09 دسمبر 2011 56 : 10
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک )گلستانِ جوہر میں صفورہ چورنگی کے قریب دھماکے سے رینجر کے چاراہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صفورہ چورنگی پر درخت کے قریب بارودی مواد نصب کیاگیاتھا جسے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے اڑا دیاگیا جس کے نتیجے میں رینجر کے سات اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ ملیر منتقل کیاگیاجہاں نائیک اعظم ، سپاہی راشد اور اعجاز سمیت چار اہلکار جان کی بازی ہار گئے ۔دھماکے سے گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔ حکام کاکہناہے کہ گاڑی دھماکے کی جگہ سے بیس فٹ کے فاصلے پر تھی تاہم شرپسندوں کا ٹارگٹ رینجر کی گاڑی ہی تھی۔ ڈی آئی جی ایسٹ کا کہناہے کہ دھماکہ خیز مواد مٹی کے ڈھیر میں چھپایاگیاتھا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو سیل کرکے گھیرے میں لے لیا جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے علاقے کو کلیئر کیاجارہاہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں 8سے 10کلوگرام مواد استعمال کیاگیاجبکہ دھماکہ خیز مواد میں بال بیرنگبھی استعمال ہوئےہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے رینجر اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجر سے ابتدائی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق رینجر کی گاڑی علاقے میں مسلسل گشت پر ہوتی ہے اور یہیں پر ہی شفٹ تبدیل ہوتی ہے جبکہ شفٹ تبدیل ہونے سے کچھ دیر قبل ہی رات کی شفٹ کے اہلکار دھماکے کا شکار ہوگئے۔
Daily (Roznama) Pakistan, Latest and Breaking News, the best newspaper of its kind, which is being simultaneously published from Lahore, Rawalpindi/Islamabad, Karachi, Peshawar and Multan.