|
کراچی میں بھارتی قونصل خانہ کھلوانے کی کوشش کی جائیگی، قائم علی شاہ

18-04-08, 07:54 AM
کراچی میں بھارتی قونصل خانہ کھلوانے کی کوشش کی جائیگی، قائم علی شاہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کرا چی میں بھارتی قونصل خانہ کھلوانے کی کوشش کی جائیگی انہوں نے کہا کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے اجمیر شریف جاکر درگاہ خواجہ معین الدین چشتی پر حاضری دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی سرزمین بزرگوں، اولیاء، صوفیوں کی سرزمین ہے جنہوں نے ہمیشہ امن، بھائی چا رے و محبت اور برداشت کا پیغام پھیلایا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کی صبح درگا ہ خواجہ معین الدین چشتی اجمیر شریف کے سجادہ نشین خو اجہ سرور چشتی سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں صوفی ازم کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور یہاں کے لوگوں نے رواداری اور یکجہتی کو فروغ دیا ہے انہوں نے کہا کہ جون جولائی 2008ء میں سندھ میں صوفی درگاہوں کے سجادہ نشینوں کی کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا خواجہ سرور چشتی نے سندھ کے وزیرا علیٰ کا عہد ہ سنبھالنے پر سید قائم علی شاہ کو مبارکباد دی اور انہیں اجمیر شریف آنے کی دعوت دی انہوں نے درگاہ اجمیر شریف پر زائرین کیلئے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|