واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کرپشن کا خاتمہ، جھنگ ماڈل پنجاب بھر میں لاگو ہوگا، عالمی بنک فنڈز دے گا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-02-11, 07:09 AM   #1
کرپشن کا خاتمہ، جھنگ ماڈل پنجاب بھر میں لاگو ہوگا، عالمی بنک فنڈز دے گا
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 05-02-11, 07:09 AM

عالمی بینک نے بھی منصوبے کی منظوری دے دی، منصوبے کو پنجاب ماڈل کا نام دیا گیا ہے
اسلام آباد(عثمان منظور) لینڈ ریکارڈ میں کرپشن کے خاتمے کے پاکستانی بیورو کریٹ کا آئیڈیا پنجاب بھر میں بطور ماڈل نافذ کرنے پر عالمی بینک نے رضا مندی ظاہر کر دی ہے اور اس منصوبے کےلئے فنڈز بھی فراہم کرے گا ۔ ”جھنگ ماڈل“ کے طور پر مشہور طریقہ جس کے ذریعے مذکورہ افسر نے جھنگ میں کرپشن ختم کی کو پنجاب بھر میں نافذ کیا جائے گا اور اس کو پنجاب ماڈل کا نام دیا جائے گا۔ عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو بتایا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کےلئے دنیا بھر سے موصول ہونے والی 170 تجاویز میں سے یہ طریقہ اپنی کارکردگی (نتائج) اور کم خرچ ہونے کی بنا پر 13 منتخب شدہ آئٹمز میں شامل ہوا ہے۔
جھنگ ماڈل جو کہ زبیر بھٹی نامی ایک بیورو کریٹ کی ذہنی ایجاد ہے نے محکمہ ریونیو کی بدعنوان ترین رجسٹری برانچ میں بہت زیادہ حد تک کرپشن کو کم کردیا تھا۔ اس ماڈل کے تحت متعلقہ اہلکار کو پراپرٹی کی رجسٹری کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر پیش کرنی ہوتی ہے اور اس میں خریدار اور فروخت کنندہ کے موبائل فون نمبر بھی دیئے جاتے ہیں۔ اس رپورٹ میں واجب الادا ٹیکسز کی کل رقم اور دیگر تفصیلات بھی دی جاتی ہیں۔ اس طرح پٹواریوں کو بھی فرد ملکیت کے حوالے سے اسی قسم کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر یہ طریقہ کار پنجاب کے 6 اضلاع میں شروع کیا گیا اور فنڈز کی فراہمی کےلئے یہ تجویز ورلڈ بینک کو بھجوائی گئی جس کی اب منظور ی دیدی گئی ہے۔
عالمی بینک کے پاکستان کےلئے کنٹری ڈائریکٹر راچڈ بینمیساود نے وزیراعلیٰ کے سیکرٹری کو 21 جنوری 2011 کو لکھے گئے مراسلے میں کہا کہ ”ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہوتی ہے کہ پاکستان میں عالمی بینک کے آفس اور پنجاب حکومت کی شراکت داری سے ”فعال گورننس .... پنجاب ماڈل“ کے عنوان سے پیش کردہ تجویز کو سرمایہ کاری کےلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔ فنڈز عالمی بینک کے ”اختراعی فنڈ“ سے ادا کئے جائیں گے۔ یہ تجویز ان 13 منفرد اختراعی تجاویز میں سے ایک ہے جو دنیا بھر میں کنٹری دفاتر اور نیٹ ورکس سے بھجوائی گئی 170 تجاویز میں سے منتخب کی گئی ہیں“۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ ”مالی سال 2011 کےلئے "Innovation Fund" کو Knowledge and Learning Council کی معاونت حاصل ہے اور اس کا انتظام و انصرام عالمی بینک کے Institute Innovation Practice کے پاس ہے تاکہ ”نئی پراڈکٹس، عمل درآمد اور اپروچ کے حوالے سے منصوبہ بندی یا پائلٹنگ کی مدد کی جا سکے“۔
اس سال کے مقابلے کا مقصد تین شعبوں یعنی موکل کے ساتھ مشترکہ تخلیق، نئی عملی پراڈکٹ/منصوبہ اور شفافیت اور معلومات کے بہاﺅ میں بہتری کےلئے ترقیاتی ترجیحات اور اہداف کے حصول کے حوالے سے عملی اور قابل عمل تجاویز کی نشاندہی تھا “۔
خط میں کہا گیا کہ ”جبکہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے پہلے ہی پائلٹ پراجیکٹ شروع کرچکی ہے اور اس پر عملدرآمد جاری ہے تو بینک کی طرف سے سرمایہ کاری عملدرآمد کا معیار بہتر کرنے کےلئے تکنیکی معاونت، منصوبے کی تفصیلات کو دستاویزی شکل دینے اور مختلف شعبوں میں اس کو نقل کرنے کے حوالے سے تجربات حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔ بینک ان فنڈز کو منصوبے کے عمل اور نتائج کو ترقیاتی پریکٹیشنرز تک پہنچانے کے لئے بھی استعمال کرے گا“۔
جھنگ ماڈل پر عملدرآمد کرتے ہوئے زبیر بھٹی نے ریونیو کلرکوں کو بتایا کہ وہ تمام شہریوں سے ان کے دیئے گئے موبائل فون نمبروں پر ذاتی طور پر رابطہ کریں گے تا کہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا انہوں نے واجب الادا ٹیکسز کے علاوہ کوئی رشوت یا کمیشن وغیرہ تو نہیں دیا۔ انہوں نے ایسا ہی کیا اور جہاں تک فرد ملکیت یا انتقال اور جائیداد کی رجسٹریشن کا تعلق ہے تو معاملات چند ہی روز میں معجزانہ طور پر تبدیل ہو گئے۔
زبیر بھٹی جائیداد کے مختلف خریداروں یا وہ لوگ جو ضلع میں فرد یا انتقال حاصل کرتے تھے یا وہ جو سرکاری ہسپتالوں میں علاج کراتے تھے یا وہ جو ڈومیسائل /برتھ/ڈیتھ سرٹیفکیٹس وغیرہ حاصل کرتے تھے ان کے موبائل نمبرز پر رابطہ کرتے تھے تا کہ معلوم کیا جا سکے کہ انہوں نے صرف لازمی ٹیکسز ہی ادا کئے ہیں یا ان کو رشوت وغیرہ دینے پر مجبور کیا گیا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,554
2,981 مراسلہ میں 8,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 175
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
ALI-OAD (05-02-11)
پرانا 05-02-11, 07:12 AM   #2
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
کمائي: 94,288
شکریہ: 1,554
2,981 مراسلہ میں 8,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
اللہ اپنے کرم سے اس منصوبہ کو کامیاب کرے، اور ہمارے معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ ہو۔
زبیر بھٹی کو سلام
گلاب خان آن لائن ہے   Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
ALI-OAD (05-02-11)
پرانا 05-02-11, 10:24 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : گلاب خان مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
اللہ اپنے کرم سے اس منصوبہ کو کامیاب کرے، اور ہمارے معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ ہو۔
زبیر بھٹی کو سلام
دیرآئید درست آئید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
ALI-OAD (05-02-11)
جواب

Tags
color, knowledge, learning, ہے۔, فروخت, کرنی, گئی, پہلے, پاکستانی, لکھے, لوگ, نام, موبائل, مقصد, منصوبہ, اسلام, دنیا, ذہنی, سال, شروع, علاج, عملدرآمد, عالمی, عثمان, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اردو زبان میں ہماری روز مرہ کی اغلاط Zullu230 اردو ادب سے اقتباسات 8 23-10-10 01:35 AM
رمضان المبارک کے پہلے دس روز' مہنگائی میں ہوشربا اضافہ جاویداسد خبریں 0 23-08-10 08:03 PM
جشن نوروز جمہوری آذربائیجان میں عارف اقبال عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 2 22-03-10 09:09 PM
کلام شاعر مشرق سے فال اک روز لی میں نے The Great مزاحیہ شاعری 0 14-09-09 12:12 PM
چند روز میں نوز شر یف کے پاکستان آنے امکان ،سعودی عر ب فر یقین میں کم از کم مفاہمت کرا نے میں کامیاب عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 08:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger