|
کراچی میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال، شہری سراپااحتجاج ، پولیس کا لاٹھی چارج

28-02-11, 10:31 PM
کراچی، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کمیشن میں اضافے کیلئے کراچی میں ہڑتال کردی جس کے باعث کراچی شہر سمیت سپر اور نیشنل ہائی وے پر پیڑول اور ڈیزل کی فروخت بند کردی گئی،پٹرول اور ڈیزل کی فروخت کی بندش کیخلاف شہری سراپااحتجاج بن کرسڑکوں پر نکل آئے،راشدمنہاس روڈ پر دھرنا،بدترین ٹریفک جام ،ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں، مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئے پولیس کا لاٹھی چارج ،شیلنگ ،ہوائی فائرنگ کی اور جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیاگیا۔ پیرکوپیرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ پہلے مرحلے میں صرف کراچی کے پیٹرول پمپس بند کئے گئے ہیں اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری اور ہڑتال ختم کرانے کے لئے حکومت اور وزارت پیٹرولیم کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے اخراجات، اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت اور کمیشن کم ہونے کے باعث ڈیلرز کو کاروبار چلانا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیلر کمیشن میں پچاس پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے جبکہ اسمگل شدہ پیٹرول کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔دوسری جانب پٹرول اور ڈیزل کی بندش پر عوام مشتعل ہوگئے اور گلستان جوہر ، شارع فیصل ، گلشن اقبال اور ایم اے جناح روڈ پر شدید احتجاج کیا ۔مظاہرین نے راشد منہاس روڈ پر دھرنا دیا، جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں۔ جوہڑ موڑ سے سہراب گوٹھ تک، دوسری جانب گلستان جوہر کے اندر اور اسٹیڈیم اور شارع فیصل سے آنے جانیوالے راستوں پر ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں۔گلشن اقبال کے علاقے میں الٰہ دین پارک کے سامنے اور راشد منہاس روڈ پر مظاہرین نے شدید احتجاج کیاجس پر رینجرز اور پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی اورلوگوں کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔ شارع فیصل پر فلک ناز پلازاکے قریب پولیس اورمظاہرین میں ہنگامہ آرائی ہورہی ہے۔ مظاہرین پٹرول کی عدم دستیابی پر انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے لگائے اور کئی مقامات پر توڑ پھوڑکرتے ہوئے پمپوں کو نقصان بھی پہنچایا۔ دوسری جانب جماعت اسلامی سابق ایم پی اے یونس بارائی کو بھی احتجاج کرنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ادھر پی ایس او نے اپنے اعلامیہ نے میں کہا ہے کہ کراچی میں کلفٹن، کورنگی، ڈیفنس لانڈھی ، شارع فیصل کے علاقوں میں پی ایس او کے 7 پمپس پرپٹرول دستیاب ہے۔ علاوہ ازیں جو پٹرول پمپ کھلے ہیں وہاں پٹرول 100روپے فی لیٹر تک فروخت کیاجارہا ہے۔ کراچی سے پٹرول کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے حب شہر میں تمام پٹرول پمپ بند ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار اور ڈاکٹر صغیر احمد نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین سے رابطہ کرکے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مسئلہ حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائیگا،شہریوں کو مشکلات سے بچانے کیلئے ہڑتال ختم کرکے پٹرول پمپس کھول دیئے جائیں۔چیئر مین پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ حکومت ڈیلرزکامنافع بڑھانے کی یقین دہانی کرائیگی توپمپ کھول دینگے۔
کراچی میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال، شہری سراپااحتجاج ، پولیس کا لاٹھی چارج
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)
|
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|