واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی میں جبری بھتہ وصولی بڑھ گئی، تاجروں اور صنعت کاروں میں خوف و ہراس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-10-10, 06:03 AM   #1
کراچی میں جبری بھتہ وصولی بڑھ گئی، تاجروں اور صنعت کاروں میں خوف و ہراس
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 30-10-10, 06:03 AM

سیاسی پشت پناہی رکھنے والوں کی جانب سے پرچیاں تقسیم کرنےکا سلسلہ شہر بھر میں پھیل گیا، جان ومال کی دھمکیاں


کراچی (رپورٹ: سہیل افضل) کاروباری برادری سے جبری بھتہ وصولی کا دائرہ کار تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اور تاجر و صنعت کار چوری، ڈکیتی، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث خوف و ہراس کا شکار ہو گئے ہیں۔ سیاسی پشت پناہی رکھنے والے جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے تاجر برادری میں پرچیاں تقسیم کرنے کا سلسلہ مخصوص علاقوں سے شہر بھر میں پھیل گیا ہے اور رقم فراہم نہ کرنے پر انہیں جان ومال محفوظ نہ رہنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں جس کے باعث بیشتر بازاروں کے تاجروں نے خوف کی وجہ سے دفاتر آنا چھوڑ دیا ہے۔ ادھر اسکیم۔33 اور ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر نے باقاعدہ ناکے لگا دیے ہیں جہاں آنے والے بلڈرز کو روک کر انہیں ہراساں کر کے چندہ وصول کیا جاتا ہے۔ دو روز قبل انور میمن نام اسٹاک بروکر کو 10لاکھ ماہانہ ادا نہ کرنے کے الزام میں ایک سیاسی پارٹی کے جرائم پیشہ افراد نے گولی مارکر قتل کردیا جبکہ کچھ عرصے قبل انور میمن کے بیٹے کو بھی بھتہ نہ دینے پر قتل کیا جا چکا ہے۔ بلڈرز کا کہنا ہے کہ 15 سے 20 مسلح افراد بلڈرز کے دفاتر جاتے ہیں اور بلڈرز کو یرغمال بناکر بھتہ وصول کرتے ہیں جبکہ شہر کے سب سے بڑے تجارتی مرکز جوڑیا بازار کے تاجر بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے خوف کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ تاجروں کو 5 سے 10لاکھ کی پرچیاں دی جا رہی ہیں۔ پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہارون اگر نے جبری بھتہ وصولی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج ان کی ایسوسی ایشن میں 150 سے زیادہ افراد نے جمع ہوکر اپنی اپنی شکایات سے آگاہ کیا اور ہم نے صوبائی وزیر داخلہ اور دیگر حکام کو اس سلسلے میں خط بھی لکھا ہے جس میں تاجر برادری کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر جوڑیا بازار سمیت دیگر اطراف کی مارکیٹوں میں سیکورٹی کے فول پرول انتظامات نہ کیے گئے تو تاجر برداری احتجاج اور ہڑتال پر مجبور ہوجائیگی۔ آباد کے چیئرمین بابر چغتائی کا کہنا ہے کہ مسلح اور جرائم پیشہ افراد بلڈرز کے دفاتر میں داخل ہو کر زبردستی بھتہ مانگتے ہیں جبکہ کئی دفاتر میں توڑ پھوڑ بھی کرچکے ہیں، بعض زیرتکمیل پروجیکٹس میں زبردستی تعمیری سرگرمیاں بھی رکوا دی گئیں، کراچی سے سرمایہ کار بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اگر تحفظ نہ دیا گیا تو کراچی میں کاروبار مکمل بند کردینگے جس کے بعد ہزاروں لوگوں کے بےروزگار ہونے کی ذمہ دار حکومت پر ہوگی۔ بابر چغتائی نے بتایا کہ اسکیم۔33 گڈاپ ٹاون میں بلڈرز اپنے دفاتر نہیں جا سکتے، پولیس کو تمام جرائم پیشہ افراد کا علم ہے مگر کارروائی نہیں ہوتی۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں چندے پر چلتی ہیں مگر چندہ رضاکارانہ ہوتا ہے جبری چندے کی وصولی نیز مسلح افراد کے ساتھ چندہ لینے کا طریقہ کار شہر کی تجارتی و صنعتی سرگرمیاں ختم کردے گا، حکومت نام کی چیز کہیں نظر نہیں آتی، ایسے حالات میں کاروبار کرنا ناممکن بنا دیا گیا ہے، دریں اثناءاس حوالے سے الیکٹرونکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ان کی مارکیٹ میں بھی 50 پرچیاں تقسیم ہوچکی ہیں، عدم ادائیگی پر سنگین دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اُدھر شہر کے گوداموں سے سپلائی لے کر نکلنے والی گاڑیوں کو بھی اغوا کرلیا جاتا ہے جس سے صنعتوں اور ملک بھر کو مال کی سپلائی بھی متاثر ہورہی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ گاڑیوں کے اغوا کی ایف آئی آر درج کرانے پر تاجروں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ جس گاڑی کا ایف آئی آر میں ذکر آجاتا ہے اس کو پولیس کی تحویل سے واپس لینے میں ہفتے لگ جاتے ہیں اس گاڑی والے اس صورت حال میں ایف آئی آر درج نہیں کرانے دیتے۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت نے بھی شہر میں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں اور بھتہ خوری پر احتجاج کیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر سلطان احمد چاولہ اور بزنس کمیونٹی کے رہنما طارق سعید نے بھی کراچی چیمبر اور چھوٹے تاجروں کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے کاروباری برادری پریشان ہے۔ انہوں نے اس تجویز کی حمایت کی کہ تمام اہم مارکیٹوں میں رینجرز اور پولیس کی چوکیاں قائم کی جائیں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,554
2,981 مراسلہ میں 8,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 98
Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کراچی, پولیس, پاکستان, وزیر, چلتی, نام, نظر, مکمل, ملک, آج, آر, الزام, انڈسٹری, احتجاج, اغوا, تجویز, دی, شہر, علم, عناصر, عدم, صوبائی, صنعت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ملک کے اکثر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برف باری، رابطہ سڑکیں بند، لوگ گھروں میں محصور گلاب خان خبریں 4 14-02-11 11:52 AM
بینظیر کے قاتلوں سے واقف ہوں عدالت میں انکشاف کروں گی، عابدہ حسین گلاب خان خبریں 2 17-12-10 01:11 AM
پاکستان میں ہجڑوں کی قانونی جیت اور نعرہ "وصولی تک ڈیرے ڈال رکھیں گے" گوہر گپ شپ 11 25-12-09 02:08 PM
الیکشن 8جنوری کو ہوں گے ،شیڈول جاری ،کاغذات نامزدگی 26نومبرتک وصول کئے جائیں گے خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:11 AM
ملک بھر میں وکلاء کی پٹائی، حلف نہ لینے والے ججوں کے گھروں پر تالے چاچا کمال خبریں 0 05-11-07 04:09 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger