واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی میں 450 ارب روپے کے سرکاری مکانات کی جعلی الاٹمنٹ ،2 افسران معطل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-04-08, 07:48 AM   #1
کراچی میں 450 ارب روپے کے سرکاری مکانات کی جعلی الاٹمنٹ ،2 افسران معطل
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 18-04-08, 07:48 AM

کراچی میں 450 ارب روپے کے سرکاری مکانات کی جعلی الاٹمنٹ ،2 افسران معطل
اسلام آباد ( رپورٹ :… انصار عباسی ) حکومت نے اپنے پہلے تادیبی اقدام کے طور پر حال ہی میں منکشف ہونے والے اسکینڈل میں، جہاں ایم کیو ایم کے سابق وزیر نے حکومت کی منظور کردہ پالیسی کے بغیر اپنے طور پر کراچی میں 450 ارب روپے مالیت کے 3050 سرکاری مکانات/ کوارٹرز بوگس سرٹیفکیٹ کے ذریعے بانٹ دیے تھے، دو سرکاری اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ وزیر ہاؤسنگ اور ورکس رحمت اللہ کاکڑ نے اس نمائندے کو بتایا ہے کہ انہوں نے اس وقت کے اسٹیٹ افسر غلام عباس بلوچ اور اس وقت کے اسٹیٹ انچارج کراچی سہیل سرور کو اس اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر معطل کر دیا ہے۔ وزیر نے انکشاف کیا کہ یہ معاملہ وزارت قانون کے سپرد کر دیا گیا ہے کہ وہ مشورہ دے کہ کس طرح یہ جائیدادیں ان لوگوں سے واپس لی جائیں جنہیں اس وقت کے حکام نے جعلی ملکیتی اہلیت کی اسناد کی بناء پر انہیں دے دی تھیں۔ وزیر نے کہا کہ دی نیوز میں اس حوالے سے خبر شائع ہونے کے بعد انہوں انضباطی کارروائی شروع کی ہے۔ اس سوال پر کہ کیا حکومت وہ بوگس آرڈر مسنوخ کریگی جو 3050 قابضین کو جاری کئے گئے تھے تو انہوں نے کہا کہ کیا حکومت کو جعلی اقدامات کے خلاف کوئی حکم جاری کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس جائیداد کا تخمینہ لگایا ہے جو 450 ارب ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس عبدالرؤف چوہدری نے حال ہی میں اس نمائندے کو بتایا تھا کہ سابق وزیر اعظم نے کراچی اور اسلام آباد میں سرکاری رہائش گاہوں میں طویل عرصے سے قابضین کو ملکیتی اہلیت کی اسناد جاری کرنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن اس وقت کے وزیر صفوان اللہ نے کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی مجوزہ سرٹیفکیٹ جاری کر دیے تھے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے بتایا کہ جن لوگوں کو بوگس سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے تھے ان میں سے کئی افراد نے تو اپنے زیر قبضہ جائیدادیں فروخت بھی کر دی ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 261
Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, کراچی, وزیر, نیوز, اللہ, حکم, حال, خلاف, خبر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے کلو ریکارڈ اضافہ، گھریلو سلنڈر 165 اور کمرشل 635 روپے مہنگ ہوگیا گلاب خان خبریں 0 03-12-10 06:10 AM
روپے کی قدر میں مسلسل کمی، یورو کی قیمت 100 روپے سے بڑھ گئی عبدالقدوس خبریں 1 01-11-08 12:36 PM
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 85روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ابن جلال خبریں 0 17-10-08 03:42 PM
روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ‘انٹرلنک بنکوں نے سٹیٹ بنک سے روپے کی قدر مستحکم کرنے کا مطالبہ کر ابن جلال خبریں 0 16-10-08 01:46 PM
قدر میں مزید کمی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی ریکارڈ قیمت،62روپے کا ہوگیا خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger