واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی خانہ جنگی کے دہانے پر، حکومت خاموش تماشائی، شہری سرپیٹیں یا اجتماعی خودکشی کریں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-08-11, 03:23 AM   #1
کراچی خانہ جنگی کے دہانے پر، حکومت خاموش تماشائی، شہری سرپیٹیں یا اجتماعی خودکشی کریں
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 19-08-11, 03:23 AM

شہریوں کو اغواء اور قتل کرنیوالوں کو کہیں پولیس کی للکار سنائی نہیں دی، کراچی کو منصوبے کے تحت قاتلوں کے حوالے کردیا گیا
جہاں 5ہزار اہلکار 100 وی آئی پیز کی چوکسی میں لگے ہوں وہاں 2 کروڑ شہریوں کی حفاظت صرف فرشتے ہی کرسکتے ہیں
تجارتی قلب کی نبض ڈوب رہی ہے، صدر، وزیراعظم کراچی کیا آتے، یہاں والوں کو اسلام آباد بلالیا، جیو پر کامران خان کا تجزیہ
کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام آج کامران خان کے ساتھ میں کراچی کی سنگین صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے میزبان کامران خان نے کہا کہ شہر قائد میں پچھلے 36 گھنٹے تو بربریت کے ناقابل یقین نقوش اور پاکستان میں حکومتی رٹ کے فیصلہ کن خاتمے کا بھیانک باب رقم کر گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کے روز سحری سے لے کر افطار کے وقت تک کراچی میں اغوا کی کم از کم دو درجن وارداتوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 30جانیں ضائع ہوچکی ہیں جبکہ پچھلے 36 گھنٹوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہوچکی ہے، کراچی والے سر پیٹیں یا اجتماعی خودکشی کرلیں کہ پچھلے 36گھنٹے سے مختلف علاقوں میں مسلح جتھے شہریوں کو اغوا کررہے تھے، عقوبت خانوں میں مغویوں کو منتقل کررہے تھے اور ان پر تشدد کر کے لاشیں پورے شہر میں پھیلارہے تھے مگر ان مسلح جتھوں کو کسی بھی جگہ پولیس کی للکار نہیں سنائی دی اور نہ ہی کہیں ان کی رینجرز کی کسی موبائل سے مڈبھیڑ ہوئی،لگتا ہے کہ شہرکوسوچے سمجھے منصوبے کے تحت قاتلوں کے حوالے کردیاگیاہے، انہوں نے کہا کہ ویسے بھی جہاں پانچ ہزار پولیس اور رینجرز والوں کویہ کام دیا گیا ہو کہ وہ صرف 100 نام نہاد وی وی آئی پیز کی چوکسی میں تمام وسائل اور گاڑیاں لگادیں وہاں دو کروڑ نہتے پاکستانیوں کی حفاظت صرف فرشتے ہی کرسکتے ہیں،پاکستان کے تجارتی قلب کی نبض ڈوب رہی ہے اوروزیراعظم کہتے ہیں اگرفوج بلانی ہے تو صوبائی حکومت اس کافیصلہ کرے،سینئرتجزیہ نگارکے مطابق صدراوروزیراعظم اس لاشوں کے شہرمیں کیاآتے بلکہ یہاں موجودلوگوں کوبھی اسلام آبادبلالیاگیاہے، کامران خان نے کہا کہ ان حالات میں بھتہ خوری کے مارے تاجروں کا بھی پیمانہ¿ صبر لبریز ہوچکا ہے، اولڈ سٹی میں کاروبار کرنے والوں کو روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے بھتے کے مطالبے کی پرچیاں موصول ہورہی ہیں، جو جواب نہ دے اس کی دکان، کاروبار یا گھر پر گولیوں کی بارش یا ہینڈ گرینیڈ کی برسات ہوتی ہے یا پھر اس تاجر کو اغوا کرلیا جاتا ہے جیسا کہ گلستان جوہر میں ہوا،اس صورتحال میں تاجر کہتے ہیں کہ اب وہ کاروبار ہی بند کردیں گے اور دکانوں کو تالہ لگادیں گے،انہوں نے کہا کہ لاشیں اٹھنے اور کاروبار کے بند ہونے کے اس پس منظر میں حکومت نے عملاً اپنے آپ کو شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری سے لاتعلق کرلیا ہے۔ اسی وجہ سے مقتولین کے خاندان سے آج کسی حکومتی اہلکار نے ملاقات نہیں کی۔ کامران خان نے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں میں آج لاشیں سنبھالنے والا بھی کوئی نہ تھا، سول اسپتال میں لاشیں تو آرہی تھیں لیکن وہاں نہ تو ڈاکٹر تھا اور نہ مردہ خانوں کا اٹینڈنٹ موجود تھا۔ حکومت نے انسانی جانوں کی حفاظت تو نہیںکی مگر مُردوں کو تو بے توقیری سے بچایا جاسکتا تھا،کامران خان نے کہا کہ زرداری صاحب ،گیلانی صاحب سن لیں، لانگ مارچ کی دھمکی پر ہمیشہ سے آمادہ نواز شریف بھی اور پاکستان کے کور کمانڈرز بھی اچھی طرح سن لیں کہ خدارا حرکت میں آئیں، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تجارتی قلب کی دھڑکنیں ڈوب رہی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم اور صدر کو کراچی میں ہونا چاہئے تھا، کچھ ہفتے پہلے لندن میں ہنگامے ہوئے تو برطانوی وزیراعظم اپنی چھٹیاں منسوخ کر کے لندن پہنچ گئے اور تمام وقت اس بات کو یقینی بنانے میں گزارا کہ تمام ملزمان گرفتار ہوں اور انہیں سزا ہو، اس کے برعکس صدرزرداری اور وزیراعظم گیلانی اس لاشوں کے شہر میں کیا آتے یہاں موجود لوگوں کو بھی اسلام آباد بلالیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق کل سندھ کے وزیراعلیٰ اور سندھ کابینہ کے تمام اہم وزراءاسلام آباد جائیں گے تاکہ کراچی کے حالات کے بارے میں صدر پاکستان کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرسکیں، کامران خان نے کہا کہ کراچی کی جو صورتحال ہے اس کا حل یہ ہے کہ یہاں پر فوج کا براہ راست ایکشن ہو،کراچی کے حالات شاید جنوبی وزیرستان اور سوات سے بھی زیادہ خراب اور دگرگوں ہیں ۔ کامران خان نے اپنے تبصرے میں مزید کہا کہ پولیس کے باخبر افسران بھی کہتے ہیں کہ انہیں سب معلوم ہے مگر ان کے ہاتھ اور زبانیں بندھی ہوئی ہیں، کامران خان نے کہا کہ کراچی میں پچھلے ایک سال میں جو حالات رہے ہیں ان کو خانہ جنگی یا civil war کا نام دیا جاسکتا ہے یا کم ازکم یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر خانہ جنگی کے دھانے پر ہے کیوں کہ ریاست ناکام ہوچکی ہے، لوگوں کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے لیکن ریاست نے اس سے اپنے آپ کو بری الذمہ کرلیا ہے۔پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ کراچی کی بدامنی میں تمام اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مجرم ملوث ہیں اور ان کو تحفظ دیاجارہا ہے اب آپ حکومت اور اتحادی جماعتوں سے کیا امید رکھیںگے۔پروگرام میں اے این پی کے سینیٹر زاہد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بارے میں ہماری پارٹی کا فیصلہ آپ کے سامنے آچکا ہے، ہم نے اپنے وزیر کو وہاں کام سے روک دیا ہے ہم حکومت کاحصہ نہیں رہے ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کراچی کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اگر خون میں نہائے گا تو یہ لوگ چاہے کتنے افطار کرلیں ایک دوسرے کوکھانے کھلائیں یہ اس طرح نہیں چلے گا۔جماعت اسلامی کے سابق امیرجماعت قاضی حسین احمد نے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی صورتحال پیپلزپارٹی، ایم کیوایم اور اے این پی کے آپس کے کشت و خون کی وجہ سے تباہ و برباد ہے ۔چیئرمین آل کراچی بزنس مین اتحاد عتیق میر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھتہ خور قانون کو شکست دے چکے ہیں اور اب انہی کا راج ہے، بھتہ خوری کے فروغ اور ان کی جرات کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پولیس ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میںسب کی نگاہ چیف جسٹس یا آرمی چیف کی طرف ہی جاتی ہے ،معاملہ حکومت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، کراچی خانہ جنگی کی آگ میں جل رہا ہے اور اس آگ میں حکومت خود ایک فریق ہے تو ہم حکومت سے کیسے امن کی توقع کرسکتے ہیں۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,554
2,981 مراسلہ میں 8,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 384
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (20-08-11), ھارون اعظم (19-08-11), نیلم خان (20-08-11), احمد بلال (20-08-11), عبدالقدوس (19-08-11)
پرانا 19-08-11, 04:25 AM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چیف جسٹس ‌اور آرمی چیف نئے چشمے بنوانے گئے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (19-08-11), نیلم خان (20-08-11), احمد بلال (20-08-11), حیدر (19-08-11)
پرانا 19-08-11, 05:16 AM   #3
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,584
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

غنڈوں کو ووٹ دیں گے تو یہ تو ہونا ہی تھا. عوام میںغیرت ہو تو اگلی دفعہ ووٹ کی بھیک مانگنے والوں کو جوتے مار کر بھگائے.
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (20-08-11), حیدر (19-08-11)
پرانا 19-08-11, 05:09 PM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,355
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ھمم جب جب پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی ہے ملک تباہ و برباد ہوا ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (20-08-11), احمد بلال (20-08-11), حیدر (19-08-11), راجہ اکرام (20-08-11)
پرانا 19-08-11, 05:18 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,536
کمائي: 88,173
شکریہ: 5,206
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
چیف جسٹس ‌اور آرمی چیف نئے چشمے بنوانے گئے ہیں
پاگل چیف جسٹس اور آرمی چیف کے گھر کے فرد تھوڑی مر رہیں ہیں جو وہ ایکشن لے۔ میری دعا ہے جسطرح کراچی کی عوام مر رہی ہے اس سے بھی بدتر موت مرے ان کے گھر کے فرد آمین
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (20-08-11), احمد بلال (20-08-11), حیدر (19-08-11)
پرانا 19-08-11, 05:21 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,536
کمائي: 88,173
شکریہ: 5,206
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کراچی کی عوام اب کی بار ایم کیو ایم کو ووٹ مت دے الطاف بہروپیہ ہے وہ اردو نہیں ہے اب بھی عقل کا استعمال کرو ایم کیو ایم کو ووٹ مت دینا
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (20-08-11), احمد بلال (20-08-11), حیدر (19-08-11)
پرانا 19-08-11, 06:51 PM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,397
کمائي: 96,045
شکریہ: 52,551
11,185 مراسلہ میں 35,278 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اب کے بار پونم میں
جب تم آئے گی ملنے
میرا یہ وعدہ ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (20-08-11), احمد بلال (20-08-11), راجہ اکرام (20-08-11)
پرانا 20-08-11, 04:32 AM   #8
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,353
کمائي: 52,307
شکریہ: 4,405
1,840 مراسلہ میں 6,856 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام علیکم !

کراچی ورسز لندن :
دنیا کی معیشت کہ دو معاشی حب،دو مختلف ریاستوں کے دو شہر جو کہ دونوں ریاستوں کے لیے اپنی اپنی جگہ ریڑھ کی ہڈی ہیں دونوں ایک ہفتہ ایک ہی جیسی صورتحال یعنی فسادات و قتل غارت گری سے دوچار ایسے میں دو مختلف حکومتوں کا مختلف رد عمل اور نتیجتا دونوں شہروں میں ایک مختلف صورتحال لند ورسز کراچی دونوں شہروں کے حالات کا یکساں اور اختلافی پہلوؤں سے تجزیہ و تبصرہ اور تقابلی جائزہ دیکھنا نہ بھولیئے گا سید طلعت حسین کے ساتھ نیوز نائٹ ودھ طلعت ۔ 19/08/2011







__________________
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیکرِ دلرُبا بن کے‌ آیا ،روحِ ارض و سما بن کے آیا
سب رسولِ خُدا بن کے آئے ،وہ حبیبِ خُدا بن کے آٰیا
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (20-08-11)
پرانا 20-08-11, 09:25 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,536
کمائي: 88,173
شکریہ: 5,206
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کراچی میں‌ لسانیت پر قتل ہو رہیں ہیں‌ مخصوص ویگینے چل رہی ہے جسکو پولیس اور رینجرز کی سپورٹ ہے وہ لوگوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر اگواہ کرتے ہیں‌ اور تشدد کر کے بھوری بند لاش مختلف علاقوں میں‌ پھینک رہیں‌ ہیں یہ مہاجر صوبے کی آواز کے بعد اردو بولنے والوں پر حکومتی حربے ہیں۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (20-08-11), حیدر (21-08-11)
پرانا 20-08-11, 09:43 AM   #10
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,138
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
غنڈوں کو ووٹ دیں گے تو یہ تو ہونا ہی تھا. عوام میںغیرت ہو تو اگلی دفعہ ووٹ کی بھیک مانگنے والوں کو جوتے مار کر بھگائے.
سر

حکومت ان کی انتظامیہ ان کی اگر آپ ووٹ‌نہیں‌ڈالیں‌گے تو ان کی صحت پر کون سا فرق پڑے گا وہ اور زیادہ مینڈیٹ سے کامیاب ہوں‌گے

پاکستان کھپے
__________________
سمندر نے سمندر ،دریا نے دریا جانا مجھے
جسکا جتنا ظرف تھا اتنا ہی پہچانا مجھے
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (23-08-11), حیدر (21-08-11)
پرانا 20-08-11, 10:00 AM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,907
شکریہ: 10,606
1,222 مراسلہ میں 3,228 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کتنے بے حس ہیں ہمارے حکمران۔شاید نہیں‌یقینا دنیا کے بے حس تریں حکمران۔ اللہ ہمارے حال پہ رحم فرمائے۔ہمارے بھائیوں کو حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
احمد بلال کا شکریہ ادا کیا گیا
گلاب خان (21-08-11)
پرانا 20-08-11, 10:42 AM   #12
Senior Member
 
اسراراحمد چوہدری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 200
کمائي: 7,231
شکریہ: 146
162 مراسلہ میں 425 بارشکریہ ادا کیا گیا
Question ذرا توجہ دیں۔

کراچی : پاکستان کے ممتاز صحافی و تجزیہ نگار ہارون الرشید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پیپلزپارٹی کے انتہائی اہم رہنما نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کو متحدہ قومی موومنٹ کو قابو کرنے کے لیے فری ہینڈ دے دیا ہے۔ پاکستانی ٹی وی چین...ل سماء نیوز کے پروگرام نیوز بیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری ملک کے کاروباری مرکز میں اے این اے پی اور ایم کیو ایم میں ٹکراؤ ہماری کامیابی ہے۔ ہارون الرشید کے بقول وہ مقدس ماہ رمضان المبارک کے پہلے روز یہ بات قسم کھا کر کہہ رہے ہیں اور ملک کی سب سے بڑی عدالت میں اس کا ثبوت پیش کرنے کو تیار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میں غلط بیانی کررہا ہوں تو مجھ پر اللہ کی لعنت ہو

اس حوالہ سے سما ٹی وی کا لنک
COLOR]
Videos Posted by WAR Against Corruption: Violence in Karachi is Zardari's big success- Haroon Rasheed | Facebook
__________________
RADIO WORLD ... UNITY FOR PEACE
اسراراحمد چوہدری آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے اسراراحمد چوہدری کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (20-08-11), حیدر (21-08-11)
پرانا 20-08-11, 12:58 PM   #13
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,195
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کراچی کے حالات انتظامیہ کے ہاتھوں سے نکل گئے ہیں ، شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور شہر میں قیام امن کیلئے فوج کو طلب کرنا لازمی ہوگیا ہے۔ مگرپی پی حکومت فوج بلانےسے اس لئے انکاری ہے کہ اس سے پی پی کی بدنامی ہوگی۔
__________________
http://farhandanish.blogspot.com
http://farhandanish.tk
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (21-08-11)
پرانا 20-08-11, 03:54 PM   #14
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,233
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایم کیو ایم جب تک پوری آب و تاب کے ساتھ دوبارہ حکومت میں نہیں آ جاتی یہ سب کچھ ختم ہونے والا نہیں
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
حیدر (21-08-11), سیفی خان (21-08-11)
پرانا 21-08-11, 03:37 PM   #15
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,495
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
ایم کیو ایم جب تک پوری آب و تاب کے ساتھ دوبارہ حکومت میں نہیں آ جاتی یہ سب کچھ ختم ہونے والا نہیں
ساڈے پیر صاب نے تے پیشنگوئی کر دتی اے ۔ ۔ ۔ ۔ ہون نکڑ والے کی کہندے نیں؟
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
سیفی خان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (21-08-11)
جواب

Tags
کراچی, پولیس, پاکستان, واقعات, وزیراعظم, لندن, نیوز, نواز شریف, موبائل, موجودہ, منتقل, معلوم, آج, اسلام, اسلامی, جواب, حل, خون, خودکشی, خان, زرداری, سحری, عمران خان, صدر،, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کراچی، 5 منزلہ عمارت گرگئی، بہن بھائی سمیت 8 افراد جاں بحق، کئی ملبے تلے پھنسے ہیں گلاب خان خبریں 2 05-08-11 08:07 PM
سندھ میں پرانا بلدیاتی، کمشنری اور پولیس نظام بحال، تمام شہری، ضلعی اور مقامی حکومتیں ختم گلاب خان خبریں 1 10-07-11 12:55 PM
مفت حج پر مکمل پابندی، قرعہ اندازی ختم، درخواستیں کل سے وصول کی جائیں گی، عازمین کی انشورنس ہوگی گلاب خان خبریں 1 14-04-11 06:43 AM
خودمختاری، نہیں آزادی، کشمیریوں نے بھارتی پیش کش ٹھکرا دی جاویداسد خبریں 1 14-08-10 11:41 PM
ہندو مذہب میں خدا کا تصور و اجتماعی طبقہ بندی، گوتم بدھ، کنفیوشس کے تعلیمات Real_Light کفروشرک 8 16-05-09 08:35 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:20 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger