واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کشمیرمیں پہلی ریل سروس شرو‏ع

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-10-08, 03:16 AM   #1
کشمیرمیں پہلی ریل سروس شرو‏ع
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 12-10-08, 03:16 AM

کشمیرمیں پہلی ریل سروس شرو‏ع

بی بی سی اُردو رپورٹ
سرینگر:ہندوستانی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے سنیچر کو سرینگر کے زیرتعمیر ریلوے سٹیشن سے سبز جھنڈی لہرا کر کشمیر میں چلنے والی پہلی ریل گاڑی کا افتتاح کیا ہے۔
کشمیر کو بھارتی ریل نظام کے ساتھ مربوط کرنے کے وسیع منصوبے کے ایک مرحلے کے طور پر ایک سو اُنیس کلومیٹر مسافت والی قاضی گنڈ۔سرینگر۔بارہمولہ ریلوے لائن پر کئی سال سے کام چل رہا ہے تاہم ابھی صرف چھیاسٹھ کلومیٹر کی مسافت ریل آمدورفت کے قابل بنائی جا سکی ہے۔
سرینگر کے نواحی علاقے نوگام میں واقع کلیدی ریلوے سٹیشن سے اننت ناگ۔سرینگر۔بارہمولہ ریلوے لائن کی رسم افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی اور ریلولے کے وزیر لالو پرساد یادو اور کئی مرکزی اور ریاستی وزیر موجود تھے۔

سن 1853 میں برطانوی حاکموں کے ذریعہ ہندوستان میں ریلوے نظام متعارف کئے جانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کشمیر میں داخلی مسافتوں کے بیچ ریل گاڑی چلے گی۔

حکام کے مطابق بارہمولہ، بڈگام، اننت ناگ اور سرینگر میں پہلے مرحلہ میں کُل نو ریلوے سٹیشن تعمیر کیے گئے ہیں جنہیں مزید بہتر بنانے کے لیے ابھی بھی کام جاری ہے۔ مقامی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کشمیر کے لیے خصوصی ائر کنڈیشنڈ ریلوے بوگیاں تعمیر کروائی گئی ہیں اور اتوار کی صبح سے روزانہ شمالی اور جنوبی کشمیر کے درمیان چار ٹرینیں سفر کرینگیں۔ ابتدائی طور پر اس سفر کے لیے پندرہ روپے کا کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پہلی ٹرین بارہمولہ کے راجوانشیر سٹیشن سے روزانہ صبح سات بجکر دس منٹ پر روانہ ہوگی جو آٹھ بجکر پینتالیس منٹ پر جنوبی ضلع اننت ناگ پہنچے گی۔ اسی طرح دوپہر دو بجکر پچیس منٹ پر راجوانشیر سے جو ٹرین روانہ ہوگی وہ چار بجے اننت ناگ سٹیشن پر رُکے گی۔ حکام کے مطابق اس ریلوے لائن پر فی الحال بالکل ٹرین جیسے دِکھنے والے ڈیزل الیکٹرک ملٹِپل یونٹ چلائے جائینگے، جن میں فی یونٹ آٹھ بوگیاں ہونگی۔ ہر کوچ میں جدید طرز کی نوّے آرام دہ نشتیں ہونگی ۔

ریلوے سٹیشنوں پر پہلے حفاظتی بندبست کے لیے جموں کشمیر پولیس نے پہلے ہی خصوصی ریلوے پولیس دستے قائم کر لیے ہیں ، جو دن رات ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 198
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, وزیراعظم, موقع, متعارف, خصوصی, رات, سفر, سال, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
روس میں کرکٹ گلاب خان کرکٹ 0 27-02-11 05:10 AM
بوس تو پھر بوس ہوتا ہے۔ احمد بلال دلچسپ اور عجیب 4 05-01-11 04:23 PM
کراچی میں مذہبی جلوس کے قریب فائرنگ ، چار زخمی جاویداسد خبریں 2 01-09-10 06:10 PM
روس میں خود کش حملہ پانچ ہلاک راجہ اکرام خبریں 3 07-01-10 07:28 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:03 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger