واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی میں رینجرز پر حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-12-11, 05:25 PM   #1
کراچی میں رینجرز پر حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی
A Nawaz Khan A Nawaz Khan آف لائن ہے 12-12-11, 05:25 PM


A Nawaz Khan
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 131
Reply With Quote
A Nawaz Khan کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (12-12-11)
پرانا 12-12-11, 07:07 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,288
کمائي: 26,512
شکریہ: 8,489
1,586 مراسلہ میں 3,509 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فالعجببببببببببببببببب
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-12-11, 12:37 AM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مہران بیس حملے کی ذمہ داری بھی بتادیں ذرا کس کی ہے ؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-12-11, 01:06 PM   #4
Senior Member
 
مفتی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 540
کمائي: 7,068
شکریہ: 489
308 مراسلہ میں 689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
مہران بیس حملے کی ذمہ داری بھی بتادیں ذرا کس کی ہے ؟
بھیا یہ اخباری تراشہ پڑھ لیں

Name:  P1_15-15_11.gif
Views: 20
Size:  53.2 KB
مفتی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-12-11, 04:13 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
کمائي: 6,087
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
مہران بیس حملے کی ذمہ داری بھی بتادیں ذرا کس کی ہے ؟
حملے کے ذمہ داران ہیں،پنجابی طالبان اور اسلامک جہاد یونین،ازبکستان۔ مزید تفصیلات کے لئے پڑہیں:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے کورنگی میں 9محرم الحرام کو ہونے والے مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گرد قاری شاہد کی بیوی کی گرفتاری ظاہر کردی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر مہران ایئر بیس کی ریکی کی تھی اور حملہ آوروں کو اپنے گھر ٹھہرایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی اے وی سی سی غلام سبحانی نے بتایا کہ 9محرم الحرام کو کورنگی الله والا ٹاوٴن میں پولیس مقابلے کے دوران مارے جانے والے کالعدم پنجابی طالبان کے دہشت گرد قاری شاہد کی اہلیہ صبیحہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے انہوں نے بتایا کہ ملزمہ سے پولیس افسران اور حساس اداروں کے افسران پر مشتمل جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم تفتیش کررہی ہے ملزمہ صبیحہ نے دوران تفتیش بتایا کہ پاکستان نیوی کے مہران ایئر بیس پر حملے کے لیے ریکی اس نے اپنے شوہر قاری شاہد کے ساتھ مل کر کی تھی اور مہران بیس پر حملہ کرنے والے غیر ملکی حملہ آوروں کو انہوں نے اپنے گھر میں ٹھہرایا تھا اور ان کے کھانے پینے کے انتظامات بھی یہ لوگ ہی کرتے تھے۔ ایس پی غلام سبحانی نے بتایا کہ ملزمہ نے بتایا کہ کلفٹن عبدالله شاہ غازی مزار پر ہونے والے دو خود کش دھماکوں میں بھی ان کے لوگ شامل تھے ، سی آئی ڈی سول لائن کی عمارت اور ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے گھر حملہ بھی ان کے ہی لوگوں نے کیا تھا ملزمہ نے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کے اراکین کو بتایا کہ لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے میں بھی اس کا شوہر قاری شاہد شامل تھا ملزمہ نے بتایا کہ وہ راجن پور کے علاقے جام پور میں ایک مدرسے میں پڑھتی تھی اور قاری شاہد بھی وہیں پڑھتا تھا جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی اور انہوں نے شادی کرلی تھی۔ ایس پی غلام سبحانی نے بتایا کہ ملزمہ صبیحہ اور اس کا شوہر قاری شاہد دو سال قبل کراچی آئے تھے سب سے پہلی کارروائی انہوں نے جامعہ کراچی میں بم دھماکہ کرکے کی تھی انہوں نے بتایا کہ جامعہ کراچی میں بم بھی ملزمہ صبیحہ نے پہنچایا تھا ملزمہ نے بتایا کہ ان کا ایک ساتھی اسلم مجاہد وزیرستان میں ڈرون حملے میں مارا جاچکا ہے ملزمہ کے مطابق ان کا ایک ساتھی سہیل وزیرستان میں رہتا ہے جو لوگوں کو تربیت کے لیے وزیرستان لے جاتا ہے پولیس اور حساس ادارے ملزمہ سے مزید تفتیش کررہے ہیں۔
9محرم کو مقابلے میں مارے جانیوالے قاری شاہد کی اہلیہ کی گرفتاری ظاہر
اور وہ غیر ملکی تھے، اراکین اسلامک جہاد ازبکستان۔ یہ گروپ ہوائی اڈوں پر حملوں میں مہارت رکھتا ہے اور افغانستان میں کئی حملوں میں ملوث رہا ہے اور اسکا القائدہ اور تحریک طالبان سے قریبی تعلق ہے۔

"پی این ایس مہران پر بائیس مئی کو ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والے دو افراد کی شناخت ازبک باشندوں کی حیثیت سے ہوگئی ہے۔ ان کا تعلق ازبکستان کی دہشت گرد تنظیم اسلامک جہاد یونین سے بتایا جاتا ہے۔ یہ گروپ ہوائی اڈوں پر حملوں میں مہارت رکھتا ہے اور افغانستان میں کئی حملوں میں ملوث رہا ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان افراد کی تصدیق اعلیٰ انٹیلی جنس عہدیدار نے کی ہے جنہیں ازبک اور چیچن دہشت گردوں پر مہارت حاصل ہے۔عہدے دار نے کہا کہ اسلامک جہاد یونین کا تحریک طالبان اور القاعدہ سے قریبی تعلق ہے اور وہ حملوں کیلئے خودکش اور فدائین تیار کرتی ہے۔اس میں شامل نوجوانوں کی بڑی تعداد سولہ سے پچیس سال کے درمیان ہوتی ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ جس گروپ نے حملے میں حصہ لیا اس کو ٹوٹی پھوٹی اردو آتی تھی۔ مہران بیس پر حملے کیلئے یہ گروپ دو ہفتے پہلے کراچی آیا تھا جہاں اس کو طالبان کے عثمان گروپ نے ٹھہرانے کا انتظام کیا جس کا کام علاقے کی ریکی تھا۔ان دہشت گردوں کو اندر آنے کا راستہ اور کیمروں کی پوزیشن مہران بیس کے کچھ لوگوں نے بتائی۔
اس سلسلے میں گروپ نے کچھ روز قبل مہران بیس کا دورہ بھی کیا۔آپریشن کے دن کا انتخاب جہاد یونین نے کیا اور مشن کا مقصد امریکی ساخت کے جہازوں کو تباہ کرنا تھا۔حملے کے دوران اس گروپ کے کئی ساتھی کچھ دور سے کارروائ کا جائزہ لیتے رہے اور بعد میں حملہ آوروں کے ساتھ فرار ہوگئے۔کہا جاتا ہے کہ فرار ہونے والے کورنگی اور ڈیفنس کی جانب گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چار میں سے دو کی شناخت کے بعد تحقیقاتی اداروں کو یقین ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ اس صورتحال کے بعد ملک میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں گرفتار نیوی کے چار افسران سے تفتیش ہورہی ہے جن کا دہشت گردوں سے رابطے کے سلسلے میں کورٹ مارشل ہوا تھا"
پی این ایس مہران حملے دہشت گردوں کا تعلق ازبکستان کی دہشت گرد تنظیم سے
A Nawaz Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, quote, فیصل, کورٹ, کس, پولیس, پاکستان, لوگ, ناصر, مہران, اخباری, اردو, اعلیٰ, جام, حملے, خودکش, دھماکہ, داری, ذمہ, ذرا, راستہ, سال, شناخت, طالبان, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:27 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger