واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی میں تشدد جاری، چودہ گھنٹے میں مزید سترہ ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-08-11, 02:26 PM   #1
کراچی میں تشدد جاری، چودہ گھنٹے میں مزید سترہ ہلاک
کنعان کنعان آن لائن ہے 18-08-11, 02:26 PM

بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تشدد کے واقعات کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری ہے اور گزشتہ چودہ گھنٹوں کے دوران کم سے کم سترہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس سے پہلے بدھ کو پیپلزپارٹی کے سابق رکنِ قومی اسمبلی سمیت تیرہ افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہوئے تھے جس کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیس ہوگئی ہے۔

زیادہ تر واقعات لیاری اور آس پاس کے علاقے میں پیش آئے ہیں، تیرہ افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں، جن پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ 315 افراد پرتشدد واقعات میں ہلاک ہوئے ہیں۔

پرانے کراچی میں آج کاروبار بند ہے۔ جامع کلاتھ، کھارادر، بولٹن مارکیٹ، جوڑیا بازار اور آس پاس کی دکانیں آج نہیں کھل سکی ہیں۔ ان بازاروں میں ہول سیل کا کاروبار ہوتا ہے۔

مارکیٹیں مکمل طور پر بند ہیں اور ہُو کا عالم ہے، شکل اور زبان کی بنیادوں پر لوگوں کو مارا جارہا ہے جن کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے
تاجر رہنما، محمد رفیق جدون

سٹی الائنس آف مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد رفیق جدون کا کہنا ہے کہ ’عید کا سیزن تاجروں کے کاروبارو کا وقت ہوتا ہے جس کا وہ پورا سال انتظار کرتے ہیں اور سامان لاکر رکھتے ہیں۔ مگر دن بدن بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث کاروبار قائم رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔‘

’مارکیٹیں مکمل طور پر بند ہیں اور ہُو کا عالم ہے، شکل اور زبان کی بنیادوں پر لوگوں کو مارا جارہا ہے جن کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔‘

واضح رہے کہ حالیہ واقعات اس وقت پیش آئے ہیں جبکہ حکومت اور ایم کیو ایم کے مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہونے کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت میں واپسی کے اشارہ دیئے جا رہے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے مختلف واقعات لیاری، شیر شاہ، گارڈن، سائٹ، بلدیہ، سعیدآباد، ماری پور، اور مواچھ گوٹھ کے علاقوں میں پیش آئے۔

جمعرات کی صبح ہلاک ہونے والے دو نوجوانوں عمران اور جاوید کی لاشیں سول ہسپتال لائی گئیں جہاں پوسٹ مارٹم میں تاخیر کے سبب ورثاء اور لاشوں کے ہمراہ آنے والے لوگوں نے مشتعل ہوکر میڈیکو لیگل افسر کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔

فائرنگ کے باعث متاثرہ علاقوں میں کاروبار معطل اور ٹرانسپورٹ بند ہوگئی جبکہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیس ہوگئی ہے
یاد رہے کہ بدھ کو کراچی کےعلاقے کھارادر میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے افطار کے وقت فائرنگ کر کے پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی واجا احمد کریم داد بلوچ اور ان کے ایک ساتھی کو ہلاک کر دیا تھا۔

اس واقعے کے بارے میں علاقے کے تھانہ جیکسن کے انچارج اسلم جوئیہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ’پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی واجا کریم داد کا روزانہ اس جگہ آنا معمول تھا اور وہ عموماً مقامی وقت کے مطابق پونے سات بجے یہاں آ کر بیٹھتے تھے اور افطار یہیں کرتے تھے‘۔

واجا کریم داد کا ایک ساتھی بھی اسی حملے میں ہلاک ہوا۔

تاہم کئی عینی شاہدین اور ایمبولینس کے عملے اور ہسپتال کے ذرائع کے مطابق کھارادر میں ہونے والے اس حملے میں واجا کریم داد سمیت چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔

