|
کرپشن پر توجہ دی جاتی تو وزیر نکالنے کی نوبت نہ آتی: نواز شریف

16-12-10, 05:29 PM
16 دسمبر 2010
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہاہے کہ اگر کرپشن پر حکومت نے پہلے سے توجہ دی ہوتی توایسے وزیر نہ کابینہ میں آتے اور نہ ہی پھر اُنہیں نکالنے کی نوبت آتی۔ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ پر حکومت کی کارکر دگی تسلی بخش نہ ہونے کہ وجہ سے سپریم کورٹ کو فیصلے کرنے پڑھ رہے ہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر پیسے واپس کیے جارہے ہیں ۔اُن کا کہناتھا، ’ججوں کا بحال ہونا ملک کےلئے ضروری تھا جس کے اثرات اب سامنے آ رہے ہیں‘۔نواز شریف نے کہا کہ نئے ڈیم بنانے کی بجائے رینٹل پاور منصوبوں پر زور دیا گیا ۔اُنہوں نے کہا کہ ابھی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی کہ فیصل آباد سمیت مختلف علاقوں میں لوگوں کو گیس فراہم نہیں کی جارہی جو کہ انڈسٹری کے لئے تباہ کن ہے اوراس سے مزدور بے روزگارہو رہے ہیں ۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور جس کا نقصان نہ صرف پنجاب کو ہوگا بلکہ خود وفاق بھی متاثر ہوگا ۔نواز زریف کا کہنا تھاکہ کسی سے بھی امتیازی سلوک نہ کیا جائے ور سب کو اپنا قبلہ درست کرکے عوام کی خدمت کرنی چاہئے ۔ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ غیر جمہوری اورغیر آئینی کا م ڈکٹیٹر کرتے ہیںاورغیر جمہوری اور غیر آئینی راستے بند ہونے چاہئیں۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے آمر کا احتساب کرنے کی بجائے گارڈ آف آنر دیا۔اُنہوں نے کہا ، ’ہم کسی وقتی لہر کی طرح نہیں ،نظریاتی لوگ ہیںاور اصولوں پر فیصلے کرتے ہیں ‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میثاق جمہوریت میں ’ٹروتھ کمیشن ‘بنانے پر بھی اتفاق کیاگیا تھا ۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|