واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی:ٹارگٹ کلنگ میں تین گنا اضافہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-10, 09:10 PM   #1
کراچی:ٹارگٹ کلنگ میں تین گنا اضافہ
ALI-OAD ALI-OAD آف لائن ہے 17-12-10, 09:10 PM

انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پرتشدد واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

کمیشن کے مطابق گزشتہ گیارہ ماہ میں سات سو گیارہ افراد سیاسی، لسانی اور فرقہ وارانہ بنیاد پر قتل کیے گئے جبکہ گزشتہ سال اِن ہلاکتوں کی تعداد دو سو نو تھی۔

انسانی حقوق کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد میں عام شہریوں کی تعداد زیادہ ہے۔

کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ گیارہ ماہ میں سیاسی، مذہبی، لسانی اور فرقہ وارانہ بنیاد پر سیاست کرنے والی جماعتوں کے دو سو اٹھارہ کارکنوں اور ہمدروں کو قتل کیا گیا جبکہ ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات میں دو سو تراسی عام شہری اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے۔

تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے نومبر تک سب سے زیادہ ہلاکتیں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں اور ہمدروں کی ہوئی ہیں جن کی تعداد اکسٹھ ہے، جس کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے چالیس اور پاکستان پیپلز پارٹی کے انتالیس کارکنوں کو ہدف بناکر قتل کیا گیا۔

نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ گیارہ ماہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں جولائی میں ہوئیں جب اکہتر افراد کو موت کی نیند سلایا گیا۔ اس کے علاوہ جنوری اور اکتوبر میں تریسٹھ، تریسٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے نومبر تک سب سے زیادہ ہلاکتیں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں اور ہمدروں کی ہوئی ہیں جن کی تعداد اکسٹھ ہے، جس کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے چالیس اور پاکستان پیپلز پارٹی کے انتالیس کارکنوں کو ہدف بناکر قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ تینوں جماعتیں وفاق اور صوبہ سندھ میں اتحادی ہیں اور تینوں کی ٹارگٹ کلنگز کے معاملات پر ایوان کے اندر اور باہرگرما گرمی ہوتی رہتی ہے۔

اتحادی جماعتوں کے علاوہ سب سے زیادہ کارکن اور ہمدرد مہاجر قومی مومنٹ حقیقی کے ہلاک ہوئے جن کی تعداد انتالیس ہے، اس کے علاوہ کالعدم سپاہ صحابہ کے انیس اور سنی تحریک کے آٹھ کارکنوں اور ہمدروں کو ہدف بناکر قتل کیا گیا۔

گزشتہ سال سیاسی، مذہبی اور لسانی تنطیموں کے دو سو نو کارکن اور ہمدرد ہلاک ہوئے تھے، جن میں متحدہ قومی موومنٹ کے پچہتر، مہاجر قومی موومنٹ کے باسٹھ، پاکستان پیپلز پارٹی کے بیس اور عوامی نیشنل پارٹی کے سولہ کارکن ہدف بناکر قتل کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سیاسی، مذہبی اور لسانی تنطیموں کے دو سو نو کارکن اور ہمدرد ہلاک ہوئے تھے، جن میں متحدہ قومی موومنٹ کے پچھہتر، مہاجر قومی موومنٹ کے باسٹھ، پاکستان پیپلز پارٹی کے بیس اور عوامی نیشنل پارٹی کے سولہ کارکن ہدف بناکر قتل کیے گئے تھے۔


‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮کراچی:ٹارگٹ کلنگ میں تین گنا اضافہ‬
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 97
Reply With Quote
جواب

Tags
pakistan, ہے،, ہنگامہ, کلنگ, کراچی, گزشتہ, پاکستان, واقعات, والی, نیند, موت, مطابق, اضافہ, بڑے, جولائی, ریاض, سیاست, سنی, سندھ, سال, سات, شہر, عوامی, صوبہ, صحابہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزیرصحت کی مشیر کے گھر سے تین خواتین با زیاب جاویداسد خبریں 2 23-12-10 11:39 AM
باراتیو ں سے بھری بس جھیل میں گر گئی، 24 خواتین، تین بچے اور ایک مرد ڈوب کر ہلاک جاویداسد خبریں 0 15-12-10 06:41 PM
خواتین میں کرتہ پہننے کا رواج جاویداسد گھر اور گھرداری 0 18-10-10 10:53 PM
تارکین وطن خواتین مقامی خواتین کی بری عادات اپنالیتی ہیں عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:27 AM
باجوڑ بم حملے میں تین اہلکار ہلاک وجدان خبریں 0 14-02-08 06:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:39 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger