واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی: ناموسِ رسالت ریلی میں ہزاروں کی شرکت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-01-11, 07:19 PM   #1
کراچی: ناموسِ رسالت ریلی میں ہزاروں کی شرکت
ALI-OAD ALI-OAD آف لائن ہے 09-01-11, 07:19 PM

کراچی میں ناموسِ رسالت کے قانون کے دفاع میں نکالی جانے والی ریلی میں پاکستان کی بڑی مذہبی جماعتوں اور کالعدم تنظیموں کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی ہے۔

اتوار کو تحریکِ ناموسِ رسالت کے تحت نمائش چورنگی سے شروع ہونے والی اس ریلی کے شرکاء نے تبت سینٹر تک مارچ کیا۔

اس ریلی میں جماعتِ اسلامی، جمعیت علمائے اسلام (ف)، جمعیت علمائے پاکستان، کالعدم جماعت الدعوہ اور کالعدم سپاہِ صحابہ سمیت مذہبی جماعتوں کے کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اگر ذرائع ابلاغ عوامی جذبات کو مدِنظر نہیں رکھیں گے اور انہیں میڈیا پر جگہ نہیں دی جائے گی تو میڈیا کو بھی عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑےگا۔

مذہبی جماعتیں

ریلی میں نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی اور ریلی کے شرکاء نےگورنر پنجاب سلمان تاثیر کو ہلاک کرنے والے ملک ممتاز قادری کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

کراچی سے بی بی سی اردو کے نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق اس ریلی سے جماعتِ اسلامی کے امیر منور حسن، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، تحریکِ ناموسِ رسالت کے کنوینر صاحبزادہ زبیر اور کالعدم جماعت الدعوہ کے رہنما امیر حمزہ سمیت اہم مذہبی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

ان رہنماؤں نے اپنی تقاریر میں کہا کہ ناموسِ رسالت کے قانون میں ترمیم غیر ملکی ایجنڈا ہے اور اگر ناموسِ رسالت کے قانون پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ممتاز قادری جیسے کئی اور لوگ سامنے آئیں گے۔ ریلی کے شرکاء نے ممتاز قادری کی حمایت کا ہاتھ اٹھا کر اعلان بھی کیا۔

ناموسِ رسالت کے قانون میں ترمیم غیر ملکی ایجنڈا ہے اور اگر ناموسِ رسالت کے قانون پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ممتاز قادری جیسے کئی اور لوگ سامنے آئیں گے۔

مقرین

مقررین نے سول سوسائٹی اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے قانون میں ترمیم کے مطالبے پر غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ’امریکی پیسوں سے چلنے والی این جی اوز ہوشیار رہیں اور اپنی وصیت اور کفن سنبھال کر رکھیں، ان کا بھی یہی حال ہوگا‘۔

میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اگر ذرائع ابلاغ عوامی جذبات کو مدِنظر نہیں رکھیں گے اور انہیں میڈیا پر جگہ نہیں دی جائے گی تو میڈیا کو بھی عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑےگا۔

ریلی کے شرکاء نے امریکی صدر براک اوباما اور توہینِ رسالت کے الزام میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کے پتلے بھی نذرِ آتش کیے۔ شرکاء کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر کو توہینِ رسالت کے ملزم کو معاف کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہونا چاہیے۔

امریکی پیسوں سے چلنے والی این جی اوز ہوشیار رہیں اور اپنی وصیت اور کفن سنبھال کر رکھیں، ان کا بھی یہی حال ہوگا۔

مذہبی رہنماؤں کا انتباہ

خیال رہے کہ پاکستان میں آسیہ بی بی کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد ناموسِ رسالت کے قانون میں ترمیم کا معاملہ اس وقت اٹھا تھا جب پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شیری رحمان نے ایوان میں نجی کارروائی کے دن ذاتی حیثیت میں ایک ترمیمی بل پیش کیا تھا جس میں ناموسِ رسالت کے قانون کے غلط استعمال کو رکوانے کے لیے تجاویز پیش کی گئی تھیں۔

جہاں مذہبی جماعتیں اس قانون میں کسی بھی تبدیلی کی شدید مخالفت کر رہی ہیں وہیں پاکستانی سول سوسائٹی کی جانب سے اس کے غلط استعمال پر قابو پانے کے لیے اس میں ترامیم کا مطالبہ سامنے آ رہا ہے


‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮ناموسِ رسالت ریلی میں ہزاروں کی شرکت‬
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 274
Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (10-01-11)
پرانا 09-01-11, 11:30 PM   #2
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
کمائي: 29,820
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default


اتوار 9 جنوری کو کراچی کے معروف ایم اے جناح روڈ پر تحریک ناموس رسالت کی اپیل پر ہونے والے جلسہ عام سے مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب کررہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکمرانوں نے اگر پوپ کے سامنے ناموس رسالت کے قانون کو تبدیل کرنے کی بات کی ہے تو ہم نے بھی روضہ رسول ﷺ کے سامنے ناموس رسالت کے تحفظ کا عہد کیا ہے۔

جلسہ عام میں جمعیت علماءاسلام کے کارکنان کی نمایاں تعداد شامل تھی۔

تبت سینٹر کے سامنے موجود بالائی گزر گاہ جسے جلسہ عام کے اسٹیج کے طور پر استعمال کیا گیا۔
ALI-OAD آف لائن ہے   Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (10-01-11)
پرانا 09-01-11, 11:35 PM   #3
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
کمائي: 29,820
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default


رمپا پلازہ پر مذہبی جماعت کی جانب سے لگائے گئے حرمت رسول کے جہازی سائز کے پینا فلیکس

گلشن اقبال سے نکالی گئی جماعة الدعوة کی ریلی نمائش کی جانب رواں دواں

تبت سینٹر سے مزار قائد تک تاحد نگاہ شمع رسالت کے پروانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر

جلسہ کے شرکاءنمائش چورنگی سے پیدل تبت سینٹر کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

ریلی کے شرکاءایم اے جناح روڈ پر نماز عصر ادا کر رہے ہیں۔

انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ جلسہ عام کے اختتام پذیر ہوا شرکاءپرامن منتشر ہوگئے۔
ALI-OAD آف لائن ہے   Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (10-01-11)
پرانا 10-01-11, 03:55 AM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,650
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے واہ اس میں ڈیزل کی نہر بھی بہ رہی تھی۔۔۔ مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرنا کتنا آسان ہے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-01-11), فیصل ناصر (10-01-11), کنعان (10-01-11), نورالدین (10-01-11), عدنان دانی (12-01-11)
پرانا 10-01-11, 03:56 AM   #5
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,510
کمائي: 118,699
شکریہ: 13,532
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default








---------------------
---------------------

کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (10-01-11)
پرانا 10-01-11, 04:28 AM   #6
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,650
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خدائے پاک تیرے سادہ دل بندے کدھر جائیں
کہ درویشی بھی عیاری ہے سلطانی بھی عیاری
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (10-01-11), shafresha (10-01-11), فیصل ناصر (10-01-11), فرحان دانش (10-01-11), کنعان (10-01-11), نورالدین (10-01-11), عبداللہ حیدر (10-01-11), عدنان دانی (12-01-11)
پرانا 10-01-11, 11:02 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,282
شکریہ: 11,812
1,568 مراسلہ میں 4,868 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ہجوم میں عقل بالکل نہيں ہوتی

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
ارے واہ اس میں ڈیزل کی نہر بھی بہ رہی تھی۔۔۔ مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرنا کتنا آسان ہے۔
" آنگن ٹیڑھا " میں لہری کا مکالمہ تھا

۷ منٹ ۵۱ سیکنڈ پر
کہ
ہجوم سے زیادہ بے وقوف شاید ہی دنیا میں کوئی چیز ہو

اس بات پر بھی مجمع نے تالیاں بجانا شروع کر دیں ۔

__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-01-11), فیصل ناصر (10-01-11), فرحان دانش (10-01-11), کنعان (10-01-11), منتظمین (10-01-11)
کمائي نے نورالدین کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
10-01-11 shafresha ہجوم سے زیادہ بے وقوف شاید ہی دنیا میں کوئی چیز ہو 0
پرانا 10-01-11, 12:25 PM   #8
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,195
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جب وزیر مذہبی امور نے ٹی وی پر کہہ دیا ہے کہ توہین رسالت کے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی تو پھر کیوں جلسے جلوس کیے جا رہے ہیں۔
__________________
http://farhandanish.blogspot.com
http://farhandanish.tk
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-01-11), کنعان (10-01-11)
پرانا 10-01-11, 12:32 PM   #9
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ کی طبعیت کیسی ہے اب ؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-01-11), کنعان (10-01-11), نورالدین (10-01-11)
پرانا 10-01-11, 12:51 PM   #10
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,776
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تم قتل کرو ہو کے کرامات کرو ہو؟؟؟؟
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-01-11, 12:51 AM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 423
کمائي: 13,753
شکریہ: 82
308 مراسلہ میں 834 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
تم قتل کرو ہو کے کرامات کرو ہو؟؟؟؟
کرامات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خوشبو لگا کے
قاسم شاہ آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, pakistan, کراچی, پاکستان, پاکستانی, وصیت, قادری, لوگ, موت, الزام, امیر, اردو, ترمیم, تصاویر, حال, دی, عوامی, عملدرآمد, غلط, غم, غضب, غصے, صاحبزادہ, صحابہ, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دیوار چین مختلف موسموں میں ابو عمار گپ شپ 4 02-03-11 12:48 PM
بوسنیا:کتے کے بچوں کو دریا میں پھینکنے والی لڑکی گرفتار راجہ اکرام خبریں 35 17-09-10 03:54 PM
آج شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی جوش وخروش سے منائی جائے گی دعائوں میں یاد رکھیں جاویداسد خبریں 3 12-07-10 03:19 PM
عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم غیروں کی نظر میں طارق راحیل پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 1 17-12-09 01:50 AM
موسم میں ڈرامائی تبدیلیاں ہوں گی وجدان دلچسپ اور عجیب 2 05-11-08 12:23 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger