واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کرکٹر ناصر جمشید کی ضمانت منظور

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-04-10, 01:08 AM   #1
کرکٹر ناصر جمشید کی ضمانت منظور
کنعان کنعان آن لائن ہے 07-04-10, 01:08 AM

کرکٹر ناصر جمشید کی ضمانت منظور

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک مقامی عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ناصر جمشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ناصر جمشید نے بارہ ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے

ناصر جمشید پر امتحانات میں نقل کرنے کا الزام ہے اور انہیں پیر کو پولیس نے مقدمہ درج کر کےگرفتار کیا تھا۔

منگل کو مقامی مجسٹریٹ جواد عالم نے ناصر جمشید کی درخواست پر سرسری سماعت کے بعد اسے منظور کرلیا اور انہیں بیس ہزار روپے کے مچلکے کے عوض رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور سے نامہ نگار عبادالحق نے بتایا کہ کرکٹر جمشید ناصر کو عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کے وکیل سردار صابر نے اپنے موکل کی ضمانت پر رہائی کے لیے درخواست پر دلائل دیئے۔

ناصر جمشید کے وکیل نے یہ موقف اختیار کیا کہ ان موکل کے خلاف جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے وہ قابل ضمانت ہیں اس لیے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

وکیل کے بقول ناصر جمشید کے خلاف جن الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے وہ بے بنیاد ہیں اور ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے یہ تمام کارروائی کی گئی ہے۔

امتحانی مرکز کے سپرٹندنٹ کی شکایت پر ناصر جمشید سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور یہ مقدمہ یونیورسٹی ایکٹ کی دفعہ تین اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ چار سو بیس کے تحت درج کیا گیا تھا۔

پولیس
کرکٹر ناصر جمشید نویں جماعت کے لیے ہونے والے امتخانات میں انگریزی کا پرچہ دے رہے تھے اور لارنس رود پر واقع امتحانی مرکز کے سپرٹندنٹ طاہر محمود نے انہیں نقل کرنے کے الزام میں پکڑا تھا۔

پولیس کے مطابق امتحانی مرکز کے سپرٹندنٹ کی شکایت پر ناصر جمشید سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور یہ مقدمہ یونیورسٹی ایکٹ کی دفعہ تین اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ چار سو بیس کے تحت درج کیا گیا تھا۔

ناصر جمشید کے ساتھ نقل کرنے کے الزام حراست میں لیے گئے دیگر نوجوانوں میں حبیب اللہ خان ، غلام مصطفیْ اور ضیاء الحق شامل ہیں۔

عدالت نے ناصر جمشید کے علاوہ ان تین نوجوان کی بھی ضمانت منظور کر لی جن پر کرکٹر کے ساتھ ملکر نقل کرنے کا الزام ہے۔

ناصر جمشید بائیں بازو کے اوپننگ بلے باز ہیں اور پاکستان کی طرف سے بارہ انٹرنیشنل ون دے میچ کھیل چکے ہیں۔ ناصر جمشید نے گزشتہ سال سری لنکا کے دورے میں پاکستان کی نمائنددگی کی تھی


بحوالہ خبر
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,510
شکریہ: 13,532
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 304
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
rabab (07-04-10), غلام مجتبی جان (07-04-10)
پرانا 11-04-10, 12:27 PM   #2
محسن
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,111
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آُپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
champion_pakistani آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, cricket, گئی, پولیس, پاکستان, نوجوانوں, منظور, مطابق, اللہ, الزام, بے, بارہ, حکم, خلاف, خبر, دے, درخواست, سال, سری لنکا, سردار, عالم, عدالت, غلام, صوبہ, صابر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:00 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger