واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کرم ایجنسی : رحمن ملک نے فائربندی کرادی، آج مورچے خالی ہوجائینگے، رات گئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-04-08, 09:25 AM   #1
کرم ایجنسی : رحمن ملک نے فائربندی کرادی، آج مورچے خالی ہوجائینگے، رات گئے
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 14-04-08, 09:25 AM

کرم ایجنسی : رحمن ملک نے فائربندی کرادی، آج مورچے خالی ہوجائینگے، رات گئے میزائل حملہ
اسلام آباد/ پارا چنار(جنگ نیوز) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اورپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر وزیراعظم کے مشیر داخلہ رحمن ملک کرم ایجنسی میں متحارب فریقوں کے درمیان مکمل فائر بندی کرانے میں کامیاب ہو گئے اور اس فائر بندی پر اتوار کی شام سے مکمل عمل شروع ہو گیا جبکہ متحارب فریق (آج) پیر کی صبح اپنے مورچے خالی کر دیں گے اور اس کے ساتھ مرکزی شاہراہ ٹل پاڑا چنار روڈ بھی ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی، وفاقی حکومت کی طرف سے کرم ایجنسی کے متاثرہ عوام میں راشن کی تقسیم بھی شروع ہو گئی ہے،دریں اثناء اتوار کو تازہ لڑائی میں مزید 10افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کرم ایجنسی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ رحمن ملک کو مشن سونپا کہ کرم ایجنسی میں امن و امان بحال کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، اس مشن کی تکمیل کیلئے وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ کی ہدایت پر گورنر سرحد اویس احمد غنی اور پاکستان آرمی کی پوری مدد سے ریجنل کوآرڈینیشن آفیسر کوہاٹ عمر آفریدی نے اتوار کی صبح پاڑا چنار میں قبائلی زعماء کے ساتھ چار گھنٹے طویل جرگہ منعقد کیا اور دوسرے فریق کے قبائلی عمائدین کے ساتھ بھی بات چیت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتوار کی شام پانچ بجے سے پوری کرم ایجنسی میں مکمل طور پر فائر بندی ہو گی اور دونوں فریقین جو ٹل پاڑا چنار روڈ پر مورچہ زن ہیں وہ (آج) پیر کی صبح اپنے مورچے ایف سی کے حوالے کر دیں گے ۔اس کے علاوہ کرم ایجنسی کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے قبائلی زعماء کا لویہ جرگہ بھی اگلے دو تین روز میں منعقد ہو گا ۔ دریں اثناء وفاقی حکومت نے کرم ایجنسی کے عوام کو ریلیف کی فراہمی بھی فوری طور پر شروع کر دی ہے اور وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ رحمن ملک کی ہدایت پر کرم ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ ظہیر الاسلام نے اتوار کو لوگوں میں راشن تقسیم کیا۔رات گئے کرم ایجنسی میں تازہ حملے میں 2 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ میزائل اور مارٹر توپوں کے حملے کے بعد لوگوں نے علاقے سے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 209
Reply With Quote
جواب

Tags
ٹریفک, وزیر, وزیراعظم, نیوز, مکمل, مسائل, آج, حل, خصوصی, رات, زرداری, شام, علی, صورتحال, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لوگوں نے میری کرُسی بدل دی، زرداری زارا سیاسی تصاویر اور ویڈیوز 11 03-03-11 11:04 AM
’لڑائی بہت ہو چکی، سیاسی حل ہونا چاہیے‘ ھارون اعظم خبریں 0 25-01-10 11:34 PM
طبی، سائنسی اور تحقیقی خبریں ابن جلال خبریں 0 29-09-08 04:25 PM
دو ایف سی اہلکار زخمی، بارہ لاپتہ چاچا کمال خبریں 0 12-09-07 04:27 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger