واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کشمیر پاکستان بنے گا نہ آزاد،

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-09-07, 08:45 PM   #1
کشمیر پاکستان بنے گا نہ آزاد،
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 09-09-07, 08:45 PM

کشمیر پاکستان بنے گا نہ آزاد، جوانوں کو بندوق اٹھانے کی ترغیب نہ دی جائے، فاروق عبدالله،اپیل کرتا ہوں کشمیر میں بہت خون بہہ چکا، مسئلہ کو اب حل کیا جانا چاہئے، الله پاکستان کو سلامت رکھے، شیخ عبدالله کی 25 ویں برسی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب:
سرینگر(اُردو پوائنٹ۔9ستمبر۔2007ء) نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ اور جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبدالله نے کہا ہے کہ کشمیر میں بہت خون بہہ چکا اب مسئلہ کا حل ناگزیر ہے، کشمیر پاکستان بنے گا نہ آزاد ہوگا، جوانوں کو بندوق اٹھانے کی ترعیب نہ دی جائے، ہم نے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے ہیں، الله پاکستان کو سلامت رکھے ۔ گزشتہ روز نیشنل کانفرنس کے بانی اور سابق وزیراعلیٰ سیخ عبدالله کی 25 ویں برسی کے موقع پر نسیم باغ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ کچھ لوگ پارٹی میں پھوٹ ڈالنے کیلئے پرتول رہے ہیں لیکن جب تک لال جھنڈا لہراتا رہے گا ، کوئی نیشنل کانفرنس کے خلاف سازش نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو نیشنل کانفرنس نے اونچائی پر پہنچایا ، آج وہی پارٹی میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔پارٹی کو نچلی سطح پر مضبوط کر نے کی تاکید کر تے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے انکشاف کیا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات سے قبل منڈیٹ نہ ملنے پر کئی لوگ پارٹی چھوڑ کر چلے جائیں گے لہٰذا اس کیلئے ہمیں تیا ررہنا ہوگا۔مسئلہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا اس مسئلہ کو حل کرنا اب ناگز یر بن چکا ہے کیونکہ اب کشمیر میں کافی خون بہہ چکا ہے اور کشمیر کے لوگ اب امن و امان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔سید علی شاہ گیلانی کا نام لے کر فاروق عبداللہ نے کہا کہ” میں گیلانی صاحب سے اپیل کر تا ہوں کہ” اب کافی قبرستان بھر گئے ، اب مذید خون بہانے کی ضروت نہیں ہے اس لئے اب جوانوں کو بندوق اٹھانے کی تر غیب نہ دیں کیونکہ نہ تو کشمیر آزاد ہوگا اور نہ ہی پاکستان بنے گا۔ پاکستان کی اندونی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ پاکستان کو سلامت رکھے کیونکہ ہمیں ہندوستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ بھی اچھے تعلقات رکھنے ہیں۔آنے والے اسمبلی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ میں ہی جموں و کشمیر کا اگلا وزیر بنوں گا اور اس کے بعد عمر عبداللہ کی باری ہے۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب میں بوڈھا ہو چکا ہوں جلد ہی مر جاوں گا اس لئے اب فی الحال میں وزیر اعلیٰ بنوں گا، اس کے بعدعمر عبداللہ کی باری ہے اوروہ ایک کامیاب وزیر اعلیٰ ثابت ہونگے ۔
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,319
3,107 مراسلہ میں 7,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 456
Reply With Quote
پرانا 09-09-07, 09:51 PM   #2
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,228
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر فاروق عبداللہ کے والدِ محترم شیخ عبداللہ کشمیریوں کے ساتھ غداری نہ کرتے تو یہ خون کیوں بہتا، یہ قبرستان کیوں بھرتے، فاروق عبداللہ صاحب آپ نے بھی تو اپنے والدِ محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی حکومتوں کے دوران کشمیریوں کو اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا اور والدِ محترم سے بھی دو قدم آگے نکل گئے۔ اور ورثے میں ملی ہوئی اپنے ہی خون سے غداری کی روایت کو اوجِ کمال تک پہنچایا! اب کفَ افسوس ملنے سے کیا فائدہ! پورے کشمیر کو آگ اور خون کے سمندر میں جھونک کر خود کو دہلی کے آقائوں کا سب سے بڑا وفادار ثابت کیا۔ یہ آپکی غلط فہمی ہے کہ کشمیریوں کا خونِ ناحق رائیگاں جائے گا! کشمیر اگر پاکستان نہ بنا تو ہندوستاں بھی نہیں بن سکتا! آپ کا کیا خیال ہے کشمیری عوام اپنا خون کشمیر کو ہندوستان بنانے کےلئے بہا رہے ہیں؟ احمقوں کی جنت سے باہر نکل آئیے شیخ صاحب! اور پورے کشمیر میں چکر لگا کر دیکھیے اور سُنیے کہ کہ کشمیری عوام کیا چاہتے ہیں۔ اور پھر اپنا نوشتہ دیوار بھی پڑھ لیجئیے!
__________________
Watch your thoughts; they become words. Watch your words; they become actions. Watch your actions; they become habits. Watch your habits; they become character. Watch your character; it becomes your destiny.
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کمال, پاکستان, قدم, لوگ, موقع, مزاحیہ, آج, اعلیٰ, جلد, حل, خون, خلاف, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کنعان دیس ہوئے پردیس 4 12-12-09 11:55 PM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger