|
کراچی میں قومی و صوبائی کی نشستوں پر 525 امیدواروں کے کاغذات منظور

04-12-07, 09:59 AM
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عام انتخابات کیلئے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی۔ کراچی میں قومی اسمبلی کی 13 نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد 161 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 26 نشستوں پر 364 امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے۔ رات گئے تک ضلع ایسٹ کے 8 قومی اور16 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کی فہرست الیکشن کمیشن کو موصول نہیں ہوسکی تھی۔ قومی اسمبلی کے ریٹرننگ افسران کے مطابق این اے 239 پر 21 ، این اے 240 پر 15 ، این اے 241پر 18 ، این اے 242 پر 9 ، این اے 243 پر 11 ، این اے 244 پر 10، این اے 245 پر 14 ، این اے 246 پر 7 ، این اے 247 پر 10 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔ جبکہ این اے 251 ، این اے 252 ، این اے 253 ، این اے 254 ، این اے 255 ، این اے 256 این اے 257 ، این اے 258 کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سے متعلق رپورٹس الیکشن کمیشن کو موصول نہیں ہوسکی۔ جبکہ صوبائی اسمبلیوں میں پی ایس 89 پر 22 ، پی ایس 90 سے 21 ، پی ایس91 سے 16 ، پی ایس 92 سے 15 ، پی ایس 93 سے 20 ، پی ایس 94 سے 8 پی ایس 95 سے 7 ، پی ایس 96 سے 7 ، پی ایس97 سے 13 ، پی ایس98 سے 11 ، پی ایس 99 سے 11 پی ایس 100 سے 11 پی ایس 101 سے 15 پی ایس 102 سے 11 ، پی ایس 103 سے 14 پی ایس 104 سے 7 پی ایس 105 سے 9، پی ایس 106 سے 8 ، پی یس 107 سے 7، پی ایس 108 سے 16 ، پی ایس109 سے 11، پی ایس 110 سے 12 ، پی ایس 11 سے 19 ، پی ایس 112 سے 22 ، پی ایس 113 سے 21 ، پی ایس 114 سے 21 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے۔ جبکہ پی ایس 114 سے لیکر پی ایس 130 تک کے امیدواروں کی نامزدگیوں پر فیصلے رات گئے تک الیکشن کمیشن کو موصول نہیں ہوئے۔ کاغذات نامزدگی کی منظوری اور مقرر کئے جانے کے خلاف اپیل 4 سے 7 دسمبر تک کی جاسکیں گی۔ جبکہ اپیلوں پر فیصلے 14 دسمبر تک کئے جائینگے۔ امیدوار 15 دسمبر تک اپنا نام واپس لے سکتے ہیں۔ جبکہ 16 دسمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کردی جائیگی۔ دریں اثناء مخصوص نشستوں پر خواتین کیلئے مختص نشستوں پر آمنہ کے سوا تمام امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے۔ جبکہ قومی اسمبلی کے لئے مختص نشستوں پر خورشید افغانی اور ؟؟؟؟ کے کاغذات بھی منظور کرلئے گئے۔ جس کے بعد خواتین کیلئے قومی اسمبلی میں مختص نشستوں پر 39 کاغذات خواتین کی صوبائی اسمبلی کیلئے مختص نشستوں پر 86 جبکہ اقلیتوں کیلئے مختص نشستوں پر 34 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوگئے ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|