|
کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع سے فوج کی واپسی شروع

21-02-08, 02:39 PM
کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع سے فوج کی واپسی شروع
کراچی . . . الیکشن کے پر امن انعقاد میں مدد دینے کیلئے حکومت سندھ کی درخواست پر آنے والی پاک فوج کے یونٹس کی واپسی آج سے شروع ہوگئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں تعینات فوجی اہلکاروں کی اپنی چھاونیوں میں واپسی کل تک مکمل ہوجائے گی۔ حکومت سندھ کی درخواست پر پاک فوج کو صوبے کے ان اضلاع میں تعینات کیا گیا تھا جہاں کے پولنگ اسٹیشنز کو الیکشن کمیشن نے حساس اور انتہائی حساس قرار دیا تھا ۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق انتخابی نتائج آنے کے بعد سندھ میں حالات خراب ہونے کے جن خدشات کا اظہار کیا جارہا تھا وہ اب نہیں رہے اس لئے فوج کو اسٹینڈ بائی رکھنے کی ضرورت نہیں رہی ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|