|
کسی بھی ٹی وی چینلز کی نشر یات بلاک کر نے کی اجازت نہیں دینگے ،شیری رحمن

17-04-08, 08:15 AM
کسی بھی ٹی وی چینلز کی نشر یات بلاک کر نے کی اجازت نہیں دینگے ،شیری رحمن
اسلام آباد ( رپورٹ: … محمد صالح ظافر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمن نے کیبل آپریٹرز کی خدمات کی تعریف کی ہے اور انہیں عوام تک اطلاعات کی رسائی کا اہم ذریعہ قرار دیا ہے۔ بدھ کو کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد، جس کی قیادت چیئرمین خالد شیخ نے کی، سے ملاقات کے دوران شیری رحمن نے کہا کہ نئی جمہوری حکومت ملک میں کسی کو بھی ٹی وی چینلز بلاک کرنے کی اجازت نہیں دے گی، حکومت اطلاعات کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اسلئے کسی کو بھی اطلاعات کے بہاؤ کی روانی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ میں بل پیش کرکے میڈیا کے خلاف کالے قوانین کے خاتمے کیلئے تعمیری اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت میڈیا کی آزادی کیلئے مزید اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وزارتِ اطلاعات و نشریات میں ہاٹ لائن سروس شروع کرنے کا انتظام کر رہی ہے تاکہ کیبل ٹی وی نیٹ ورک کی سروس بلا تعطل جاری رہ سکے۔ انہوں نے کہاکہ کیبل آپریٹرز بیرونی دباؤ، نظام یا کسی مخصوص ٹی وی چینل کو بلاک کرنے سے متعلق مشکلات کی شکایت کر سکیں گے۔ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے میڈیا کی آزادی سے متعلق حکومت کے وژن کی تعریف کی اور شیری رحمن کو اپنی مشکلات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی مشکلات پر غور کیا جائے گا۔ بعد میں اپوزیشن کے نکتہ نگاہ اور حکومتی بینچوں کے درمیان متوازن کوریج دینے کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے سرکاری ٹی وی کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سرکاری ٹی وی رائے دہندگان کو اطلاعات کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ ہو۔ شیری رحمن نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی طرح اپوزیشن کا بلیک آؤٹ نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ٹی وی چینل نجی چینلز کو پارلیمنٹ سیشن کی آزاد اور شفاف کوریج فراہم کرے گا۔ شیری رحمن نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت میڈیا کو پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی کارروائیوں تک رسائی دے گی اور اجلاس کی براہِ راست کوریج کے حوالے سے بھی انتظامات کئے جائیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|