اس واقعے کے بعد کھارادر ہی کے ایک علاقے ہوزری مارکیٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اور شخص ہلاک ہوگیا۔اس واقعے کے بعد علاقے میں مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی بھی کی۔

بدھ کو افطار سے پہلے بھی کراچی کے علاقے بھیم پورہ اور نیپیئر کے قریب آنکھوں کے ایک ہسپتال کے سامنے دستی بم اور کریکر پھینکے گئے اور راکٹ داغے گئے اور علاقے میں دو مسلح گروہوں کے درمیاں شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

اسی دوران ایک کمپاؤنڈ میں راکٹ گرنے سے ایک بچے سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

بدھ کی صبح شہر کے مختلف علاقوں سے چھ نوجوانوں کی بوری بند لاشیں ملیں۔ ان سب کا تعلق لیاری سے تھا اور انہیں اغواء کر کے قتل کیا گیا تھا۔

ح

کراچی میں بہت ظلم ہو رہا ھے ایسا لگتا ھے جیسے لاشوں کا کاروبارہ ھے، بےگناہ شہریوں کا قتل عام جاری ھے حکومت سوئی ہوئی ھے، یا باری تعالی کراچی میں بسنے والے شہریوں پر رحم فرما اور ظلم کرنے والوں کو ھدایت بخش آمین۔
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,510
شکریہ: 13,532
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 163
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (18-08-11), احمد بلال (18-08-11), حیدر (18-08-11)
پرانا 18-08-11, 02:42 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,397
کمائي: 96,045
شکریہ: 52,551
11,185 مراسلہ میں 35,278 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بقول فیصل ناصر کراچی میں بہت بڑی خون آشام بلا موجود ہے۔ ہم اہلیان کراچی اُس بلا کی خون کی پیاس بجھانے کے لیے روزانہ آٹھ دس افراد کی جان کی بلی دیتے ہیں کہ کونسا ہماری جان جا رہی ہے، مر تو کوئی اور رہا ہے، میں تو بچ گیا ہوں نہ، یہی شکر ہے۔ لیکن یہ نہیں جانتے کہ ایک دن وہی بلا ہماری گردن بھی دبوچ لے گی۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (18-08-11), کنعان (18-08-11), احمد بلال (18-08-11)
پرانا 18-08-11, 03:42 PM   #3
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,132
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے ڈبدے شھر نو یا مولافیر اک بار کنارے لا چھڈ

جیڑے ایدے دشمن نے انہاں نوں ساڈے مگروںلہ چھڈ
بیڑا غرق انہاں سیا سیاں دا جنہاں ڈوبیا شہرقا ئد دا
قیدی بنن کالے پانی دے مولا کر انہاں نوں تباہ چھڈ
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-08-11, 05:16 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,907
شکریہ: 10,606
1,222 مراسلہ میں 3,228 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یا اللہ ہمارے حال پر رحم فرما۔ اس مقدس مہینے میں ہماری مغفرت کر دے۔
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, pakistan, ہنگامہ, کراچی, پوسٹ, وقت, ڈاٹ, واقعات, مکمل, موٹر سائیکل, مطابق, آج, ایم کیو ایم, اردو, سال, شہر, شخص, طور, علاقے, عملے, عمران, عالم, صورتحال, صبح, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ، خوف و ہراس، مزید 9 افراد ہلاک گلاب خان خبریں 1 07-08-11 05:29 AM
کراچی میں موت کا کھیل جاری، فائرنگ سے مزید 37 افراد ہلاک گلاب خان خبریں 0 09-07-11 06:17 AM
قومی اسمبلی، پارلیمانی راہداریوں میں عدلیہ کی بحالی کا سوال زیرگردش عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 08:03 AM
نائن زیرو اور مجھ پر حملے کی افواہ پھیلائی گئی، فاروق ستار خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:30 AM
نگراں وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید 4 وزراء کی حلف برداری، قلمدان الاٹ عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 09:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger