|
کراچی: گودام میں آتشزدگی،دو کمسن بھائی جھلس کر جاں بحق

15-12-07, 08:44 AM
کراچی …افضل ندیم…صدر میں عبدالله ہارون روڈ پر واقع پاکستان سیکریٹریٹ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں دو کمسن بھائی جھلس کرجا ں بحق ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کے مطابق عبدالله ہارون روڈ پر کے ای ایس سی ہیڈ آفس کے سامنے الله والی کالونی میں ایک پلاٹ پر قائم کاٹھ کباڑ اور پرانے گتے کے گودام میں صبح سویرے پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی جس سے گودام کے اندر اور آس پاس سوئے ہوئے افراد میں بھگدڑ مچ گئی، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں جنہوں نے صبح ساڑھے سات بجے آگ مکمل طور پر بجھائی، تاہم اس دوران فائر بریگیڈ کے عملے نے دیکھا کہ گودام کے اندر کمرے میں 14 سالہ محمد عیسیٰ اور اس کا 10 سالہ بھائی جان محمد مردہ پڑے تھے جو جل چکے تھے۔ فائر بریگیڈ کے مطابق انہیں آتشزدگی کے دوران اٹھنے کا موقع ہی نہیں مل سکا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے نے لاشیں سول اسپتال پہنچائیں۔ دونوں بھائی کچرا چنتے تھے اور گودام میں ہی سوجاتے تھے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|