واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کشمیر میں فورسز کی ’دوستی مہم‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-10, 08:59 PM   #1
کشمیر میں فورسز کی ’دوستی مہم‘
ALI-OAD ALI-OAD آف لائن ہے 17-12-10, 08:59 PM

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہروں کا سلسلہ تھمتے ہی یہاں تعینات فوج، نیم فوجی دستوں، پولیس اور حکومت نے نوجوانوں کے ساتھ ’دوستی مہم‘ شروع کی ہے۔

اس مہم کے تحت دُور دراز دیہات کے طلباء و طالبات کو بھارتی شہروں کی سیر کرائی جارہی ہے اور نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

حکومت اس سلسلے میں ایک منصوبے پر کام کررہی ہے جس کے تحت کمسن طلباء کے لیے مقامی سطح پر تفریح کا سازوسامان بہم روانہ کیا جائے گا۔

گجرات، راجھستان، نئی دلّی اور ممبئی کی سیر کے لیے جانے والے سولہ سالہ شارق نے بی بی سی کو بتایا: ’ابھی تک ہم نے انڈیا کو ٹی وی پر دیکھا ہے۔ آرمی کی وجہ سے ہم اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔‘

جب ہمارے طلبا بھارتی شہروں میں زیرتعلیم ہوتے ہیں انہیں وہاں کی پولیس ہراساں کرتی ہے۔ اُس وقت خیرسگالی کا جذبہ کیوں غائب ہوجاتا ہے۔

میر واعظ عمر فاروق

فوج کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ اُنیس سو اٹھانوے سے دو ہزار آٹھ تک ’سدھ بھاونا آپریشن‘ کے تحت 276 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ فوج نے کنٹرول لائن سے ملحقہ دیہات میں بیشتر تعلیمی اور تربیتی ادارے بھی قائم کیے ہیں۔

فوج کے علاوہ پولیس اور سی آر پی ایف نے بھی کشمیری طلباء کو ’ بھارت درشن‘ کرانے کے منصوبے پر کام شروع کیا ہے۔ کشمیر پولیس کے سربراہ کلدیپ کھڈا نے اعلان کیا ہے کہ پولیس نے ایک ہزار آٹھ سو طلباء و طالبات کو بھارت کی سیر پر بھیجنے کے لیے ایک سو اکتیس کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے۔
فائل فوٹو

فوج اب کشمیر میں دوستی مہم چلا رہی ہے

شہروں اور قصبوں میں پولیس کے تعاون کے لیے تعینات سی آر پی ایف نے بھی اب نوجوانوں پر توجہ مبذول کی ہے۔ سی آر پی ایف کے ترجمان پربھاکر ترپاٹھی نے بتایا: ’ہمارا مقصد لوگوں کے ساتھ رابطہ بحال کرنا ہے۔ لیکن ان پروگرواموں سے نوجوانوں کی ذہنی نشونما بھی ہوتی ہے۔‘

ہمارا مقصد لوگوں کے ساتھ رابطہ بحال کرنا ہے۔ لیکن ان پروگرواموں سے نوجوانوں کی ذہنی نشونما بھی ہوتی ہے۔

سی آر پی ایف ترجمان

ریاستی وزیر مسٹر چِب کہتے ہیں کہ حکومت ہند نے دیہات میں رہنے والے نوجوانوں کے لیے کئی سکیموں کا اعلان کیا ہے اور انہیں کشمیر میں بھی نافذ کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے ’سرمایہ کی کمی نہیں ہے۔ ہم ان منصوبوں کو پنچایت کی سطح پر ترتیب دیں گے تاکہ پنچایت کے ارکان ہی ان کو عملی جامہ پہنائیں۔‘

قابل ذکر ہے کہ حکومت نے پہچلے ’نیشنل یوتھ کور‘ پروگرام کے تحت تمام کشمیری اضلاع سے آٹھ ہزار نوجوانوں کی نشاندہی کی ہے جنہیں مختلف سیاحتی مقامات پر گائڈ کے طور پر تعینات کیا جائےگا۔

علیٰحدگی پسندوں اور بعض انسانی حقوق کے اداروں نے ’دوستی مہم‘ کی نکتہ چینی کی ہے۔ کولیشن آف سِول سوسائٹی کے ساتھ وابستہ خرم پرویز کہتے ہیں ’بچوں کو ایکسکرشن پر لے جانا ٹھیک ہے، لیکن حکومت ہند سمجھتی ہے کہ یہاں تعینات فورسز کے ہاتھوں ہونے والے جرائم ان اقدامات سے چھُپ جائینگے۔‘

معروف علیٰحدگی پسند رہنما میرواعظ عمرفاروق ’دوستی مہم‘ کو حکومت کا 'ثقافتی ایجنڈا قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے، ’جب ہمارے طلبا بھارتی شہروں میں زیرتعلیم ہوتے ہیں انہیں وہاں کی پولیس ہراساں کرتی ہے۔ اُس وقت خیرسگالی کا جذبہ کیوں غائب ہوجاتا ہے۔‘


‭BBC Urdu‬ - ‮نڈیا‬ - ‮کشمیر میں فورسز کی ’دوستی مہم‘ ‬
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 192
Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (18-12-10)
پرانا 18-12-10, 06:12 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,355
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہاہاہاہا نفسیاتی حملہ
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
friend, india, ہوتے, ہے،, کنٹرول, پولیس, پروگرام, وقت, وزیر, نوجوانوں, مقصد, اعلیٰ, بھارت, بی, توجہ, جانے, جائے, خرم, دیکھا, دیں, ذہنی, سیر, شروع, طور, غائب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دوستی ودشمنی میں اعتدال ابن آدم متفرقات 1 28-01-11 09:11 PM
کفار سے دوستی قرآن کی نظر میں محمد عاصم ایمان 0 13-05-10 06:54 PM
دوستی میں پہل کرو خرم شہزاد خرم عمومی بحث 48 25-08-09 06:32 PM
منتقل شدہ: ڈانسز ہماری فلموں کا لازمی جزو ہیں، دنیا میں ڈانسز کے موضوع پر فلمیں بنتی ہیں خرم شہزاد خرم فن و فنکار 0 08-08-07 01:17 PM
ڈانسز ہماری فلموں کا لازمی جزو ہیں، دنیا میں ڈانسز کے موضوع پر فلمیں بنتی ہیں عبدالقدوس فلمی دنیا 4 18-06-07 12:28 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger