|
کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی،سیکورٹی گارڈ ساتھیوں کیساتھ15 کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار

07-01-08, 07:38 AM
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی کی تاریخ میں سب سے بڑی ڈکیتی کے دوران اتوار کی دوپہر کو یہاں 2سیکورٹی گارڈز سمیت 5 مسلح ملزمان ایک منی چینجر کی قریباً 15 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی لوٹ کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع صائمہ ٹریڈ ٹاور میں قائم ایچ اینڈ ایچ منی ایکسچینج کے راولپنڈی آفس سے غیر ملکی کرنسی کا ایک پارسل بھیجا گیا تھا جو کمپنی کی گاڑی ایئرپورٹ سے وصول کرکے دوپہر 12 سے سوا 12 بجے کے درمیان لے کر صائمہ ٹریڈ ٹاور کے سامنے پہنچی، اس وقت دفاتر میں ہفتہ وار تعطیل کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ قریباً سنسان پڑا تھا اور بہت کم تعداد میں گاڑیاں وہاں سے گزر رہی تھیں، البتہ مذکورہ عمارت کے سامنے روڈ پر چند گاڑیاں پارک تھیں،ان میں ایک سفید اسپورٹیج جیپ بھی کھڑی تھی جس میں 3افراد سوار تھے، ابھی کمپنی کی گاڑی آکر رکی ہی تھی اور اس میں موجود پارسل عمارت میں منتقل کیا جارہا تھا کہ اچانک کمپنی کی سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور 2گارڈز نور خان اور حمید اللہ نے دیگر سیکورٹی گارڈز اور کمپنی کے عملے پر اسلحہ تان لیا، اسی دوران مذکورہ جیپ میں سوار افراد بھی اسلحہ لے کر وہاں پہنچ گئے، پھر پانچوں مسلح ملزمان نے وہاں موجود کمپنی کے عملے اور دیگر سیکورٹی گارڈز کو یرغمال بنا کر ان سے اسلحہ چھین لیا اور 20 مختلف ممالک کی کرنسی جس کی مالیت کا تخمینہ قریباً 14 کروڑ 70 لاکھ روپے لگایا گیا ہے لوٹ کر آناً فاناً فرار ہوگئے، تاہم ملزمان کے فرار ہوتے وقت مذکورہ جیپ کا نمبر نوٹ نہیں کیا جاسکا۔ بعد ازاں آرام باغ پوسٹ میں کمپنی کے مالک یوسف داؤد ولد حاجی ہارون کی مدعیت میں نور خان، عبدالحمید اور ان کے 3نامعلوم ساتھیوں کے خلاف دفعہ 395 کے تحت مقدمہ نمبر 08/08 درج کر لیا گیا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|