|
کراچی پریس کلب کی گولڈن جوبلی، مختلف پروگراموں کا اعلان

16-04-08, 08:15 AM
کراچی پریس کلب کی گولڈن جوبلی، مختلف پروگراموں کا اعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے صدر نجیب احمد نے کہا ہے کہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی تقاریب کو شایان شان انداز میں منانے، اراکین کلب اور اُن کے اہل خانہ کے لیے دلچسپ اور یادگار بنانے کے لیے کراچی، سندھ اور پاکستان کے حوالے سے اہم ایونٹ بنانے کے لیے مختلف النوع پروگرام ترتیب دیے جائیں گے، پاکستان پوسٹ آفس کے تعاون سے گولڈن جوبلی یادگاری ٹکٹ کا اجرأ عمل میں لایا جائے گا، کراچی پریس کلب کا شمار اُن اداروں میں ہوتا ہے جس کی اپنی جمہوری، ادبی اور ثقافتی روایات ہیں، ملک میں پہلی مرتبہ کسی پریس کلب کی باقاعدہ گولڈن جوبلی تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے، یہ بات اُنہوں نے کراچی پریس کلب کی گولڈن جوبلی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہی، اُن کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے سیکرٹری امتیاز فاران، نائب صدر سعید سربازی، جوائنٹ سیکرٹری محمد انور خان، عامر لطیف اور اراکین گورننگ باڈی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی نجیب احمد نے مزید کہا کہ اس موقع پر مختلف اسٹیکرز شائع کیے گئے ہیں جبکہ ارکان کلب کے یے خصوصی شناخت کارڈ کا بھی اجرأ کیا جائے گا، اس موقع پر بانی ارکان کے ساتھ شام منائی جائے گی، محفل مشاعرہ، محفل موسیقی اور محفل سماع کی تقاریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا، 19/اپریل کی شب محفل مشاعرہ، 22/اپریل کی شب شام غزل میں منی بیگم اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی، آزادی صحافت اور جمہوری اقدار، الیکٹرانک میڈیا اور معاشرتی ضروریات سمیت دوسرے عنوانات سے سیمینار منعقد کرائے جائیں گے، جشن لطیف کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سندھ کی ثقافت کے ساتھ ساتھ قومی یکجہتی کے تحت چاروں صوبوں اور آزادکشمیر کی ثقافت سے متعلق پروگرامز ہوں گے، نجیب احمد نے مزید کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان، چاروں صوبوں کے وزرأ خصوصاً وزیراعلیٰ سندھ کو ان تقریبات میں شرکت کی دعوت دینے کے ساتھ کراچی پریس کلب کی گولڈن جوبلی کو یادگار اور تاریخی بنانے کے لیے تعاون کریں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|