|
کرپشن کے الزامات: بینظیر اور زرداری کی درخواست کی سماعت آج تک ملتوی

21-02-08, 03:58 AM
کرپشن کے الزامات: بینظیر اور زرداری کی درخواست کی سماعت آج تک ملتوی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عزیز اللہ ایم میمن اور مسٹر جسٹس ارشد نور خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق سینیٹر سیف الرحمن اور 97ء کے اٹارنی جنرل کے خط کے خلاف دائر بے نظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی درخواستوں کی سماعت 21فروری تک ملتوی کر دی۔ بے نظیر بھٹو کی جانب سے درخواست میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ وہ این اے 166 سیقومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں، 97ء میں مدعا علیہان سیف الرحمن اور اٹارنی جنرل نے حکومت کے ایماء پر سوئٹزر لینڈ اور یو کے سے خط و کتابت کی اور درخواست گزار، اس کے شوہر اور والدہ کے خلاف من گھڑت الزامات لگائے،جس میں غیر قانونی دولت کمانے کا الزام بھی ہے ، درخواست میں کہا گیا تھا کہ اٹارنی جنرل کو اس قسم کا خط لکھنے کا کوئی اختیار نہیں تھا۔ ہائیکورٹ نے یہ درخواست خارج کر دی تھی۔ سپریم کورٹ نے درخواست دوبارہ سماعت کیلئے ہائیکورٹ بھیج دی ہے۔ آج فاروق حمید نائیک کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|