واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کرپشن میں بھی مساوات ہونی چاہیے۔سب کو حصہ ملنا چاہیے ۔عبدالقیوم جتوئی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-09-10, 12:06 AM   #1
کرپشن میں بھی مساوات ہونی چاہیے۔سب کو حصہ ملنا چاہیے ۔عبدالقیوم جتوئی
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 26-09-10, 12:06 AM

کوئٹہ…وفاقی وزیرمملکت برائے دفاعی پیدوارعبدالقیوم جتوئی نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق صدر مشرف وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی،جام محمد یوسف ،آفتاب شیر پاو سمیت سب نواب اکبر بگٹی کے قتل میں ملوث ہیں ان کو سیاسی کہنا غلط ہے، یہ سب اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں۔مشرف کی واپسی پر انھیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ یہ بات انھوں نے بگٹی ہاؤس کوئٹہ میں نوابزادہ طلال اکبر بگٹی سے ملاقات کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔وزیر مملکت نے کہاکہ سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی ،وزیراعلیٰ جام محمد یوسف، سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پاؤ سمیت نواب اکبر خان بگٹی کے قتل میں ملوث افرادکٹھ پتلی اوراسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں انھیں سیاسی کہنا غلط ہے۔ان لوگوں نے ڈکٹیر کا ساتھ دے کر عوام کے حقوق غصب کئے، انھوں نے کہافوج کو وردیاں اور بوٹ اس لئے نہیں پہنائیں کہ وہ اپنے ہی لوگوں کا قتل کریں،نواب صاحب کا قتل کریں،بے نظیر کو قتل کریں اور پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ نہ ہم ماضی میں ڈرے ہیں نہ اب ڈریں اور نہ ہی مستقبل میں بوٹوں سے ڈریں گے۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ روزوزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں یہ بات طے کی گئی ہے کہ سب ادارے اپنے اختیارت سے تجاوز نہیں کرینگے۔ انھوں نے کہاکہ احتساب سب کا ہونا چاہیئے صرف سیاستدان ہی نہیں جنرل،ججز ،بیورو کریٹس سب کو قابل احتساب ہونا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ کرپشن کو مساوات کا درجہ دیدینا چاہیے، سندھی ،پشتون ،بلوچ،سرائیکی اور پنجابیوں کو مشترکہ طور پر کرپشن میں حصہ دینا چاہیے۔انھوں نے کہاکہ جب سابق صدر مشرف ملک میں آئیں گئے تو انھیں گرفتارکر لیا جائے گا۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے متعلق انھوں نے کہاکہ چیف جسٹس کا تعلق فیصل آباد سے ہے جبکہ وہ بلوچستان کے کوٹے پر جج منتخب ہوئے ہیں۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 423
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (26-09-10), منتظمین (26-09-10), حیدر (26-09-10)
پرانا 26-09-10, 12:08 AM   #2
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,247
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default عبدالقیوم جتوئی سے استعفیٰ لے لیا گیا

اسلام آباد…وفاقی وزیرمملکت برائے دفاعی پیدوارعبدالقیوم جتوئی سے وفاقی وزارت کی حیثیت سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔ عبدالقیوم جتوئی نے پاک فوج اور سپریم کورٹ کے حوالے سے بیان دیاتھا جس کے فوری بعد وزیر اعظم نے انہیں اسلام آباد طلب کیا تھا اور کہا تھاکہ قیوم جتوئی کی وضاحت تسلی بخش نہ ہو ئی تو ان سے استعفیٰ طلب کیا جا ئے گا ۔وزیر اعظم سے ملاقات میں وہ انہیں مطمئن نہیں کر سکے جس پر وزیر اعظم نے ان سے استعفیٰ مانگا جو انہوں نے وزیر اعظم کو پیش کر دیا۔واضح رہے کہعبدالقیوم جتوئی نے بگٹی ہاؤس کوئٹہ میں نوابزادہ طلال اکبر بگٹی سے ملاقات کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ '' کرپشن کو مساوات کا درجہ دیدینا چاہیے، سندھی ،پشتون ،بلوچ،سرائیکی اور پنجابیوں کو مشترکہ طور پر کرپشن میں حصہ دینا چاہیے''۔انہوں نے بات چیت کے دوران پاک فوج ،عدلیہ اور چیف جسٹس کے خلاف توہین آمیز الفاظ بھی استعمال کئے تھے۔
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (26-09-10)
پرانا 26-09-10, 12:10 AM   #3
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,247
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سیاسی رہنماﺅں نے جتوئی کو "لتار "دیا

25 ستمبر 2010
گجرات(مانیٹر نگ ڈیسک )مسلم لیگ ق کے سر بر ا ہ چو ہدر شجاعت حسین نے کہا ہے کہ دفا عی پیداوار کے وزیر عبد ا لقیو م جتو ئی اگر ایسے غیر ذمہ دارانہ بیا ن دیں گے تو دفا عی پیدا وار کاا للہ ہی حا فظ ہے۔یہ بیا ن بوکھلا ہٹ کا ظا ہر کر تا ہے ۔نیوز ون سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبد القیو م جتوئی کا بیا ن فو ج اورعدلیہ کو تبا ہ کر نے کے متر ادف ہے۔انہیں پوری فو ج کے خلا ف الز ام لگا نے کے بجا ئے جس فو جی سے اختلاف تھا اس کا نا م لینا چاہیے تھا ۔شجا عت حسین کا کہنا تھا کہ بو ٹو ں کی آ واز کا ایشو پنجا ب حکومت مچا رہی ہے ۔فوج خو د بھی آ نا نہیں چا ہتی ہے۔ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماءبابر غوری نے سابق وفاقی وزیر پیدوار عبدالقیوم جتوئی کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں لوگ کرپن کو حق سمجھنے لگے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ملک میں انقلاب کی بات کی تھی۔ بابر غوری نے کہا عبدالقیوم جتوئی کو ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئے تھے۔عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان سینیٹر زاہد خان نے سابق وفاقی وزیر وفاقی پیدوار عبدالقیوم جتوئی کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کو جائز قرار دینا غیر مناسب ہے۔ سیاستدانوں کو تو کرپشن کا خاتمہ کرنا چاہئے۔ جیو نیوز سے انٹرویو میں زاہد خان نے کہا کرپشن ملک و قوم کے لئے ناسور ہے اسے کسی بھی لحاظ سے جائز قرار دینا غیر مناسب ہے او رایسے غیر مناسب بیانات دینے پے گریز کرنا چاہئے ۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے سابق وفاقی وزیر دفاعی پیدوار عبدالقیوم جتوئی کے بیان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بدعنوانی کو اخلافی جواز دینا ٹھیک نہیں ۔ جیو نیوز سے انٹرویو میں انہوں نے کہا اگر یہ باتیں پارٹی پالیسی ہیں تو پارٹی کا اللہ حافظ ہے۔ انہوں نے کہا کسی وزیر کو یہ حق نہیں کہ وہ بدعنوانی کو کوئی اخلاقی جواز قرار دے۔ انہوں نے کہا کہ بدعوانی کو اخالقی جواز قرار دینا بذات خود ایک غیر اخلاقی بات ہے انہوں نے کہا کہ ایک وزیر کو رول ماڈل ہونا چاہئے۔
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (26-09-10)
پرانا 26-09-10, 12:12 AM   #4
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,247
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سر ما یہ داروں سے خوف ،تنخو ا ہ دارو ں کو رگڑ ا

25 ستمبر 2010
ملک کی تا ریخ کے بد تر ین سیلا ب کی پیش نظر حکومت تنخواہ دار طبقے پر پچپن ار ب روپے کے مز ید ٹیکس لگا رہی ہے۔جیو نیوز کے مطا بق وقت کی کمی کی وجہ سے منی بل پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنے کی تجویز پر غو ر کیا جا رہا ہے تا ہم اسے آ رڈیننس کے ذریعے نا فذکر نے کی صورت میں آ ٹھ اکتو بر تک پا رلیمنٹ کا اجلا س ختم کر نے کا انتظا ر کر نا پڑے گا۔وز ار ت خزانہ کے ذرائع کے مطا بق حکومت کشمکش کا شکا ر ہے کہ منی بل پا رلیمنٹ میںلایا جا ئے یا آ رڈیننس کے ذریعے نا فذ کیا جا ئے ۔اگر منی بل پا رلیمنٹ میں پیش کیا گیا تو نئے طریقے سے دستا ویز ات تیا ر کر نا پڑیں گے اور وزیر اخز انہ کو ئی نئی بجٹ تقر یر کرنا پڑے گی جس سے معا شی فیصلے میں تا خیر ہو جا ئے گی جو کہ آئی ایم ایف کی قسط میں تاخیر کا سبب بن سکتی ہے۔چھیا سٹھ ارب روپے کے نئے قر ضے آ ئند ہ چند روز میں نا فذ کیے جا نے ہیں۔انکم ٹیکس کی شر ح دس فی صد بڑھانے سے پچپن ارب اوردر آ مدا ت پر فلڈ سر چارج عا ئد کر نے سے گیا رہ ارب روپے حا صل ہونگے۔آ ر ڈیننس کے ذریعے جی اایس ٹی ریفا رمز اورامپور ٹ سر چا رج عا ئد کر نے کی تجویز ہے جبکہ انکم ٹیکس کی شر ح نو ٹیفکشن کے ذریعے بڑھا ئی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطا بق آ رڈیننس لا نے کی صورت میں پا رلیمنٹ کے اجلا س کی تا ریخ کے ختم ہونے کا اجلا س کر نا پڑے گا ۔منی لا نڈر نگ بل میں دس روز تک تا خیر کے لیے آئی ایم ایف مہلت حا صل کی جا ئے گی۔
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-09-10, 12:02 PM   #5
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,247
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کڑوے سچ کے بیان دینے سے حکومت میں تو نہیں رہا جاسکتا
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (26-09-10), منتظمین (26-09-10)
پرانا 26-09-10, 01:58 PM   #6
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,650
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بوٹوں کے متعلق اس کا بیان بلکل صیح تھا۔ زیادہ مار بھی اس کو اسی لیے پڑی ہے۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (26-09-10), جاویداسد (26-09-10)
پرانا 26-09-10, 02:29 PM   #7
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس کے پرانے کارنامے ایسے ہیں کے کسی کو شکل نا دکھا سکے
پھر بھی خود کو آسمان سے اترا سمجھتے ہیں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
جاویداسد (26-09-10)
پرانا 26-09-10, 02:43 PM   #8
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,650
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پرانے کارنامے بھی "بوٹوں" کی مدد سے ہی سامنے آ رہے ہیں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
جاویداسد (26-09-10)
پرانا 26-09-10, 03:20 PM   #9
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,397
کمائي: 96,045
شکریہ: 52,551
11,185 مراسلہ میں 35,278 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نائیں ۔۔۔۔صاحب جی اسلام آباد کے کسی قحبہ خانے سے بر آمد ہوئے تھے بذریعہ پولیس۔ شاید کہیں ویڈیو موجود ہو اسکی۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
جاویداسد (26-09-10)
پرانا 26-09-10, 03:45 PM   #10
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی یو ٹیوب بھری پڑی ہے
پتہ نہیں اپنی شکل اپنے بچوں کو کیسے دکھاتے ہونگے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
جاویداسد (26-09-10), حیدر (26-09-10)
پرانا 26-09-10, 07:34 PM   #11
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,247
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
جی یو ٹیوب بھری پڑی ہے
پتہ نہیں اپنی شکل اپنے بچوں کو کیسے دکھاتے ہونگے
کوئی ویڈیو اس کی ہمیں بھی دکھا دیں اور یوٹیوب کا حوالہ دیں ہم بھی دیکھ سکیں بچے تو اس منہ دیکھ نہیں‌سکتے
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-09-10, 07:35 PM   #12
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,247
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے پہلا وزیر دیکھا جو کرپشن میں بھی مساوات کا قائل ہے ورنہ تو جس کے جوہاتھ آرہا ہے وہ کھاپی کر ہضم کربیٹھتا ہے
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-09-10, 07:46 PM   #13
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,247
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یوٹیوب پر کیٹ کلب سے پولیس اس وزیرصاحب کو ہتھکڑیاں ختم ہونے پر رسیوں سے باندھ کرلے جارہی ہے

YouTube - PPP Federal minister Sardar Abdul Qayyum Khan Jatoi arrested with call girls in Cat Club Islamabad
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-09-10, 07:48 PM   #14
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : جاویداسد مراسلہ دیکھیں
کوئی ویڈیو اس کی ہمیں بھی دکھا دیں اور یوٹیوب کا حوالہ دیں ہم بھی دیکھ سکیں بچے تو اس منہ دیکھ نہیں‌سکتے
abdul qayyum jatoi arrested کا سرچ مارلیں یو ٹیوب پر بہت مواد نکلے گا

یہ جیو نیوز کی رپورٹ بھی دیکھ لیں
YouTube - PPP Federal minister Sardar Abdul Qayyum Khan Jatoi arrested with call girls in Cat Club Islamabad
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-09-10, 09:14 PM   #15
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,247
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مارچ دو ہزار آٹھ میں اسلام آباد کےسیکٹر ایف ٹین کے ایک کلب،کیٹ کلب سے غیراخلاقی سرگرمیوں کے الزامات میں عبدالقیوم جتوئی سمیت باون مردوں اوربیس خواتین کوحراست میں لیاگیاتھا۔زیر حراست افراد میں غیرملکی خواتین بھی شامل تھیں۔ پولیس نے کیٹ کلب سےملکی اور غیرملکی شراب کی ایک سوبتیس بوتلیں بھی برآمد کیں۔
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے،, کرتے, گئی, گزشتہ, وزیراعظم, لوگ, نظیر, میڈیا, اکبر, اللہ, الزام, احمد, جواب, جائے, حصہ, خان, دے, سوال, طور, عوام, عائد, غلط, صدارت, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ن لیگ لانگ مارچ چاہتی ہے، انہیں رائیونڈ چھوڑ کر آئینگے:پی پی پنجاب گلاب خان خبریں 0 02-03-11 04:25 AM
اتوار کو بھی مصرکشیدگی کی لپیٹ میں ALI-OAD خبریں 0 30-01-11 08:58 PM
لنکس کام نہیں کر رہے ایڈمن توجہ فرمائیں! مباح معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس 1 05-03-10 10:20 AM
اتوار کو ملک گیر”پرامن یوم مذمت “منانے کا اعلان فرحان دانش خبریں 6 05-04-09 12:57 PM
پیر بھی توجہ چاہتے ہیں نیا آدمی عمومی سائنس 12 14-07-08 06:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger