واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی تشدد کی لہر، ریاستی ڈھانچہ بے بس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-08-11, 01:39 AM   #1
کراچی تشدد کی لہر، ریاستی ڈھانچہ بے بس
نیلم خان نیلم خان آف لائن ہے 05-08-11, 01:39 AM

کراچی تشدد کی لہر، ریاستی ڈھانچہ بے بس



الطاف حسین نے کراچی کے لوگوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رہنے کا مشورہ دیا ہے

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تشدد کی طاقت نے ایک بار پھر اقتدار کے ایوانوں کو جھنجوڑ ڈالا ہے اور ملک کا ریاستی ڈھانچہ اور شہر کی نمائندہ سیاسی جماعتیں اس کے سامنے صاف بے بس نظر آتی ہیں۔

متحدہ قومی موومینٹ کے قائد الطاف حسین نے بدھ کو اپنے تفصیلی ٹیلی فونک خطاب میں ایک طرف فوج اور نیم فوجی ادارے رینجرز کو کراچی میں قیام امن کے لیے مداخلت کی دعوت دی تو دوسری طرف اہلیان کراچی کو ایک مہینے کا راشن جمع کرنے اور کسی ناگہانی مصیبت کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ کراچی میں آنے والے دنوں کے حالات کے بارے میں ایم کیو ایم کے خدشات کیا ہوسکتے ہیں۔

مہاجر قومی موومینٹ سے متحدہ قومی موومینٹ میں تبدیل ہونے کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ الطاف حسین نے اپنے اس خطاب میں سندھ میں بسنے والے مہاجروں کے روایتی سیاسی مقدمے کو اس انداز میں پیش کیا جس طرح وہ مہاجر قومی موومینٹ کے قائد کی حیثیت سے کیا کرتے تھے۔

کراچی میں پرانے سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ نئے اسٹیک ہولڈرز ابھرے ہیں اور جو پرانے اسٹیک ہولڈرز ہیں وہ نئے اسٹیک ہولڈرز کی سیاسی شناخت کو قبول نہیں کرنا چاہ رہے
ڈاکٹر توسیف احمد
سوال یہ ہے کہ ایم کیو ایم کے ان خدشات کی ممکنہ وجوہات کیا ہیں؟

کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی سے وابستہ تجزیہ کار ڈاکٹر توصیف احمد کے بقول اسکی ایک وجہ کراچی کے سیاسی افق پر رونما ہونے والی نئی تبدیلیاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ کراچی میں پرانے سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ نئے اسٹیک ہولڈرز ابھرے ہیں اور جو پرانے اسٹیک ہولڈرز ہیں وہ نئے اسٹیک ہولڈرز کی سیاسی شناخت کو قبول نہیں کرنا چاہ رہے‘۔

کراچی کے بعض علاقوں میں ایم کیو ایم حقیقی کے کارکنوں کے منظر عام پر آنے کی اطلاعات ہیں اور پولیس حکام کے مطابق کراچی میں حالیہ دنوں میں کئی اموات متحدہ اور حقیقی کے کارکنوں میں تصادم کا نتیجہ ہیں۔

سندھ کے سینئر وزیر ذوالفقار مرزا بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ آفاق احمد سے جیل میں ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔


کراچی میں عام آدمی تشدد کا شکار ہو رہا ہے

لیکن متحدہ قومی موومینٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی اس سے اتفاق نہیں کرتے کہ حقیقی کے دوبارہ ابھرنے کے خدشے کی وجہ سے الطاف حسین کو مہاجر فلسفے کی بات کرنی پڑرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘مجھے حیرت ہے اس بات پر اور اس بنیاد پر ہے کہ حقیقی اگر کہیں تھی بھی تو وہ حقیقی کے چئرمین عامر خان کی متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کے بعد اپنے وجود کو کھوچکی ہے۔ آفاق احمد جو اس وقت جیل میں ہیں، ان کے بھی ہراول دستے نے متحدہ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے تو حقیقی تو شاید اپنے وجود کے برقرار ہونے کے تاثر کو زیادہ دیر قائم نہ رکھ سکے‘۔

انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے اپنی تقریر میں اس بات کو واضح طور پر کہا ہے کہ ایم کیو ایم متحدہ قومی موومینٹ ہے اور مہاجر اب سندھی ہیں مگر یہ بات ایم کیو ایم سے یا قائد تحریک سے ان کا یہ استحقاق واپس نہیں لیتی کہ چاہے مہاجر ہو، سندھی، بلوچ، سرائیکی، پنجابی، گلگتی یا بلتستانی ہو اگر کسی کے خلاف بھی ظلم ہوتا ہے تو ایم کیو ایم اس پر صدائے احتجاج بلند کرسکتی ہے۔

’مہاجر قومی موومینٹ سے متحدہ قومی موومینٹ تک کا سفر ان کے پیر کی زنجیر نہیں ہے کہ وہ مہاجروں کے کیس کو پیش نہ کرسکیں تو اسکو آپ ہرگز اس تناظر میں نہیں دیکھ سکتے کہ قائد تحریک نے کہیں متحدہ سے مہاجر قومی موومینٹ کا سفر اختیار کرلیا ہے‘۔

مجھے یہ لگتا ہے کہ حکومت ایم کیو ایم کو منانے کی کوشش کرے گی کیونکہ مسئلہ آصف علی زرداری کا ہے کہ وہ پانچ سال خود کو حکومت میں رکھنا چاہتے ہیں اور اس وجہ سے کراچی میں عام آدمی تشدد کا شکار ہوتا رہے گا
تجزیہ کار شمیم الرحمٰن
کراچی کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار شمیم الرحمن کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومینٹ کے تازہ خدشات کی بڑی وجہ سندھ کے شہری علاقوں میں بلدیاتی نظام کے متعلق پیپلز پارٹی کی حکومت کے فیصلے ہیں جہاں ایم کیو ایم کا ووٹ بینک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ ان فیصلوں سے ایم کیو ایم کو یہ تاثر مل رہا ہے کہ شاید اس کے پاور بیس میں در اندازی کی جارہی ہے اور یہ معاملہ حال ہی میں نہیں شروع ہوا یہ پچھلے کئی مہینوں سے چل رہا ہے اسی لیے کبھی متحدہ حکومت میں شامل ہوتی ہے تو کبھی الگ ہوجاتی ہے اور کبھی وہ گورنر کو واپس لے آتے ہیں۔ تو یہ مسئلہ اصل میں اقتدار کی سیاست کا ہے‘۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے کراچی میں رینجرز کے ساتھ ساتھ فوج کو بلانے اور کراچی والوں کو اگلے ایک مہینے کا راشن جمع رکھنے کا مشورہ ایسے وقت آیا ہے جب حکومت سے علحیدگی کے بعد متحدہ قومی موومینٹ گورنر سندھ عشرت العباد کی صورت میں جزوی طور پر اقتدار میں شریک ہے۔

لیکن حیدر عباس رضوی کہتے ہیں کہ گورنر سندھ کی ان کے عہدے پر واپسی کو ایم کیو ایم کی حکومت میں جزوی شمولیت سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ ’ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں اور نہ بن رہے ہیں۔ گورنر عشرت العباد کی واپسی کا فیصلہ صوبہ سندھ اور کراچی میں امن اور استحکام کے پیش نظر کیا گیا اور اسکے لیے ہم نے اپنی ساکھ کو قربان کیا‘۔

ان کے بقول متحدہ قومی موومینٹ، پیپلز پارٹی کے ساتھ مفاہمت کے عہد پر آج بھی قائم ہے۔

’زرداری صاحب اور قائد تحریک الطاف حسین کے درمیان جس مفاہمت کی بات ہوئی تھی اور اگلی نسلوں تک منتقل کرنے کی بات کی گئی تھی ایم کیو ایم اس پر قائم ہے، حکومت میں ہونا یا نہ ہونا ایک دیگر بات ہے‘۔

تجزیہ کار شمیم الرحمن بھی کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان سودے بازی کا تعلق برقرار رہے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ’ مجھے یہ لگتا ہے کہ حکومت ایم کیو ایم کو منانے کی کوشش کرے گی کیونکہ مسئلہ آصف علی زرداری کا ہے کہ وہ پانچ سال خود کو حکومت میں رکھنا چاہتے ہیں اور اس وجہ سے کراچی میں عام آدمی تشدد کا شکار ہوتا رہے گا‘۔

بشکریہ احمد رضا
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
__________________
سمندر نے سمندر ،دریا نے دریا جانا مجھے
جسکا جتنا ظرف تھا اتنا ہی پہچانا مجھے

 
نیلم خان's Avatar
نیلم خان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 129
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (17-08-11), فیصل ناصر (05-08-11)
پرانا 05-08-11, 03:48 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,138
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ پاک ھم پر اپنا رحم فرمائے آمین
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
Kamran_Tabasum (17-08-11)
پرانا 17-08-11, 10:25 AM   #3
Senior Member
 
Kamran_Tabasum's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: rawalpindi
مراسلات: 1,090
کمائي: 13,504
شکریہ: 12,553
976 مراسلہ میں 2,849 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آمین

بہت شکریہ خوش رہیں
Kamran_Tabasum آف لائن ہے   Reply With Quote
Kamran_Tabasum کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (20-08-11)
پرانا 20-08-11, 10:33 AM   #4
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,138
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Kamran_Tabasum مراسلہ دیکھیں
آمین

بہت شکریہ خوش رہیں
سر
آپ کی آمد اور حوصلہ افزائ کا بہت بہت شکریہ
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
Kamran_Tabasum (06-09-11)
جواب

Tags
کراچی, پولیس, پاکستان, ڈاٹ, وزیر, نظر, موقع, منتقل, آج, آدمی, احتجاج, اردو, اسلام, جیل, خلاف, خان, ذوالفقار, زرداری, سفر, سیاست, سال, شہر, شناخت, علی, صدائے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فرقہ پرستی کی انتہایئں: ایک نقطہ نظر حیدر اسلام اور معاشرہ 29 24-06-11 09:41 AM
سقوط ڈھاکہ کے چند سر بستہ راز: امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی تحریروں میں حیدر 1971 اور مشرقی پاکستان 23 14-02-10 05:10 AM
ورڈپریس ڈاٹ کوم / ورڈپریس ڈاٹ آرجی / ورڈپریس ڈاٹ پی کے ؟ ان تینوں میں کیافرق ہے عبیداللہ عبید اردو پریس (http://wordpress.pk) 10 14-06-09 07:44 PM
مستونگ: بیکری پردستی بم کا حملہ، دو افراد زخمی بیکری پردستی بم کا حملہ، دو افراد زخمی ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 01:32 AM
خواب ہستی خرم شہزاد خرم اردو ادب سے اقتباسات 0 23-10-07 02:53 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:20 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger