واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کشمیری مجاہد دہشت گرد ہیں۔ زرداری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-10-08, 10:57 PM   #1
کشمیری مجاہد دہشت گرد ہیں۔ زرداری
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 05-10-08, 10:57 PM

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں اہم اور تاریخی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے لیے کبھی خطرہ نہیں رہا۔ صدر آصف علی زرداری نے بھارت کے حوالے سے یہ اہم بات امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے کالم نویس بریٹ اسٹیفنس کو دیے گئے انٹرویو میں کہی ہے۔صدر آصف زرداری کا یہ انٹرویو سنیچر کے روز شائع ہوا ہے۔ صدر زرداری کے الفاظ تھے: ’ہندوستان پاکستان کے لیے کبھی بھی خطرہ نہیں رہا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا: ’میں، اپنے طور، اور ہماری جمہوری حکومت بیرونی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثر سے خوفزدہ نہیں ہیں۔‘کالم نویس بریٹ اسٹیفنس نے زرداری کے اس بیان کو ’تاریخ ساز‘ قرار دیا۔ پاکستانی صدر نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سرگرم مسلح افراد ’دہشت گرد‘ ہیں۔
اپنے انٹرویو میں صدر زرداری نے ہندوستان کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت کو ضروری قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا: ’ہمارے جیسے (چھوٹے) ملکوں کے لیے اقتصادی بقا کا دوسرا راستہ نہیں، ہمیں سب سے پہلے اپنے پڑوسیوں سے تجارت کرنی ہے۔‘صدر زرداری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو ہند-امریکہ جوہری معاہدہ پر کوئی اختلاف نہیں ہے، بشرطیکہ پاکستان کے ساتھ بھی ’برابری‘ کا سلوک ہو۔ صدر زرداری نے کہا: ’ہم اس بات سے ناخوش کیوں ہونگے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت (ہندوستان) دنیا کی سب سے پرانی جمہوریت (امریکہ) سے دوستی کر رہی ہے۔‘اپنے انٹرویو میں صدر زرداری نے ہندوستان کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت کو ضروری قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا: ’ہمارے جیسے (چھوٹے) ملکوں کے لیے اقتصادی بقا کا دوسرا راستہ نہیں، ہمیں سب سے پہلے اپنے پڑوسیوں سے تجارت کرنی ہے۔‘
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیمنٹ فیکٹریاں ہندوستان میں وسائل کے فروغ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں، پاکستانی ٹیکسٹائل مِلز کے کپڑوں کی ہندوستان میں کافی مانگ ہے اور پاکستانی بندرگارہوں کے ذریعے ہندوستان سے تجارتی تعلقات بڑھائے جاسکتے ہیں۔حال میں پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اتنی کمی ہوئی ہے کہ پاکستانی معیشت کو تیل اور غذائی اشیاء کی درآمد کے لیے دو ماہ سے زیادہ کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ اس پر صدر آصف زرداری نے عالمی برادری سے ایک سو بلین ڈالر کی امداد کی ضرورت پر زور دیا۔اپنے انٹرویو میں صدرِ پاکستان نے کہا کہ وہ قبائلی علاقوں میں حالیہ امریکی حملوں پر پیدا ہونے والے اختلافات کو نظرانداز نہیں کرنا چاہتے۔ تاہم انہوں نے امریکہ سے دوستی کو اہم قرار دیا۔کالم نویس بریٹ اسٹیفنس کے مطابق صدر زرداری نے اتفاق کیا کہ امریکہ کے ڈرون طیارے ان کی حکومت کی اجازت کے بغیر حملے نہیں کررہے ہیں۔ اس بارے میں امریکہ-پاکستان مفاہمت پر صدر زرداری نے کہا: ’ہمارے درمیان مفاہمت ہے، اس معنی میں کہ ہم مشترکہ طور پر ایک دشمن کا پیچھا کر رہے ہیں۔‘
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/s...nterview.shtml

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
ذیلی ناظم

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,139 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 271
Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (06-10-08)
پرانا 06-10-08, 05:04 PM   #2
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کشمیری مجاہد دہشت گرد ہیں۔ زرداری

پہلے تو صرف امریکہ کے غلام تھے اب بھارت کے بھی بن رہے ہیں۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
interview, pakistan, پاکستان, پاکستانی, آصف زرداری, امریکہ, راستہ, زرداری, علی, صدر, صدر زرداری, صدرِ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لیبیا کے خلاف فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں۔ امریکہ ھارون اعظم خبریں 0 25-02-11 07:31 PM
پروفیشنل لوگو بنائیں۔ محمدخلیل سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 5 14-12-09 10:52 PM
پشاور میںہونے والے چند خوفناک دھماکے! دل پشاور خبریں 0 09-10-09 01:56 PM
معلومات درکار ہیں۔ مدثر محمود طالب علموں کی بیٹھک 2 15-09-08 02:28 AM
معالومات درکار ہیں۔۔ مدثر محمود طالب علموں کی بیٹھک 1 25-08-08 07:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger