|
کراچی میں پراسرار فائرنگ اور افواہیں پھیلانا ریاستی سازش ہے،پیپلز پارٹی

01-01-08, 10:43 AM
کراچی میں پراسرار فائرنگ اور افواہیں پھیلانا ریاستی سازش ہے،پیپلز پارٹی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم اور پراسرارافرادکی جانب سے فائرنگ کرکے دکانیں بند کرانے اور مختلف افواہیں پھیلانے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ریاستی سازش کا حصہ قراردیا ہے۔بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکمراں جماعت انتخابات سے راہِ فرار اختیار کرنے اور انتخابی سرگرمیو ںکو سبوتاژکرنے کے لئے راہ ہموار کرنا چاہتی ہے۔میڈیا سیل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں۔میڈیا سیل نے تاجر برادری اور چھوٹے دکانداروں سے مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا کاروبار جاری رکھے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|