واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی سمیت ملک بھر میں آٹے کا سنگین بحران، بجلی کی پیداوار میں مزید کمی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-01-08, 06:59 AM   #1
کراچی سمیت ملک بھر میں آٹے کا سنگین بحران، بجلی کی پیداوار میں مزید کمی
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 06-01-08, 06:59 AM

کراچی،لاہور، (نمائندگان جنگ+ ایجنسیاں) کراچی سمیت ملک بھر میں آٹے کا بدترین بحران سنگین ہوتاجارہا جبکہ ملک بھر میں بجلی کی پیداوارمیں کمی کے باعثکی جانے والی لوڈ شیڈنگ کے خلاف تاجروں اور شہریوں میں اشتعال بڑھ گیا ہے ۔ بجلی کی بندش سے ملک کے کئی شہروں میں رہزنی، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ادھرمل مالکان اور ذخیرہ اندوزوں نے آٹے کا اسٹاک کرلیا ہیبحران کے باعث آٹا تک ایڈوانس بکنگ اور ”بلیک“ میں فروخت ہونے لگا ہے ۔بجلی کے جاری بحران کے باعث ملک بھر کے ا سٹیل یونٹوں کی 15 روز کیلئے مکمل بندش اور ٹیکسٹائل ملوں میں شام کے وقت 5 گھنٹے کام بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے آج واپڈا ہاؤس لاہور میں اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں بحران پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ملک کے کئی شہروں میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ ملتان میں تاجر تنظیموں نے مشترکہ اجلاس میں بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ بند ہونے والی صنعتوں کے بیروزگار مزدوروں نے بھی احتجاجی جلوس نکالے۔ بجلی کے بحران سے متعلق وفاقی وزیر پانی و بجلی طارق حمید نے کہا ہے کہ 7 روز میں بجلی کی سپلائی بہتر ہو جائے گی اور بھل صفائی مکمل ہونے کے بعد 25 جنوری سے صورتحال معمول پر آ جائے گی۔ مزید برآں حکومت نے بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں کو فرنس آئل کی خریداری کا عمل تیز کرنے کیلئے بقایاجات کی مد میں 16 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں۔دوسری طرف ملک بھر میں گندم و آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی آٹا نایاب ہو گیا ہے۔ لوگ آٹے کے حصول کیلئے یوٹیلٹی ا سٹورز پر طویل قطاریں لگائے ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے نظر آئے۔ بعض شہروں میں آٹا25سے30روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔لوڈشیدنگ کیخلاف ملتان تاجر اتحاد کے زیراہتمام، انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ، انجمن تاجران گلشن مارکیٹ، چوک کمہاراں والا، پرانا شجاع آباد روڈ پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مرکزی تاجر تنظیموں کی طرف سے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے کیلئے اہم اجلاس ہو گا جس میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب اور صوبائی سطح پر شٹر ڈاؤن بارے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔ بتایا گیا ہے اس کے علاوہ مرکزی تاجر تنظیموں کی طرف سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی بند کرنے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ ہسپتالوں میں مریض پریشان، آپریشن منسوخ متاثر ہو رہے ہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مٹی کا تیل اور لکڑی کے علاوہ موم بتی، جنریٹر، ری چارج ایبل بیٹری کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ بجلی کی بندش سے دہشت گردی، رہزنی، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔کئی شہروں میں بجلی 14 سے 15 گھنٹے تک بند رہنے کی اطلاعات ہیں،اس بحران کے باعث سرکاری دفاتر عدالتوں میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ ہوٹلوں پر روٹی 5 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا دکاندار بلیک میں 510 روپے کا فروخت کرنے لگے ہیں۔ آٹا لینے کیلئے دکانداروں کو ایڈوانس بکنگ کروانی پڑتی ہے جبکہ بجلی کی بندش سے صنعتی پہیہ جام ہوکر رہ گیا ہے اور صنعتیں بند ہونے کے باعث لاکھوں لوگ بیروزگار ہوکر رہ گئے ہیں اور پروڈکشن بند ہونے سے باعث مہنگائی کا طوفان آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاور لومز مکمل طور پر بند ہوگی ہیں جس سے اس صنعت سے وابستہ نہ صرف مالکان کو نقصان ہورہا ہے بلکہ لاکھوں صنعتی کارکن عملی طور پر بیروزگار ہوکر رہ گئے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کے باعث 2ہزار روپے ہفتہ کمانے والے مزدور کے گھر فاقے ہوگئے ہیں اور انہیں دو وقت کی روٹی بھی نصیب نہیں ہورہی۔واپڈا ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار میں کمی 3600 میگاواٹ ہو گئی ہے جس کے باعث ملک بھر میں ا سٹیل ملوں کو دو ہفتے کیلئے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ٹیکسٹائل ملوں کو شام کے اوقات میں 5گھنٹے کام روک دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور آٹے کی قلت کیخلاف راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 321
Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, کراچی, وزیراعظم, لوگ, نظر, مہنگائی, مکمل, موم, آپریشن, آج, اسلام, اعلیٰ, جام, حکم, خلاف, شام, صوبائی, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تین دن سے زیادہ بات چیت ترک کرنا جائز نہیں عبداللہ حیدر اخلاق و آداب 15 02-04-09 02:15 AM
مجھے بڑے پیار سے ’’زیبی‘‘ کہتے ہیں ! جان جی تعارف 64 20-03-09 08:04 AM
خلاء میں ملاپ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے لال بیگ کے بچے زیادہ تیزی سے بڑے وجدان دلچسپ اور عجیب 4 26-02-09 10:32 PM
قومی کوششوں میں فوج کیلئے قوم کی حمایت انتہائی ناگزیر ہے،جنرل اشفاق کیانی عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 04:28 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:21 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger