واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


:::کراچی سے 3/ ٹرینیں روانہ، اندرون سندھ کیلئے سروس بحال نہ ہوسکی:::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-01-08, 12:30 PM   #1
:::کراچی سے 3/ ٹرینیں روانہ، اندرون سندھ کیلئے سروس بحال نہ ہوسکی:::
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 03-01-08, 12:30 PM

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے حکام کی جانب سے کراچی تا پنجاب 4/ ٹرینوں کی روانگی کے اعلان کے بعد بدھ کے روز قراقرم ایکسپریس، تیز گام، سپر ایکسپریس کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوئیں جبکہ چوتھی ٹرین خیبر میل جسے پشاور سے پہنچنے پر روانہ کیا جانا تھا 11/ بجکر 30/ منٹ تک کراچی نہیں پہنچی تھی جس کی وجہ سے اسٹیشن پر مسافروں کا ہجوم رہا جنہیں شدید سردی میں سخت اذیت اور پریشانی کا سامنا رہا یہاں یہ امر بھی حیران کن ہے کہ کراچی تا ٹنڈو آدم ریلوے ٹریک بحال ہونے کے باوجود شاہ لطیف ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، مہران ایکسپریس اور کے ٹو پسنچر ٹرین تاحال بحال نہیں ہوسکیں جس کی وجہ سے کراچی اور اندرون سندھ کے مسافر سخت پریشان ہیں۔ واضح رہے کہ 27/ مسافر ٹرینوں کے ذریعے تقریباً ایک لاکھ سے زائد مسافر یومیہ سفر کرتے ہیں جبکہ فی الحال صرف 4/ ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہوئی ہے ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بدھ کو بھی بڑی تعداد میں مسافروں کوٹکٹ ریفنڈ کئے گئے جبکہ یکم جنوری کو قراقرم اور خیبر میل کی بحالی کے بعد جو مسافر اسٹیشن نہیں پہنچ سکے تھے ان کو بھی ریفنڈ کیا گیا۔دریں اثناء ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے کاشف رشید یوسفانی نے ”جنگ“ کو بتایا ہے کہ جمعرات 3 جنوری کوکراچی کینٹ اسٹیشن سے 8 ٹرینیں چلائی جائیں گی جن میں سپر ایکسپریس، تیزگام، قراقرم ایکسپریس، خیبر میل، علامہ اقبال ایکسپریس، بلوچستان ایکسپریس، بہاؤ الدین ذکریا اور ملت ایکسپریس شامل ہیں۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 293
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, انتظامیہ, سفر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ڈس ایبل لو ڈسک ایرر زارا کمپیوٹر کی بنیادی معلومات 0 28-01-11 11:05 AM
بوس تو پھر بوس ہوتا ہے۔ احمد بلال دلچسپ اور عجیب 4 05-01-11 04:23 PM
ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد عاصم پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 7 08-12-10 09:52 PM
ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ڈاکٹرنور پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 4 14-06-10 12:50 PM
ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم sahj پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 6 03-06-10 06:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger