|
کراچی:دس منزلہ عمارت کو بم سے کلےئر قرار دے دیا گیا

18-04-08, 07:39 AM
کراچی:دس منزلہ عمارت کو بم سے کلےئر قرار دے دیا گیا
کراچی.......کراچی کی ایک دس منزلہ عمارت میں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع پہ درجنوں دفاتر میں دو گھنٹے تک کام بند رہا۔سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب ہی آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع محمدی ہاؤس میں ایک غیرملکی بینک میں فون کرکے نامعلوم افراد نے بم رکھنے کی اطلاع دی ۔ جس پر میٹھادر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی دو ٹیموں نے دو گھنٹے تک عمارت کی تلاشی لی اور بعد میں اسے خطرے سے خالی قرار دے دیا۔ اس دوران دس منزلہ عمارت میں قائم دفاتر کو پولیس نے خالی کرا لیا اور سیکڑوں لوگ آئی آئی چندریگڑ روڈ پر جمع ہوگئے، اس دوران ایک غیر ملکی فوڈ سینٹر اور بینک سمیت تمام دفاتر میں کام بند رہا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|