واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی میں خصوصی عدالتوں کی تشکیل کے لئے حکومت کا چیف جسٹس کو خط

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-09-11, 02:53 AM   #1
کراچی میں خصوصی عدالتوں کی تشکیل کے لئے حکومت کا چیف جسٹس کو خط
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 04-09-11, 02:53 AM

صدر زرداری کی ہدایت پر سندھ میں امن وامان کے قیام کےلئے 5 ارب روپے جاری کر دیئے گئے، کراچی میں گرفتار ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کی ویڈیو تاجروں کو دکھا چکے، میڈیا پر بھی جلد لے آئیں گے
قیام امن تک سرجیکل آپریشن جاری رہےگا، لینڈ مافیا کیخلاف بھی کارروائی کی ہدایت ، اسلحہ کی اسمگلنگ روکنے کیلئے سندھ بلوچستان بارڈر پر چیک پوسٹ قائم کی جائیگی، اجلاس سے خطاب، لیاری کا دورہ
کراچی (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر سندھ میں امن وامان کےلئے سندھ حکومت کو 5 ارب روپے جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ انصاف کی فوری فراہمی کے لئے کراچی میں خصوصی عدالتوں کے قیام کےلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا گیا ہے، گرفتار ٹارگٹ کلرز کی ویڈیو تاجروں کو دکھا چکے ہیں، میڈیا پر بھی جلد لے آئیں گے،شہر میں قیام امن کیلئے سرجیکل آپریشن جاری رہے گا، لینڈ مافیا کیخلاف آپریشن کی ہدایت کر دی گئی ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان بارڈر پر اسلحہ کی اسمگلنگ روکنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ چیک قائم کیا جائےگا، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کیخلاف حکومت اور عوام مل کر کام کرتے رہیں گے، شہر میں ہر صورت امن قائم کیا جائےگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو کراچی میںامن وامان کے حوالے منعقدہ دو الگ الگ اجلاسوں اور لیاری کے دورے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس اور نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل میں امن وامان کے حوالے سے منعقدہ الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزیر داخلہ، آئی جی سندھ پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں خصوصاً امن وامان کی بحالی کیلئے 5 ارب روپے سندھ حکومت کو جاری کردیے اسکا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گاڑیوں کی فراہمی، انٹیلی جنس کو بڑھانے، نئی چوکیوں کا قیام، دہشت گردوں کےخلاف اطلاع دینے والے افراد کو معاوضہ دینے کے حوالے سے یہ رقم خرچ کی جائےگی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ تاجروں کو اس حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ہے اور انہیں ٹارگٹ کلرز کے متعلق سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ملزمان سے تفتیش کی ویڈیو دکھائی گئی ہے جس میں ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو جلد میڈیا پر بھی لائینگے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کو ہر صورت ختم کیا جائےگا اور اس حوالے سے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں جس میں فوری انصاف کی فراہمی کےلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کےلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر انصاف اور امن وامان کےلئے مزید رقم کی ضرورت پیش آئی تو وفاقی حکومت سندھ حکومت کو مزید رقم بھی ادا کرےگی۔ نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل کراچی میں امن وامان اور سیکیورٹی اداروں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ سندھ بلوچستان بارڈر پر مشترکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چیک پوسٹ قائم کی جائےگی۔شہر میںامن وامان کے قیام تک سرجیکل آپریشن جاری رہےگا۔،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر آئی جی سندھ، ایف سی، کوسٹ گارڈز اور رینجرز کے اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے ہدایت جاری کی ہے کہ سندھ بلوچستان بارڈر پر کوسٹ گارڈز، ایف آئی اے اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی مشترکہ چوکیاں قائم کی جائیں گی جس کا مقصد دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکنا اور دہشت گرد عناصر پرنظر رکھنے کے ساتھ ساتھ اور اسلحہ ودیگر چیزوں کی اسمگلنگ کی روک تھام ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اس سلسلے میں فہرستیں رینجرز کے حوالے کردی گئی ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز کی جانب سے لینڈ مافیا کیخلاف آپریشن شروع کیا جائےگا۔رحمن ملک کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس شیئرنگ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جارہا ہے جو شہر میں امن وامان کی بحالی تک جاری رہے گا، اس ضمن میں شہری ہماری مدد کررہے ہیں اور ان ہی کی مدد سے یہ آپریشن بہتر انداز میں ممکن ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن میں متعدد افراد کوحراست میں لیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔دریں اثناءوزارت داخلہ کے بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر اے رحمن ملک اور وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے لیاری کا دورہ کیا اور پبلک ریلی سے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کے خلاف ایکشن جاری رہےگا۔ عوام اور حکومت ان بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کےخلاف مل کر کام کرتے رہیں گے۔ ٹارگٹ ایکشن لیاری کے عوام کےخلاف نہیں بلکہ بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کےخلاف ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے منتخب نمائندوں نے اپنے سینیٹر فنڈز کا آدھا فنڈ لیاری کی ترقی کےلئے مختص کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم کھوکھلے نعروں کی بجائے عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ منظور وسان نے کہا کہ لیاری اور اردگرد کے علاقوں میں ہر صورت امن قائم کیا جائےگا۔ عوام نے بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کےخلاف نعرے لگائے اور حکومت کے امن و امان کی بحالی کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,554
2,981 مراسلہ میں 8,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 127
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (04-09-11)
پرانا 04-09-11, 03:15 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,138
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ عمل کی بھی توفیق دے آمین ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
گلاب خان (04-09-11)
پرانا 04-09-11, 03:31 AM   #3
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
کمائي: 94,288
شکریہ: 1,554
2,981 مراسلہ میں 8,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نیلم خان مراسلہ دیکھیں
اللہ عمل کی بھی توفیق دے آمین ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
نیک نیتی شامل ہوئی یقینی عمل ہوگا، ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ رحم فرمائے۔
گلاب خان آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کوسٹ, کلنگ, کراچی, پولیس, پوسٹ, پاکستان, وزیر, چیف جسٹس پاکستان, مکمل, موقع, ممکن, مسائل, آپریشن, جلد, حل, خصوصی, زرداری, علی, عناصر, عدالتوں, صوبائی, صدارت, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پولیس تفتیش ٹھیک نہیں کرتی، عدالتوں پر دہشتگرد رہا کرنے کا الزام لگا دیا جاتا ہے، چیف جسٹس گلاب خان خبریں 0 24-12-10 03:06 AM
کتوں کے ساتھ ڈانس خصوصی کلاسوں کا اہتمام Real_Light دلچسپ اور عجیب 2 28-07-08 11:35 AM
جسٹس افتخار کے بغیر ججوں کی بحالی عدلیہ کو آپس میں لڑانے کی سازش ہوئی،جسٹس عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:53 PM
ملک بھر میں وکلاء کا احتجاج جاری،عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا ،چیف جسٹس سمیت عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 03:54 AM
عدلیہ نے حدود سے تجاوز نہیں کیا،آئینی طور پر اب بھی جج ہوں،آج سپریم کورٹ جاؤں گا،جسٹس بھگوان داس،پی سی او غیر قانونی ہے،جسٹس صبیح عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 08:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger