|
کرکٹ سیمی فائنل، جوا ہارنے والوں نے اقلیتی رکن قومی اسمبلی کو زخمی کردیا

02-04-11, 06:45 AM
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاک بھارت عالمی کپ سیمی فائنل پرمبینہ پچیس لاکھ روپے کا جوا ہارنے پر سابقہ ایم این اے ہوسٹل میں مشتعل افراد نے دھاوا بول کر مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی ایم این اے اریش کمار کو شدید زخمی کر دیا ہے۔ یہ واقعہ بدھ کو پیش آیا تھا اور بااثر افراد کی وجہ سے درخواست ملنے کے باوجود پولیس مقدمہ درج نہیں کر سکی۔ اریش کمار پر حملے نتیجے میں سر پر پانچ زخم آئے ہیں اور پولی کلینک میں ٹانکے لگائے گئے ہیں ڈاکٹر اریش کمار اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان سے ملنے کے بعد اس واقعہ پرقومی اسمبلی میں تحریک استحقاق پیش کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ قومی اسمبلی کے اقلیتی رکن اکرم مسیح گل نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈاکٹر اریش کمار جمعہ کو اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کیلئے پارلیمنٹ ہاﺅس آئے تھے مگر ملاقات نہ ہو سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایم این اے ہوسٹل میں اپنے ایک دوست کے ہمراہ سیمی فائنل میچ دیکھ رہے تھے۔ میچ ختم ہوتے ہی بعض افراد ان کے کمرے میں گھس آئے اور مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔بعد میں پتہ چلا کہ وہ پچیس لاکھ روپے کا جوا ہار گئے تھے۔ ڈاکٹر اریش کمار کا سرپرچوٹوں کی وجہ سے وہ لہولہان ہو گئے۔ اسی حالت میں قریبی تھانے پہنچے جہاں پولیس انہیں پولی کلینک لے گئی اور سر پر چار ٹانکے لگائے گئے۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس کو اس واقعہ سے متعلق درخواست دی ہے مگر چار روزگزرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیںکی گئی۔ اقلیتی ایم این اے نے کہا کہ اگرچوہدری نثار علی خان نے اجازت دی تو وہ ایوان میں تحریک استحقاق پیش کریں گے۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہے اور سپیکر کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ مسلم لیگ (ق)کے ایم این اے اکرم گل نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کو اس واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور ہم ایوان میں اس پر بھرپور احتجاج کریں گے۔
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,554
2,981 مراسلہ میں 8,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|