واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی میں فائرنگ کے واقعات ،آج مزید7افراد ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-08-11, 03:01 PM   #1
کراچی میں فائرنگ کے واقعات ،آج مزید7افراد ہلاک
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 02-08-11, 03:01 PM

کراچی میں قیام امن کے لیے سیاسی جماعتوں کی ریلیوں اور رہنماوٴں کی اپیلوں کے باوجود دہشت گردی کا سلسلہ نہیں رک سکا ،،آج شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں مزید 7افراد ہلاک ہوگئے۔ رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہونے کے باوجود کراچی میں دہشت گردی نہیں رک سکی ، سرجانی ٹاوٴن میں ناردرن بائی پاس کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا،، ناظم آباد میں سرسید کالج کے قریب کار کی ڈگی سے نوجوان کی بوری میں بند لاش ملی۔ گذشتہ روز اغوا کیے گئے دو نوجوانوں کی بوریوں میں بند لاشیں اورنگی ٹاوٴن کے علاقے مومن آباد سے ملیں،، گلشن اقبال میں اردو یونیورسٹی کے قریب کار پر فائرنگ سے دوافراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ کراچی میں ہر روز دہشت گردی کا نیا باب رقم کیا جارہا ہے۔ موجودہ حکومت کے دور کے ساڑھے تین سال سے زائد کے عرصے میں کراچی میں اب تک قتل کئے گئے لگ بھگ 4300 افراد کے قاتلوں کو گرفتار کون کرے گا۔ ناحق بہنے والے اس خون کے حساب کتاب کی توشاید اب کسی کو فکر بھی نہیں۔ ہرشہری کسی طرح اپنی جان بچ جانے کی فکر میں بے بس نظر آتا ہے۔ پولیس اور رینجرز سمیت متعلقہ ادارے تو ناکام ہیں ہی المیہ یہ بھی ہے کہ سرکاری یا حکومتی عہدیداروں کی جانب سے ڈرامائی بیانات کے سوا کوئی موثر حکمت عملی سامنے نہیں آرہی۔

Name:  leadpix1_11703.jpg
Views: 54
Size:  27.9 KB

__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 197
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (02-08-11), احمد نذیر (02-08-11), حیدر (02-08-11)
پرانا 02-08-11, 03:04 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ساتھ ہی ایک جوک بھی سن لیں


بہت ہو گیا، اب کراچی میں ایکشن سب کو نظر آئے گا،رحمان ملک


رحمان ملک نے کہا ہے کہ عوام اور حکومت نے بہت برداشت کرلیاہے اب دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہوگا جبکہ صوبائی وزیر داخلہ منظوروسان کا کہنا ہے کہ 3دن میں عوام دہشت گردوں کے خلاف ایکشن ہوتا دیکھے گی۔۔یہ بات انہوں نے نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل میں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ا جلاس میں ڈی جی رینجرز،آئی جی پولیس سندھ ،ایڈیشنل آئی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں افراد نے شرکت کی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ بدامنی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی سے متعلق زیادہ نہیں کہوں گا اب عوام کوایکشن ہوتا ہوا نظر آئے گا۔رحمان ملک نے کہا کہ جو لوگ بھی یہاں بدامنی پھیلا رہے ہیں وہ سمجھ لیں ان کے آقا ان کے کام نہیں ائیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ جو بھی غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہ رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی رحمان ملک نے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کراچی میں امن ہوگا۔رحمان ملک نے بتایا کہ نوے ہزار افغانیوں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کردیئے ہیں جبکہ غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا کہ صوبے میں امن قائم کرنے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے مدد کی جاتی رہی ہے انہوں نے بتایا کہ حکومت جو ایکشن لیا جائے گا اس کے بارے میں پہلے سے نہیں بتاسکتے منظوروسان نے دعویٰ کیا کہ تین دن میں سب کو پتا چل جائے گا کہ امن قائم کرنے کے لئے ایکشن کیسا ہوگا۔
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-08-11, 03:04 PM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اور یہ اندر کی خبر


کراچی : پاکستان کے ممتاز صحافی و تجزیہ نگار ہارون الرشید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پیپلزپارٹی کے انتہائی اہم رہنما نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کو متحدہ قومی موومنٹ کو قابو کرنے کے لیے فری ہینڈ دے دیا ہے۔
پاکستانی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام نیوز بیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری ملک کے کاروباری مرکز میں اے این اے پی اور ایم کیو ایم میں ٹکراؤ ہماری کامیابی ہے۔
ہارون الرشید کے بقول وہ مقدس ماہ رمضان المبارک کے پہلے روز یہ بات قسم کھا کر کہہ رہے ہیں اور ملک کی سب سے بڑی عدالت میں اس کا ثبوت پیش کرنے کو تیار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر میں غلط بیانی کررہا ہوں تو مجھ پر اللہ کی لعنت ہو یا پھر اس پی پی رہنما پر جس نے یہ بات مجھے بتائی۔
ممتاز صحافی و تجزیہ نگار نے بتایا کہ ناٹو کو افغانستان میں سامان پہنچانے والے 24ہزار لاپتاکنٹینرز کراچی آتے رہے ہیں اور اس میں موجود ہتھیار کراچی میں اتارے گئے یہی وجہ ہے کہ اسلحہ کی قیمتوں میں واضح کمی رپورٹ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کے پاس بڑی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں جو شہر میں بدامنی پھیلانے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔
ہارون الرشید نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی رولنگ پارٹی کے رہنما کے اثاثے ملک سے باہر ہیں اور یہی لوگ ملک کا امن تباہ کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے رینجرز اور فوج کی قطعی ضروت نہیں پولیس کافی ہے بشرط یہ کہ اسے اس طرح کا اختیار دیا جائے جس طرح بے نظیر بھٹونے 1995ء میں دیا تھا ،یہ وقت گفتگو کا نہیں بلکہ فیصلہ کا ہے۔


لاہور: متحدہ قومی موومنٹ کی باغی جماعت مہاجرقومی موومنٹ کےوائس چیئرمین شمشاد غوری نےکہا ہے کہ روشنیوں کے شہرکراچی کو مقتل بنانےوالے ہی امن کی اپیلیں کررہے ہیں۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےشمشاد غوری کا کہنا تھا کہ کراچی میں قتل عام کرنے والے جنوبی افریقا سےآتےہیں اوراپنا کام کرنےکےبعد واپس چلےجاتےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک جماعت نے کراچی کے 80فیصد علاقے کو آہنی گیٹ لگا کربند کررکھا ہے اورگلی محلوں میں مسلح افراد نے چوکیاں قائم کررکھی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مہاجر قومی موومنٹ امن کی خاطر کسی بھی جماعت سےمل بیٹھنےکوتیارہے۔
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (02-08-11), احمد نذیر (02-08-11), حیدر (02-08-11)
پرانا 02-08-11, 03:17 PM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

jkil.jpg

کراچی کے متاثرہ علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک فیملی کو پولیس اہلکار محفوظ مقم تک پہنچانے میں مدد دے رہا ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (02-08-11), احمد نذیر (02-08-11), حیدر (02-08-11)
پرانا 02-08-11, 03:38 PM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,397
کمائي: 96,045
شکریہ: 52,551
11,185 مراسلہ میں 35,278 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
منسلکہ فائل 46753

کراچی کے متاثرہ علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک فیملی کو پولیس اہلکار محفوظ مقم تک پہنچانے میں مدد دے رہا ہے
اب سیٹلرز علاقوں میں بھی یہ دن دیکھنے کو رہ گئے تھے۔ سو وہ بھی دیکھ لیے۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (02-08-11)
پرانا 02-08-11, 03:43 PM   #6
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,047
شکریہ: 24,031
4,992 مراسلہ میں 14,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کاغذ کے پھول سر پر سجا کر چلی حیات
نکلی برون شہر تو بارش نے آلیا
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-08-11), احمد نذیر (02-08-11)
پرانا 02-08-11, 03:46 PM   #7
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
ساتھ ہی ایک جوک بھی سن لیں


بہت ہو گیا، اب کراچی میں ایکشن سب کو نظر آئے گا،رحمان ملک


۔
یہ خبر بہت اہم ہے کہ مسٹر رحمٰن ملک ان ایکشن ۔ لیکن ایک مصیبت یہ ہے کہ وہ جو کہتے ہیں کرتے نہیں ۔ جو کرتے ہیں وہ دِکھتا نہیں ۔ اور اس پر ستم ظریفی یہ کہ اپنا بیان بدل دینے میں بچپن سے ماہر ہیں
Attached Images
 
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-08-11), احمد نذیر (02-08-11)
پرانا 02-08-11, 04:41 PM   #8
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

گونگی ہو گئی ہے آج کچھ زبان کہتے کہتے،
ہچکچا گیا میں خود کو مسلمان کہتے کہتے،
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (02-08-11), احمد نذیر (02-08-11), راجہ اکرام (02-08-11)
پرانا 02-08-11, 05:44 PM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,233
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا تو خیال ہے کہ کراچی کا فوری اور واحد علاج فوج ہے
راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-08-11, 07:00 PM   #10
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,047
شکریہ: 24,031
4,992 مراسلہ میں 14,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

فوج نہیں ................. نصیر اللہ بابر کی واپسی............. فوج میں ہی تو رینجرز بھی ہیں!!! بات کیپٹن کی ہے
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد نذیر (02-08-11)
جواب

Tags
ہے۔, کوئی, کالج, کار, کتاب, کرے, کراچی, گا۔, پولیس, واقعات, نوجوانوں, نظر, موجودہ, اقبال, اردو, اغوا, بے, بس, جانے, خون, رمضان, سال, شہر, شروع, علاقے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کم وقت میں زیادہ سے زیادہ دھاگوں تک رسائی کیسے ممکن ہو بزم خیال تجاویز اور شکایات 15 25-11-11 08:40 PM
منتظر الزیدی پر تشدد کرکے زبردستی وزیراعظم کے نام معافی نامہ لکھوایا گیا ۔ عودے الزیدی چیتا چالباز خبریں 4 02-08-11 11:06 PM
بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے آئر لینڈ کے مزید دو سینئر پادری مستعفی گوہر گپ شپ 1 27-12-09 03:04 AM
کمر اور جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو کام میں زیادہ سے زیادہ مصروف رہنا چاہئے وجدان دلچسپ اور عجیب 2 05-11-08 01:50 AM
خصوصی افراد کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے، سہراب سرکی عبدالقدوس شعبہ طب 0 26-10-07 07:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger