|
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، متحدہ قومی موومنٹ کے 4 کارکنوں سمیت 11 ہلاک

14-04-11, 05:20 AM
کراچی، لندن (نمائندہ جنگ/پ ر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے 4 کارکنوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ایک زخمی حملہ آور کو بھی گرفتار کرلیا جو جوابی کارروائی میں زخمی ہوا۔ ادھر فائرنگ کے بعد مذکورہ علاقوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہوگئے جبکہ علاقے میں خوف وہراس اور کشیدگی پھیل گئی۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے چار کارکنوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ رابطہ کمیٹی نے کارکنوں کی شہادت پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کا قتل شہر کا امن تباہ کرنےکی سازش ہے۔علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے قصبہ علی گڑھ کے علاقے المہاجرچوک پرمسلح دہشتگردوںکی فائرنگ سے ایم کیوایم یونٹ125کے کارکنان محمدحبیب ولد محمد رفیع، محمدوقاص ولد محمد طارق فصیح، محمد ظہیر ولد محمد حنیف اور اسکیم33 معمار سیکٹرکے کارکن شہبازقریشی کے المناک شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔رابطہ کمیٹی نے صدرآصف زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کے قتل کافوری نوٹس لیاجائے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,554
2,981 مراسلہ میں 8,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|