|
کراچی کے حساس علاقوں میں جزوی کرفیو‘ ٹارگٹ کلنگ میں مزید 5 جاں بحق

17-01-11, 08:36 AM
کراچی (تنویر بیگ / کرائم رپورٹر / ریڈیو نیوز / ریڈیو مانیٹرنگ / وقت نیوز) کراچی میں اسلحہ کی بازیابی ‘ مجرموں کی گرفتاری کے لئے حساس علاقوں میں جزوی کرفیو لگا دیا گیا ہے ۔ شہر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ جن علاقوں میں جزوی کرفیو لگایا گیا ہے ان میں اورنگی ٹاﺅن‘ قصبہ کالونی‘ بنارس‘ کٹی پہاڑی‘ گلستان جوہر‘ پہلوان گوٹھ‘ رابعہ سٹی‘ ابو الاصفہانی روڈ‘ سہراب گوٹھ شامل ہیں اور جلد آپریشن شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ حساس علاقوں میں کرفیو کے نفاذ کے ساتھ ہی رینجرز اور پولیس ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری اور اسلحہ کی برآمدگی کے لئے آپریشن کریگی۔ آپریشن سے قبل متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فضائی سروے اور نگرانی بھی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے دبئی روانگی سے قبل اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کراچی میں جزوی کرفیو لگا کر آپریشن کرنے کا اعلان کیا اور کہا آپریشن کر کے اسلحہ کی بازیابی کی جائے گی اور قانون شکن عناصر کو گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بلا امتیاز کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا میری گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے تفصیلی بات چیت کراچی میں امن و امان کی بحالی پر ہوئی ہے۔ گورنر سندھ کے مشورہ سے حساس علاقوں میں آپریشن کیا جائے گا۔ جس میں ہیلی کاپٹر سے دستے اتارے جائیں گے۔ سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس ہوا جس میں کراچی آپریشن کے مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ ‘ پولیس حکام اجلاس میں شریک تھے۔ ریڈیو نیوز کے مطابق اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ مےں کہا گیا کہ کراچی ائرپورٹ پر سخت چیکنگ کی جائے گی۔ غیر ممالک سے آنے والے افراد نے حالیہ ٹارگٹ کلنگ مےں حصہ لیا اور روپوش ہوگئے یا واپس چلے گئے، ایف آئی اے، پولیس اور رینجرز مشترکہ طور پر مجرموں کےخلاف کارروائی کرینگے۔ مزید برآں کراچی کے مختلف علاقوں مےں فائرنگ سے متحدہ کے 2 کارکنوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں کی صورتحال کشیدہ ہے۔کراچی مےں سول ہسپتال کے قریب چاند بی بی روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کاشف اور جعفر نام کے دو افراد کو زخمی کر دیا جو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ میمن گوٹھ مےں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ شہر کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاﺅن، قصبہ کالونی، کٹی پہاڑی، بنارس، گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ سمیت دیگر علاقوں مےں صورتحال کشیدہ رہی اور دکانیں مکمل طور پر بند رہیں جبکہ حساس اداروں نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گرد نے انکشاف کیا ہے کہ صدر مےں ایک سرکاری عمارت مےں دہشت گردی کا منصوبہ تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے دہشت گرد گروہ کو غیر ملکی امداد حاصل ہے دہشت گرد گروہ کے مزید افراد کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہےں۔ این این آئی کے مطابق دبئی روانگی سے قبل وزیر داخلہ رحمن ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی مےں امن و امان کے قیام کےلئے حکومت تمام ضروری اقدام کرے گی اور شہر کے کچھ حساس علاقوں مےں کرفیو نافذ کر کے ٹارگٹ کلرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا دہشت گردی صرف کراچی کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے حکومت دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ حالیہ دہشت گردی کا مقصد پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی کو لڑانا ہے اور تیسری قوت اس مےں ملوث ہے مگر تینوں اتحادی جماعتوں کی ایک سوچ اور بہتر رابطوں کی وجہ سے یہ سازشی عناصر کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ کچھ ٹارگٹ کلرز رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہےں اور قوم کو بہت جلد حقائق اور تحقیقات سے آگاہ کریں گے۔ ریڈیو مانیٹرنگ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے دبئی سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی کے مختلف علاقوں میں نیم کرفیو کی صورتحال ہو گی اور حساس علاقوں میں رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک جزوی کرفیو نافذ ہو گا۔ لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ اپنا شناختی کارڈ رکھیں چوری کا موبائل فون استعمال کرتے ہوئے پکڑے جانے والے افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ہو گا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں رات 12 بجے سے ایک ہفتہ (سات یوم) کیلئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے یہ پابندی پورے کراچی میں ہو گی۔
Nawaiwaqt eNewspaper - A house of quality news content | Urdu News | Pakistan News | Nawaiwaqt | کراچی کے حساس علاقوں میں جزوی کرفیو‘ ٹارگٹ کلنگ میں مزید 5 جاں بحق
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)
|
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|