واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


::: کراچی دھماکا:11افرادجاں بحق ،درجنوں زخمی :::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-01-08, 09:50 PM   #1
::: کراچی دھماکا:11افرادجاں بحق ،درجنوں زخمی :::
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 14-01-08, 09:50 PM

کراچی.. کراچی کے قائد آباد کے قریب صنعتی ایریا میں بم دھماکا ہوا ہے جسمیں ایک بچے سمیت گیارہ افراد جاں بحق اورساٹھ سے زا ئد زخمی ہو گئے ہیں ،بم دھماکا قائد آباد کے قریب صنعتی علاقے سے نزدیک گل احمد چورنگی پرہوا ۔جسمیں گیارہ افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے ۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔جناح ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ کی انچارج ڈاکٹرسیمی جمالی نے آج نیوز کوبتایا کہ پانچ افراد کی لاشیں اورپچیس زخمی جناح اسپتال لائے گئے ۔

جناح اسپتال میں لائے گئے زخمیوں میں محمد عارف ،محمد شمیم ،ندیم ،جمیل ،علیم شاہ ،سیف اللہ ،خان بہادر،تنویر،امین ،صغیرخان،عمیر،اعجاز،سجاد ،رؤف ،فقیرخان اورطاہرشاہ شامل ہیں ،جبکہ سوشل سیکورٹی اسپتال میں میڈیکل افسرڈاکٹرعمران علی کے مطابق ایک بارہ سال بچے سمیت پانچ لاشیں اورپینتیس زخمی لائے گئے ،دھماکے کے بعد کراچی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔بم دھماکے کی جگہ پرپھل اورسبزیوں کے اسٹال موجود تھے ۔

آئی جی سندھ اظہرفاروقی نے آج نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ بم موٹرسائیکل میں نصب تھا ۔دھماکے بعد شہرمیں پولیس ریڈ الرٹ کردی گئی ہے ۔ایدھی ذرائع نے گیارہ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔واقعے کے بعد علاقے میں مشتعل افراد نے ہوائی فائرنگ اورپتھراؤ شروع کردیا جس سے ٹریفک معطل ہو گیااورامدادی ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔علاقے کے مکینوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے ۔دھماکے کی جگہ پرپولیس اوررینجرز کے اہلکارپہنچ گئے ہیں ۔جنہوں نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے حادثے کا معائنہ کیا ہے ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم میں بال بیرنگ استعمال کیے گئے ہیں جبکہ مقامی افراد کی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 261
Reply With Quote
جواب

Tags
color, کراچی, ٹریفک, پولیس, نیوز, آج, اللہ, بم دھماکا, سال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں اور رکشوں پر لکھی گئی شاعری, مصوری اور نثر نگاری ڈاکٹرنور گپ شپ 35 01-01-11 11:05 AM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 06:51 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 11:01 PM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 11:50 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:21 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger