10 دسمبر 2011 45 : 10
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی یونیورسٹی کے دونمبر گیٹ کے قریب گرین بیلٹ پر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور چھ راہگیر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق درخت کے ساتھ گرین بیلٹ پر بارودی مواد نصب کیاگیا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اُڑایاگیاجس کی زرمیں آکر وہاں سے گزرنے والے مسافر آئے ۔ زخمیوں کو نجی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں ایک زخمی جان کی بازی ہار گیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں دو کلوگرام بارودی مواد اور دھات کے ٹکڑے اور بال بیرنگ استعمال کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں پانچ دن کے اندر یہ چوتھا دھماکہ تھا۔ پولیس حکام نے مقامی میڈ یا کو بتایا آج ہونے والا دھماکہ گذشتہ روز کے دھماکے سے مماثلت رکھتاہے جبکہ دھماکے کی جگہ پر دو فٹ گہر ا گڑھا پڑگیاہے ۔
Daily (Roznama) Pakistan, Latest and Breaking News, the best newspaper of its kind, which is being simultaneously published from Lahore, Rawalpindi/Islamabad, Karachi, Peshawar and Multan.