واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی:گذشتہ 6سال میں 28دھماکے ،307افراد ہلاک ہوئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-01-08, 09:59 AM   #1
کراچی:گذشتہ 6سال میں 28دھماکے ،307افراد ہلاک ہوئے
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 16-01-08, 09:59 AM

کراچی ۔۔۔۔۔۔ کراچی میں گذشتہ 6 سالوں 2002 سے جنوری 2008تک 28سے زائدبم دھماکے ہوئے، جن میں قریباً 307افراد ہلاک ہوئے،ہلاک شدگان میں مذہبی رہنما،سیاستدان،سفارتکار،پ ولیس اورفوجی اہلکار شامل ہیں۔ برطانو ی ریڈیوکے مطابق 2002میں پانچ بم دھماکے ہوئے۔ 8 مارچ کومقامی ہوٹل کے قریب ایک بس میں بم دھماکا ہوا جس میں11 فرانسیسی اور3 پاکستانی ہلاک ہوئے، 14 جون کوسخت حفاظتی انتظامات کے باوجود امریکی قونصلیٹ کے قریب کاربم دھماکا ہوا، جس میں12 افراد ہلاک اور50 زخمی ہوئے،11 جولائی2003 کوشاہراہ فیصل پر واقع ایک10منزل عمارت میں دھماکے سے دوافراد ہلاک اورکئی زخمی ہوئے، 16 اکتوبر کو یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے، جن میں سے ایک پولیس تھانے میں ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔5 دسمبر کو مقدونیہ کے اعزازی قونصل خانے میں طاقتوربم دھماکا ہوا، جس کے بعد پولیس کو عمارت سے تین لاشیں ملیں جن کے ہاتھ پاوٴں بندھے ہوئے تھے۔ 2004 میں بم دھماکوں کے پانچ واقعات ہوئے۔15جنوری کوصد ر میں واقع ایک چرچ کے باہر بم دھماکاہواجس میں دوپولیس اہلکاروں سمیت کم ازکم 11 افراد زخمی ہوئے،10اپریل کوکار بم حملے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے یہ حملہ شہر کے متمول علاقے ڈیفنس سوسائٹی میں واقع گولف کلب کی پارکنگ لاٹ میں ہوا،7 مئی کوایک خودکش حملہ آور نے ایک مسجد پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں23 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص اس کے بعد پھوٹ پڑنے والے ہنگاموں میں ہلاک ہوا،25 مئی کوکراچی پورٹ ٹرسٹ میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے بعد میں ایک زخمی چل بسا، اس واقعے کے اگلے روزامریکی کلچرل سینٹر کے باہر بیس بیس منٹ کے وقفے کے ساتھ دوکار بم دھماکے ہوئے جس میں ایک پولیس اہلکارہلاک اور12سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جن میں صحافی بھی شامل تھے ۔31 مئی کوایک خودکش حملہ آورنے امام علی رضا مسجد میں خود کو اس وقت اڑا دیا جب وہاں پر شام کی نماز اداکی جا رہی تھی۔اس دھماکے میں 22افراد ہلاک جبکہ بعدکے ہنگاموں میں دو افرادہلاک ہوئے ۔ 24 جولائی کوسپرہائی وے پرگلشن معمار کے قریب سڑک کے کنارے ٹوکری میں رکھے گئے ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوگئے جبکہ7اگست کو ڈیفنس فیزٹو میں ہونیوالے کار بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔8 اگست کو سائٹ کے علاقے میں اتوارکی شام ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم سے کم نو افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے۔4 فروری 2005کو دودھماکے ہوئے،پہلا دھماکا وزیراعلیٰ ہاوٴس کے باہرجبکہ دوسرا حسن اسکوائرکے علاقے میں ایکسپو سینٹرکے قریب ہوا، جہاں ان دنوں ایک نمائش جاری تھی۔ 30 مئی کو مد ر سہ مدینۃ العلم پر خود کش حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے،10 جون کواتحاد ٹاوٴن کے علاقے میں ایک کباڑی کی دکان میں بم دھماکے سے تین افراد ہلاک اور دوزخمی ہوگئے،5 نومبرکو ایک اورفوڈشاپ کے باہر کارمیں بم دھماکا ہوا جس میں3 افراد ہلا ک اور8زخمی ہو گئے۔2 مارچ 2006کوامریکی قونصلیٹ کے سخت حفاظتی اقدامات والے علاقے میں کار بم دھماکاہوا، جس میں ایک امریکی سفارتکارسمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ، 6 اپریل کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔11اپریل کو نشتر پارک میں ایک مذہبی اجتماع میں بم دھماکا ہوا، جس میں مذہبی علماء سمیت 40 افراد ہلاک ہوئے۔اس حادثے کے قریباً تین ماہ بعد ایک خود کش بم دھماکے میں شیعہ عالم علامہ حسن ترابی اوران کا بھتیجا ہلاک ہوگیا ۔6ستمبر2007کو پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پرکراچی کے قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل میں بم دھماکے کے نتیجے میں 16افراد زخمی ہوگئے۔ 18 اکتوبرکوبینظیر بھٹوکی وطن واپسی کے استقبالی کارواں پرکارساز کے پاس دو بم دھماکے ہوئے، جس میں بینظیر بھٹو تو محفوظ رہیں تاہم دھماکے میں کم ازکم 140افراد ہلاک ہوگئے۔14 جنوری 2008 کو قائد آباد کے علاقے میں ایک دھماکا ہوا جس میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور52 زخمی ہوگئے۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 283
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستانی, یوم دفاع, واقعات, قائداعظم, نماز, موقع, مسجد, بم دھماکا, حسن, خودکش, خودکش حملہ, دھماکہ, سال, شہر, شخص, علی, عالم, صحافی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:46 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger