واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی کے دس سال ،دہشت گردی کے آٹھ بڑے واقعات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-11-10, 01:32 PM   #1
کراچی کے دس سال ،دہشت گردی کے آٹھ بڑے واقعات
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 12-11-10, 01:32 PM

11 نومبر 2010
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی شہر میں گزشتہ مہینے بھی صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کو سات اکتوبر کو نشانہ بنایا گیا۔ کراچی کو دو ہزار دو سے لے کر اب تک آٹھ مرتبہ دہشت گردی کانشانہ بنایا گیا۔ جیو نیوز کے مطابق دو ہزار دو میں کراچی شیرٹن ہوٹل کے قریب فرانسیسی انجینئرز کی بس پر حملہ کیا گیا جس میں سات انجینئرز مارے گئے۔ سات مئی دو ہزار چار کو حیدر مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں انیس افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ ستائیس مئی دو ہزار چار کو پی ایس سی سی کی کار پارکنگ میں ہونے والے دو دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور بہتر زخمی ہو گئے۔ اکتیس مئی دو ہزار چار کو جامع مسجد علی رضا میں ہونےوالے خود کش حملے میں سولہ افراد جاں بحق اور اڑتیس زخمی ہو گئے۔ دو مارچ دو ہزار چھ کو امریکی قونصلیٹ کی کار پارکنگ میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی قونصل خانے کی دیوار سے ٹکرا دی جس میں ایک امریکی سفارتکار سمیت چار افراد مارے گئے۔ اٹھائیس دسمبر دو ہزار نو کو یوم عاشورہ کے جلوس میں ہونے والے دھماکے میں ساٹھ افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ پانچ فروری دو ہزار دس کو امام حسین کے چہلم میں شرکت کے لئے جانے والی بس پر حملہ کیا گیا جس میں بارہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کچھ دیر بعد جناح ہسپتال میں ایمرجنسی کے باہر ہونے والے ایک اور بم دھماکے میں تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ سات اکتوبر دو ہزار دس کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق ہوئے۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 126
Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
proiub (12-11-10)
پرانا 12-11-10, 01:36 PM   #2
Senior Member
 
proiub's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: بہاولپور
مراسلات: 399
کمائي: 5,988
شکریہ: 517
299 مراسلہ میں 696 بارشکریہ ادا کیا گیا
proiub کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کے حالات پر رحم فرمائے (آمین(
proiub آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کار, کراچی, پولیس, یوم, ڈیسک, واقعات, والی, لے, نیوز, چار, مئی, مسجد, بارہ, بس, جناح, جانے, خود, سال, شہر, علی, عاشورہ, عبداللہ, غازی, صوفی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاک فوج کے ساٹھ سال رضی میرا پاکستان 1 18-08-09 08:22 AM
علامات قیامت 1۔ علماء کا اٹھ جانا۔ عبداللہ حیدر آخرت 3 22-02-09 03:53 PM
اٹھ جاو چاچا کمال قہقہے ہی قہقے 0 15-01-09 01:49 PM
ساٹھ سالہ انتخاب کہانی! وجدان سیاست 0 19-02-08 09:10 AM
ٹپ چاچا کمال قہقہے ہی قہقے 0 10-01-08 11:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:45 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger