واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی کے حالات ، سیاسی اور لسانی جماعتوں کے مسلح گروپ بدامنی میں ملوث ہیں، ڈی جی رینجرز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-09-11, 05:14 AM   #1
کراچی کے حالات ، سیاسی اور لسانی جماعتوں کے مسلح گروپ بدامنی میں ملوث ہیں، ڈی جی رینجرز
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 08-09-11, 05:14 AM

آصف نواز دور کی انٹےلی جنس رپورٹ منگوائیں، افتخار گیلانی، کس کے ہاتھ پر اپنا لہو تلاش کروں؟ خواجہ نوید، اپنے ہاتھ پر دیکھیں، چیف جسٹس، متحدہ اور ملیر بار کی مقدمے مےں فریق بننے کی درخواستیں
جرائم پیشہ افراد سیاسی جھنڈوں کی آڑ مےں کارروائی کرتے ہیں، عدالت میں بیان، اے کلاس مقدمات کی وجہ سے گواہ پیش نہیں ہوتے،ڈی آئی جی ایسٹ، ےہاں سیاسی تقریر مت کریں، چیف جسٹس
کراچی (نمائندہ جنگ، اےجنسیاں) چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز جرات کریں تو کراچی میں امن ہوسکتا ہے، کراچی مےں بدامنی کے حوالے سے ذوالفقار مرزا کو طلب کیا جائے، ان کے پاس ثبوت ہیں تو حلف نامہ جمع کرائیں ، دنیا بھر میں مافیاز اور اس طرح کے مسائل سے نمٹنے کیلئے کیا قانونی طریقہ اختیار کیا جاتا ہے، جب سول ادارے موجود ہیں رینجرز اور پولیس ڈلیور کرسکتی ہے تو کیوں دوسری طرح دیکھ رہے ہیں۔ کٹی پہاڑی پر بھی رینجرز گئی تو امن قائم ہوگیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پولیس میں غیر سیاسی اور قابل افسر تعینات کئے جائیں جو معاملات کو آزادانہ ہینڈل کرسکیں۔ ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل اعجاز چوہدری نے سپریم کورٹ میں بیان دیا کہ سیاسی اور لسانی جماعتوں کے عسکری گروپ شہر کی بدامنی میں ملوث ہیں جرائم پیشہ افراد سیاسی جھنڈوں کی آڑ میں کارروائی کرتے ہیں۔ کراچی کا مسئلہ جنوبی وزیرستان سے زیادہ خطرناک ہے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی کی صورتحال پر از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ڈائریکٹر جنرل رینجرز نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ رینجرز کو دیئے گئے اختیارات امن و امان کے مستقل قیام تک جاری رہنا چاہئےں۔ ڈائریکٹر جنرل رینجرز اعجاز چوہدری نے تجویز دی کہ شہر سے جرائم کی بیخ کنی کرنا گڈز گورننس کیلئے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی جائے جس کے سربراہ وزیراعلیٰ سندھ ہو، کمیٹی میں مدبروں کو شامل کیا جائے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پولیس حکام سے سوال کیا اب بھی لوگ آ رہے ہیں ان کے لوگ جو اغوا ہوئے تھے وہ بازیاب نہیں ہوئے ہیں۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے عدالت کو بتایا کہ اے کلاس مقدمات کی وجہ سے گواہ پیش نہیں ہوتے،ڈی آئی جی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ گلاکٹی اور تشدد زدہ لاشیں ملنے پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جس پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پولیس کو اپنی ناکامی تسلیم کرنا چاہئے۔ دہشت گردی کی دفعات لگانا کارکردگی نہیں ملزمان تک پہنچنا ضروری ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے ڈی آئی جی سے کہا کہ آپ یہاں سیاسی تقریر نہ کریں قانون کے دائرہ میں کوئی بات ہے تو کریں۔عدالت کے روبرو دلائل دےتے ہوئے جماعت اسلامی کے وکیل غلام قادر جتوئی کا کہنا تھا کہ شہر پر غنڈوں کا راج ہے۔مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ دہشتگردی کررہے ہیں اور انہیں روکنے والا کوئی نہیں ہے۔ پنجابی پختون اتحاد کے عرفان اللہ مروت کا کہنا تھا کہ سب جھگڑوں مےں ایم کیو اےم ملوث ہے، پولیس کو مفاہمت کے نام پر مجبور کر دیا گیاہے پولیس پر دباﺅ ڈالاجاتا ہے۔ افتخار گیلانی نے چیف جسٹس سے کہا کہ ٹارچرز سیلز کے مطابق آصف نواز دور کی انٹےلی جنس رپورٹ منگوائیں، فرینڈز آف لیاری کے وکیل خواجہ نوید نے ایک موقع پر جب کہا کہ ’ میں کس کے ہاتھ پر اپنا لہو تلاش کروں‘ تو چیف جسٹس نے جواب دیا کہ ’اپنے ہی ہاتھ پر دیکھیں‘۔سندھ کے سیاسی اور سماجی رہنما رسول بخش پلیجو کا کہنا تھا کہ حکومت ڈمی ہے، سب جانتے ہیں کہ سب کچھ ایم کیو ایم کا کیا دھرا ہے۔عدالت کے روبرو متحدہ قومی موومنٹ کے فاروق ستار اور ملیر بارنے فریق بننے کےلئے درخواستیں بھی دیں۔ لارجر بنچ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری مسٹر جسٹس انور ظہیر جمال مسٹر جسٹس سرمد جلال عثمانی مسٹر جسٹس امیرہانی مسلم اور مسٹر جسٹس غلام ربانی پر مشتمل ہے سماعت کل بھی جاری رہے گی۔ جماعت اسلامی کی جانب سے غلام قادر جتوئی اور عبدالوحید ایڈووکیٹس نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کو عدالت میں طلب کیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وہ ان کا بیان حلفی جمع کرائیں۔ غلام قادر جتوئی نے کہا کہ کراچی میں کسی کی حکومت نہیں، غنڈوں کا راج ہے مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ دہشت گردی کر رہے ہیں انہیں روکنے والا کوئی نہیں ہے۔ جماعت اسلامی کے 70 افراد قتل کئے جا چکے ہیں، حکومت کی کوئی رٹ موجود نہیں ہے کراچی میں کسی کی جان و مال عزت محفوظ نہیں ہے۔ پنجابی، پختون اتحاد کے سربراہ عرفان اللہ مروت نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ سب جھگڑوں میں ایم کیو ایم ملوث ہے پولیس کو مفاہمت کے نام پر مجبور کر دیا گیا ہے پولیس پر دباﺅ ڈالا جاتا ہے اس کا نام ڈالو اور اس کا نام نکالو۔ کراچی میں چیف جسٹس کی موجودگی کے باوجود بوری میں بند لاشیں مل رہی ہیں آپ چلے جائیں گے تو کیا ہوگا۔ بقرعید آنے والی ہے کھالو پر بھی لوگ مارے جائیں گے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے وکیل سید اقبال حیدر نے عدالت میں بیان دیا کہ بینظیر بھٹو نے چیف جسٹس افضل ظلہ کی سربراہی میں ایک کمیشن بنایا تھا لیکن ان کی کارروائی سے پہلے ان کی حکومت ختم کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیٹکل پارٹی ایکٹ کے تحت لسانی اور فرقہ وارانہ پارٹیوں پر پابندی تھی لیکن ایم کیو ایم نے حق پرست کے نام سے الیکشن میں حصہ لیا۔ سید اقبال حیدر نے سپریم کورٹ کو تجویز دی کہ جب صدر مملکت اپنی ذمہ داری پوری نہ کر رہے ہوں صوبائی حکومت آرٹیکل147 کے تحت فوج نہ بلانا چاہے وفاقی حکومت آرٹیکل 245 کے تحت فوج بھیجنے پر آمادہ نہ ہو تو سپریم کورٹ کے پاس اپنے احکامات پر عملدرآمد کیلئے آرٹیکل119 کے تحت فوج کو بھیج سکتی ہے۔ سید اقبال حیدر نے مزید کہا کہ اگر عدالت عظمیٰ 92ءمیں جنرل آصف نواز کے دور کی انٹلیجنس رپورٹ منگوانے کو ٹارچر سیلوں کی تفصیلات مل جائیں گی۔ عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو نے کہا کہ موجودہ حکومت ڈمی ہے یہ صرف عوام سے ٹیکس لینے کے لئے ہے اصل اقتدار تو امریکا کے پاس ہے۔ رسول بخش پلیجو نے کہا کہ ہر آدمی جانتا ہے کہ یہ ایم کیو ایم کا کام ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے فرینڈز آف لیاری کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل خواجہ نوید سے پوچھا کہ کیا یہ تنظیم لندن میں رجسٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ ہے اور لارڈ نذیر ان کے پیٹرن ہیں۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ یہ تنظیم آپ نے تو نہیں بنائی خواجہ نوید نے شعر پڑھا کہ میں کس کے ہاتھ پر اپنا لہو تلاش کروں، چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے ہاتھ پر تلاش کریں۔ خواجہ نوید کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کے حقوق کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دنیا بھر میں مافیاز اور اس طرح کے مسائل سے نمٹنے کیلئے کیا قانونی طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔ خواجہ نوید احمد نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے انسداد دہشت گردی کے قانون میں فوج کو طلب کرنے کی شق موجود ہے۔ ایک موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ جب سول ادارے موجود ہیں رینجرز اور پولیس ڈلیور کر سکتی ہے تو کیوں دوسری طرح دیکھ رہے ہیں۔ کٹی پہاڑی پر بھی رینجرز گئی تو امن قائم ہو گیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پولیس میں غیر سیاسی اور قابل افسر تعینات کئے جائیں جو معاملات کو آزادانہ ہیڈل کر سکیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کی جانب سے از خود نوٹس کیس میں فریق بننے کی درخواست جمع کرادی گئی۔ ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر خالد علی زیڈ قاضی جمعرات کو دلائل دیں گے۔ سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے چیف جسٹس سے استدعا کی ہے کہ وہ انٹلیجنس ایجنسیوں کی رپورٹس وغیرہ جمعرات کو پیش کریں گے جسکی عدالت عظمیٰ نے اجازت دیدی۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,554
2,981 مراسلہ میں 8,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 119
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-09-11), نیلم خان (08-09-11)
پرانا 08-09-11, 05:59 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,138
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا بنے گا پاکستان کا ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-09-11, 09:57 PM   #3
Senior Member
مقبول
 
ام احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 195
کمائي: 3,205
شکریہ: 479
160 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ڈی جی صاحب مسلح کو غیر مسلح کرنا آپکی ذمیداری ھے
ام احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
ام احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (08-09-11)
پرانا 08-09-11, 10:59 PM   #4
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,138
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام احمد مراسلہ دیکھیں
ڈی جی صاحب مسلح کو غیر مسلح کرنا آپکی ذمیداری ھے
مسلح بھی تو ان کی زیر سرپرستی ہوئے ہیں‌
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کراچی, پولیس, پاکستان, لوگ, لندن, موقع, موجودہ, مسائل, آدمی, اللہ, اسلامی, اعلیٰ, اغوا, تلاش, جواب, ذوالفقار, سپریم, شہر, شعر, عدالت, عزت, عسکری, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ھارون اعظم سیاست 7 10-05-10 11:46 PM
سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ ہو لڈر وکلاء الیکشن کا بائیکاٹ کر یں،ورنہ کارروائی ہو گی،وکلاء تنظیمیں عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 07:50 AM
سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان آج الاٹ کیے جائیں گے عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 04:27 PM
وکلاء سیاسی جماعتوں سے انتخابات کا بائیکاٹ کر ائیں ،اعتزاز احسن کا کھلا خط خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:03 AM
سیاسی جماعتوں میں اختلافات، فوجی ہٹ دھرمی برقرار شیخ ہمدان سیاست 0 01-12-07 06:29 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger