ سے اصل ذمہ داروں کے خلاف مضبوط مقدمات بنائے جاسکیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں سندھ پولیس کے سربراہ کے بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران تین سو چھ افراد کو قتل کیا گیا اور ذمہ دار افراد کے خلاف اس لیے مؤثر کارروائی نہیں ہو پا رہی کیونکہ صوبے کی تیس سے چالیس فیصد پولیس فورس سیاسی وابستگیاں رکھتی ہیں۔

عدالت نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں فوری ججز کی تقرری کا حکم دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں صوبائی پولیس کے سربراہ اور ڈایریکٹر جنرل رینجرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں اور کراچی میں کوئی بھی ایسا علاقہ نہیں ہونا چاہیے جو کسی بھی شخص کے لیے ’نوگو ایریا‘ قرار دیا جائے۔

عدالت نے کراچی کو اسلحے سے پاک کرنے کا بھی حکم دیا اور نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی یعنی نادرا کے حکام سے کہا کہ وہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر اسلحہ لائسنسوں کی جانچ پڑتال کریں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اس از خودنوٹس کی سماعت کے دوران متعدد وکلاء نے متحدہ قومی موومنٹ پر اُنگلیاں اُٹھائیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اس از خونوٹس کی سماعت کے دوران پولیس کے محکمہ سپیشل برانچ کی جانب سے جو رپورٹ پیش کی گئی اُس میں ایم کیو ایم کے علاوہ حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور سُنی تحریک پر بھی بھتہ خوری کے الزامات عائد کیے گئے۔

عدالت نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں فوری ججز کی تقرری کا حکم دیا۔

عدالت کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سمیت کسی بھی جماعت پر پابندی عائد کرنا اُن کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے اور یہ کام وفاقی حکومت کا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں اجمل پہاڑی کے مشترکہ تفتیشی ٹیم کو دیے جانے والے اقبالی بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں اُنہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اُن کا تعلق نہ صرف ایم کیو ایم سے ہے بلکہ اُنہوں نے اٹھاون افراد کا قتل بھی کیا ہے اور وہ تربیت حاصل کرنے کے لیے بھارت بھی گئے تھے۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ وفاقی یا صوبائی حکومت نے اس بیان پر کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی اور اُس تنظیم یا جماعت کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کے ساتھ ملزم اجمل پہاڑی کا تعلق تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں سندھ پولیس کے سربراہ کے بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران تین سو چھ افراد کو قتل کیا گیا اور ذمہ دار افراد کے خلاف اس لیے مؤثر کارروائی نہیں ہو پا رہی کیونکہ صوبے کی تیس سے چالیس فیصد پولیس فورس سیاسی وابستگیاں رکھتی ہیں۔

عدالت نے کراچی میں غیر ملکیوں سے متعلق اپنے فیصلے میں سندھ پولیس کے سربراہ اور نادرا کے حکام کو ہدایت کی کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف موثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

خبر
__________________
بیاض کمبوہ پڑھنے کے لیے ایڈریس بار میں ٹائپ کریں،
biazekamboh.co.cc
شکریہ والسلام

 
ارشد کمبوہ's Avatar
ارشد کمبوہ
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 91
Reply With Quote
ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا گیا
راشد احمد (08-10-11)
جواب

Tags
pakistan, فوری, کورٹ, کراچی, گئی, پولیس, پاک, پاکستان, ایم کیو ایم, اسلامی, حال, خلاف, خبر, سپریم, سیاست, شہر, شخص, عوام, عوامی, علاقہ, عائد, عدالتوں, صوبے, صوبائی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان میں ڈرون حملوں اور یورپ میں ٹی بی سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں:شہباز شریف جاویداسد خبریں 6 08-11-10 07:46 PM
یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راجہ اکرام شعر و شاعری 15 29-10-10 04:06 PM
لڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں ،عوام کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا،الطاف حسینلڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں ،عوام کا مین عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:27 AM
حدیث‌ کے بارے میں چند بنیادی باتیں عبداللہ حیدر علوم حدیث 1 29-10-07 05:44 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:20 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger