واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کرم ایجنسی:متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوگیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 08:31 AM   #1
کرم ایجنسی:متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوگیا
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-01-08, 08:31 AM

کرم ایجنسی:متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوگیا



پارا چنار، پشاور،اسلام آباد (نمائندگان جنگ)قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں قبائلی رہنماؤں اور پولیٹیکل حکام کی کوششوں سے جمعہ کو غیر معینہ مدت کیلئے جنگ بندی کا معاہدہ ہوگیا۔کرم ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ ظہیرالاسلام نے پارا چنار سے این این آئی کو ٹیلیفون پر بتایا کہ مقامی پولیٹیکل انتظامیہ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد اب مستقل امن کے قیام کیلئے طور طریقوں پر غور کررہی ہے۔ پولیٹیکل ایجنٹ نے کہا کہ انتظامیہ اب ضروری اشیاء کی ترسیل پر توجہ دے رہی ہے تاکہ کرفیو کے دوران جن لوگوں کوضروری اشیاء نہیں پہنچ سکیں وہ مزید مشکلات کا سامنا نہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں نے سڑکیں کھولنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ ایک سوال پر پولیٹیکل ایجنٹ نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد کرفیو میں نرمی کے بارے میں بھی سوچاجائیگا۔ انہوں نے قبائلی رہنماؤں و عوام سے اپیل کی کہ وہ ملکی مفادکی خاطر اختلافات ختم کریں اور حکومت کیساتھ امن وامان کے قیام میں تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت ایسے حالات سے گزررہا ہے جس میں ہم سب پر اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ ظہیرالاسلام نے کہا کہ وہ ہر فرقہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اختلافات ختم کر کے حکومت اور مشترکہ جرگے کے ممبران کیساتھ تعاون کر کے علاقے میں امن قائم کریں۔کرم ایجنسی میں فریقین کے عمائدین امن معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں ایجنسی میں مستقل فائر بندی ہو گئی ہے اورفریقین نے اپنے اپنے مورچے خالی کرنا شروع کردیئے ہیں،یہ امن معاہدہ اس سولہ رکنی ہنگو امن جرگہ کی کوششوں سے ہوا ہے، جو گورنر صوبہ سرحدلفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) علی عمرجان اورکزئی نے تشکیل دیا تھا اور جس نے گزشتہ اتوار کو پاراچنار پہنچنے کے فوراً بعد عمائدین سے مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔ ہنگو امن جرگہ میں ہنگو اور اورکزئی ایجنسی کے ممتاز عمائدین شامل ہیں۔دریں اثناء متحارب فریقین کے درمیان معاہدے سے قبل تازہ لڑائی میں سات افراد ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔نمائندہ جنگ کے مطابق اپر کرم میں تری مینگل اور دیواڑ کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ دیواڑ گاؤں کے ایک مکان پر میزائل گرنے سے 4افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔دوسری طرف صدہ شہر میں گورنر سرحد کا تشکیل کردہ ہنگو امن جرگہ قبائلی اکابرین کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد صدہ شہر خار ،بالش خیل، سنگین اور ابراہیم زئی میں عارضی فائر بندی پر اتفاق ہوگیا جس کے بعد اس پر عملدرآمد بھی شروع ہوگیا ہے۔آج امن جرگہ اور عمائدین دوبارہ مذاکرات کرینگے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 306
Reply With Quote
جواب

Tags
انتظامیہ, شہر, علی, صوبہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سی آئی اے سمیت کسی غیر ملکی ایجنسی کو پاکستان میں آزادانہ کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی گلاب خان خبریں 0 28-02-11 05:13 AM
ایس سی او ٹول بار کسی بھی مہنگے سرچ انجن آپٹیمائزیشن سافٹ ویر سے بہتر یاسر عمران مرزا SEO and Marketing 15 28-11-10 12:55 AM
پی سی بی نے سری لنکن ٹیم پر حملے کی رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی جاویداسد خبریں 0 18-08-10 10:28 PM
آئی سی ایل میں‌پاکستان کا نام کیوں ---- پی سی بی نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرل محمدعدنان کرکٹ 1 16-04-08 11:27 AM
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger