واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی کی بدترین تباہی ، لوٹ مار پر سول سوسائٹی کیوں خاموش ہے ، مصطفیٰ کمال

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-01-08, 12:22 PM   #1
کراچی کی بدترین تباہی ، لوٹ مار پر سول سوسائٹی کیوں خاموش ہے ، مصطفیٰ کمال
ابن ضیاء ابن ضیاء آف لائن ہے 08-01-08, 12:22 PM

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے کراچی کے شہریوں کی طرف سے سول سوسائٹی ، وکلا اور میڈیا سے استفسار کیا ہے کہ 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد کراچی میں ہونے والی تاریخ کی بدترین تباہی ، انسانوں کو زندہ جلانے ، لوٹ مار کرنے اور ہزاروں گاڑیوں کی آتشزدگی پر وہ کیوں خاموش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کراچی میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے وفاتی و صوبائی حکومت سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں جلد ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کا ایک افسوسناک پہلو یہ بھی ہے کہ بعض حلقے یہ پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ جب بلوائی شہر میں فساد کررہے تھے اس وقت پولیس اور رینجرز کہاں تھی، یہ سوال تو اپنی جگہ ہے مگر خواتین کی عزتیں لوٹنے والوں ، گاڑیاں اور انسانوں کو زندہ جلانے ، املاک کو تباہ کرنے اور شہریوں کو یرغمال بنانے والوں کی کوئی ایک آدمی بھی نشاندہی نہیں کررہا ہے جبکہ ہر کسی کو اس بات کا علم ہے کہ شہر میں کس نے تباہی مچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں شہر میں ہونے والے بعض واقعات پر سول سوسائٹی ، میڈیا اور وکلا سمیت تمام سیاسی جماعتیں یکطرفہ پروپیگنڈہ کرتی رہیں۔

 
ابن ضیاء's Avatar
ابن ضیاء
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
شکریہ: 50
83 مراسلہ میں 185 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 312
Reply With Quote
جواب

Tags
کمال, کراچی, پولیس, واقعات, موقع, آدمی, بے نظیر, جواب, جلد, خواتین, صوبائی, صورتحال, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لندن، متحدہ انٹرنیشنل سیکرٹریٹ پر وکلاء و سول سوسائٹی کی احتجاجی ریلی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:23 AM
وکلاء اور سول سوسائٹی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، جسٹس افتخار عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 12:08 PM
لاہور: جیو اور ججوں کی بحالی کیلئے طلباء اور سول سوسائٹی کا مظاہرہ، پشاور میں طالبات کا احتجاج عبدالقدوس خبریں 0 18-12-07 07:39 AM
سول سوسائٹی سے مل کر لاہور تا اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے،نواز شریف عبدالقدوس خبریں 0 12-12-07 09:33 AM
عدالت کی جانب سے کوئی عبوری ریلیف نہ ملنے پر جیوکے کارکنوں اور ملک بھرکی سول سوسائٹی وکلا اور صحافیوں کی جانب سے مایوسی کا اظہار خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:40 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger