واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کسٹم ایجنٹس کے وفد کی چیف کلکٹر ساوٴتھ سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 09:38 AM   #1
کسٹم ایجنٹس کے وفد کی چیف کلکٹر ساوٴتھ سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-01-08, 09:38 AM

کسٹم ایجنٹس کے وفد کی چیف کلکٹر ساوٴتھ سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا



کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر علی اصغر طاہر کی سربراہی میں جنرل سیکرٹری ارشد جمال، جوائنٹ سیکرٹری حسن شیخ اور ممبر مینجنگ کمیٹی توفیق چٹنی پر مشمتل وفد نے چیف کلکٹر ساوٴتھ منیر قریشی سے ملاقات کی اور انہیں ٹریڈ سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ علی اصغر طاہر نے کہا کہ درآمد کنندہ کی جانب سے غلط ڈیکلریشن پر ایف آئی آر میں درآمد کنندہ کے ساتھ بلا تحقیق کسٹم ایجنٹس کو نامزد کردیا جاتا ہے جو زیادتی کے مترادف ہے۔ ارشد جمال نے چیف کلکٹر کی توجہ اس دیرینہ مسئلہ کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ درآمد کنندہ کی جانب سے کنسائمنٹس کی ان بانڈنگ کے لیے پوسٹ ڈیٹڈ چیک یا انڈیمنٹی بانڈز کی شکل میں ٹیکسز کی سیکورٹی فراہم کیے جانے کے بعد کسٹم اسکارٹ کی شرط ختم کی جائے۔ جوائنٹ سیکرٹری حسن شیخ نے کہا کہ کیئر کلکٹوریٹ میں کلیئرنس 20 سے 25 روز تاخیر معمول بن چکی ہے جس کی بنیادی وجہ کیئر میں علیحدہ ایڈجوڈیکیشن سیکشن کا نہ ہونا ہے۔ توفیق چٹنی نے کہا کہ درآمد کنندہ کی درست ڈیکلیئریشن کی یقین دہانی کے لیے گڈز ڈیکلریشن فائل کرنے سے قبل سیکشن 79 کے تحت کسٹم ایجنٹس کو کنسٹائمنٹس کی ایگزامینیشن کی اجازت دی جانی چاہئے۔ اس موقع پر چیف کلکٹر منیر قریشی نے ان بانڈنگ میں سیکورٹی فراہم کیے جانے کے بعد کسٹم اسکارٹ کی شرط ختم کرنے اور کسٹم بانڈڈ ویئر ہاوٴسز کو 24 گھنٹے سروسز جاری رکھنے کی ہدایات دی اور کلکٹرز اپریزمنٹ و کیئر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ ایسوسی ایشن کی نشان دہی پر دیگر مسائل کو بھی فوری حل کیا جائے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 362
Reply With Quote
جواب

Tags
پوسٹ, موقع, مسائل, حل, حسن, علی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
صلیبی جرنیل میکرسٹل نے ہاتھ کھڑے کر دیے ALI-OAD اپکے کالم 0 28-03-10 12:55 AM
چیلنج : کمائی کے 100 پوائنٹس کے انعام کے ساتھ میاں شاہد دلچسپ اور عجیب 52 18-11-08 12:41 PM
ایک اور چیلنج ۔ ۔ ۔ ۔ کمائی کے 200 پوائنٹس کے ساتھ (بٹن دباکے) میاں شاہد دلچسپ اور عجیب 10 19-06-08 09:38 PM
آرٹس کونسل کے انتخابات، 3 ہزار 4 سو سے زائد اراکین حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے عبدالقدوس فلمی دنیا 0 04-12-07 11:45 AM
دورئہ آسٹریلیا : پریکٹس میچ میں سنتھ جے سوریا کے دھواں دار 156رنز عبدالقدوس کرکٹ 0 28-10-07 10:26 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:02 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger