واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


:::کراچی :سائٹ کی فیکٹری میں آتشزدگی ہیلی کاپٹر اور فائر بریگیڈ طلب:::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-01-08, 04:38 PM   #1
:::کراچی :سائٹ کی فیکٹری میں آتشزدگی ہیلی کاپٹر اور فائر بریگیڈ طلب:::
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 23-01-08, 04:38 PM

کراچی ... کراچی کے علاقے سائٹ میں پینٹ بنانے کی فیکٹری میں ہولنا ک آگ لگ گئی ہے جسے بجھانے کے لیے شہر بھر کی فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر بھی طلب کر لیے گئے ہیں ۔آگ سے جھلس کر پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا تی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق آگ دو بج کر پینتالیس منٹ پر گراؤنڈ فلور میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ کی شدت دیکھتے ہوئے شہر بھر کی فائربریگیڈ کو طلب کرلیا گیا ۔ شہری حکومت کی فائر بریگیڈ کی اٹھارہ اور ڈی ایچ اے اور نیوی کے فائر ٹینڈر ز بھی آگ بجھانے میں حصہ لے رہے ہیں ۔دھویں کی وجہ سے آگ بجھانے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔فیکٹری بہت بڑے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور اس میں سیکڑوں ملازمین کام کرتے ہیں تاہم آگ لگتے ہی بیشتر ملازمین باہر نکل آئے جبکہپانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال پہنچا دیا گیا ہے،ان میں سے دو افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔آگ بجھانے کے لیے اسنارکل سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ اس کے شعلے کئی کلومیٹر دور سے نظر آرہے ہیں،جبکہ دو ڈھائی سو گز دور کھڑے ہونے پر بھی اس کی شدت محسوس کی جا سکتی ہے۔آگ پھیلنے کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ فیکٹری میں رنگ اور پینٹ بنانے کاکام کی جا تا ہے۔اس کے لیے وہاں بڑی تعداد میں کیمیکل کے ڈرم بھی رکھے ہوئے ہیں۔آگ پھیلنے کی وجہ سے ڈرم بھی آگ پکڑ رہے ہیں جن کے پھٹنے سے وقفے وقفے سے زور دار دھماکے ہو رہے ہیں۔لفٹرسے ڈرموں کو باہر نکالا جا رہاہے تاکہ مزید آگ لگنے سے روکا جا سکے ۔آگ بجھانے کے لیے تین اطراف سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔آگ کی شدت کی وجہ سے پانی بھی کم پڑ رہا ہے اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو بار بار پانی لانا پڑ رہا ہے۔آگ بجھانے کے لیے کیمیکل فوم بھی پہنچایا جا رہا ہے اور طیاروں کی مدد سے فوم فیکٹری کے متاثرہ حصے پر پھینکا جائے گا۔بتایا جا رہا ہے کہ پینٹ فیکٹری میں وارنش کا بہت بڑا ٹینک ہے اور آگ اس طرف بڑھ گئی تو صورت حال انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔شہری حکومت کے رضاکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے اور ٹریفک کی روانی میں مدد کر رہے ہیں۔آگ دیکھنے کی کوشش میں وہاں لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا ہے جسے رینجرز دور رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔فیکٹری میں آنے والے دونوں راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔پولیس بھی موقع پر پہنچی ہوئی ہے۔پینٹ فیکٹری جس علاقے میں واقع ہے اس کے دونوں جانب بڑی بڑی فیکٹریاں واقع ہیں اور آگ پھیلنے سے روکنے کی بھر پور کوششیں کی جا رہی ہیں ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ کیمیکل میں آگ لگنے سے کاربن کی بہت بڑی مقدار فضا میں پھیل رہی ہے جس سے جلد اور آنکھیں خراب ہو سکتی ہیں ۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 290
Reply With Quote
جواب

Tags
color, کراچی, ٹریفک, نظر, موقع, جلد, شہر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان ALI-OAD خبریں 0 01-02-11 01:39 AM
ہیلی کاپٹر جہاز کے انداز میں محمدمبشرعلی دلچسپ اور عجیب 16 11-08-10 01:13 AM
بھارت میں پٹرولم کی قیمتوں پر پہیہ جام ہڑتال جاویداسد خبریں 0 06-07-10 07:30 PM
یو ٹیوب سے ویڈ یو کیسے ڈاون لوڈ کریں aazamiqbal Ask Experts ماہرین کی رائے 22 01-05-08 03:46 PM
سوات:گن شپ ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ،جنگجوؤں کا اسلحہ ڈپو تباہ،4 ہلاک،4 گرفتار،12 گھنٹوں کیلئے کرفیو نافذ خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:03 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:21 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger