واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کرنل سمیت تین اہلکاروں کا اغواء

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-08-07, 12:40 PM   #1
کرنل سمیت تین اہلکاروں کا اغواء
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 26-08-07, 12:40 PM

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے سکاؤٹس فورس کے ایک کرنل سمیت تین اہلکاروں کو اغواء کر لیا ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی انتظامیہ کی اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شائستہ خان نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب دس بجے باجوڑ سکاؤٹس فورس کے لفٹیننٹ کرنل محمد شاہد اپنے دو اہلکاروں کے ہمراہ سکاؤٹس قلعہ کے باہر چہل قدمی کر رہے تھے کہ اس دوران انہیں چند نامعلوم نقاب پوشوں نے اغواء کر لیا۔

حکام کے مطابق اغواء کاروں کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں اور نہ ہی اب تک کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی وزیرستان میں مقامی طالبان نے سکاؤٹس فورس کے سولہ اہلکاروں کو اغواء کر لیا تھا جن میں سے ایک کو ہلاک کر دیاگیا تھا جبکہ پندرہ افراد ابھی تک مقامی طالبان کے قبضہ میں ہیں جن کی رہائی کے لیے مقامی قبائل کے جرگے جاری ہیں۔
دوسری طرف صوبہ سرحد میں ایف آر بنوں کے علاقے بکاخیل میں فوجی قافلے کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس کے بعد فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجہ میں تین راہ گیر ہلاک ہوگئے ہیں۔

بنوں پولیس کے مطابق سنچر کو صبح نو بجے کے قریب ایک فوجی قافلہ بنوں سے میرانشاہ جا رہا تھا کہ ایف آر بنوں کے علاقے بکاخیل میں ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے قریبی علاقے کو نشانہ بنایا۔

مقامی افراد کے مطابق فوج کی فائرنگ سے ایک منی بس میں سوار دو مسافر اور پیدل راہ گیر گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد فوجی قافلے پر فائرنگ بھی ہوئی ہے تاہم اس میں فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے مگر فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر ہلاک ہوگیا ہے۔ اس کے بعد پورے علاقے میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا اور بنوں میرانشاہ روڈ پر معمول کی ٹریفک جام ہوکر رہ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دن بھی شمالی وزیرستان میں دو خودکش حملے ہوئے تھے جس میں سکیورٹی فورسز کے سات اہلکار ہلاک جبکہ پچیس زخمی ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری مقامی طالبان نے قبول کی تھی۔

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 409
Reply With Quote
جواب

Tags
ٹریفک, پولیس, پاکستان, منتقل, انتظامیہ, جام, خودکش, خان, طالبان, صوبہ, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بلوچستان میں دو جج محافظوں سمیت اغوا، گاڑی اور موبائل مل گئے گلاب خان خبریں 0 28-02-11 04:23 AM
دور حاضر میں خواتین کا کردار اور بچوں کی تعلیم و تربیت ام غزل والدین اور بچوں کے حقوق 8 07-06-09 05:59 AM
ق لیگ میں ججوں کی بحالی کی حمایت اور صدر سے دوری اختیار کر نے پر غور عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 09:01 AM
عراق:’خواتین بچوں سمیت بیس ہلاک‘ محمدعدنان خبریں 0 07-04-08 02:47 AM
::: ڈنمارک کے کچھ سائسندانوں نے نیلے رنگ کی ایک تتلی (ایلکن بلو) کی چیونٹیوں کو دھوکہ دیکر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی صلاحیت کا بغور م ابو کاشان کھیل اور کھلاڑی 0 07-01-08 12:24 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger